in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
سردی کے موسم میں ٹھنڈ اور فلو سے بچنے کی 10 آسان احتیاطی تدابیر
پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں جہاں ان دنوں سردی کا موسم عروج پر ہے وہیں بدلتے موسم میں کئی افراد فلو اور زکام کے باعث وبیعت کی ناسازی سے بھی پریشان رہتے ہیں۔ تاہم اس موسم میں صحت مند رہنے اور ٹھنڈ اور فلو سے بچنا چاہتے ہیں تو کچھ آسان اقدامات سے آپ ان سے محفوظ رہ کر موسم کی خوبصورتی سے بآسانی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اگرآپ سردی میں ٹھنڈ لگنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کچھ ایسا مشکل کام نہیں۔ بس اس کے لیے آپ کو کچھ آسان سی تدابیر اختیار کر کے اپنا مدافعتی نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔
موسم سرما میں نزلہ زکام سے بچنے کے لیے کھانے کے لیے بہترین غذا سے لے کر ورزش کے دورانیہ کو جاننا ہو گا۔
ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں صرف وہی اضافی وٹامنز حاصل کرنا ہی کافی نہیں ہوتے جو ہمیں بہت سارے بیش قیمت پھلوں اورسبزیوں سے ہی مل سکتی ہے بلکہ سردیوں کے مہینوں میں خود کو فٹ اور صحت مند محسوس کرنے کا بہترین موقع ہم چند دوسری غذائیں اور ایسے اقدامات کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں
1 - 0
مٹی_کےبرتن کا استعمال
مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،
3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،
4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ
5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے ..
2 - 0
میزاب رحمت
مکہ مکرمہ میں ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے. اس سے بارش کا پانی یا چھت کو دھونے پر جمع ہونے والا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے.
حجر اسماعیل شروع میں خانہ کعبہ کا ہی حصہ تھا.خانہ کعبہ میں سب سے پہلے میزاب رحمت لگانے والے قریشی تھے.
قریش نے خانہ کعبہ تعمیر کرتے وقت اس کی چھت ڈالی تھی اور 258 سینٹی میٹر کا پرنالہ (میزاب رحمت) لگایا تھا. یہ خانہ کعبہ کی دیوار میں لگایا گیا تھا. اس کا عرض 26 سینٹی میٹر تھا- یہ دونوں جانب سے 23، 23 سینٹی میٹر اونچا تھا. اس کا 58 سینٹی میٹر حصہ دیوار میں شامل تھا.
تاریخ کے مختلف ادوار میں میزاب رحمت کی تجدید اورتزئین ہوتی رہی. خانہ کعبہ کے دیگر حصوں کی طرح میزاب رحمت پر سونے کی پرت چڑھائی گئی.
موجودہ میزاب رحمت خالص سونے کا ہے. اس کا اندرونی حصہ ٹھوس چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس کے اوپر سونے کی چادر چڑھائی گئی ہے.
میزاب رحمت کا بالائی حصہ کھلا ہوا ہے. چاندی اور سونے کے درمیان موٹی لکڑی لگی ہوئی ہے. یہ مستطیل شکل کا ہے.
2 - 0
صندل کا شربت
اجزاء۔
صندل کی لکڑی 1 سو گرام
چینی 750گرام
پانی 250گرام
گلوکوز لیکویڈ 1 چائے کا چمچ
ترکیب۔
ایک برتن میں صندل کی لکڑیاں ڈال کر پانی میں اچھی طرح اُبال لیں۔
جب اُبال آجائے تو اس میں چینی اور گلوکوز لیکویڈ شامل کرکے مزید دس منٹ تک پکائیں۔
اس کے بعد ٹھنڈا کر لیں۔
آخر میں برف اور پانی ڈال کر مکس کرکے سرو کریں
۔اور ضرورت کے مطابق نکالیں اور استعمال کریں
9 - 0
کیا آپ نے کھبی اچار کا تیل استمال کیا ہیی 😮😮😮نہیی تو اس پوسٹ کو اگنور مت کرے
پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں اچار کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کرتا ہے۔
اچار صرف آم کا ہی نہیں بلکہ مختلف سبزیوں کا بھی بنتا ہے اور لوگ مختلف قسم کی سبزیوں کے اچار کو پسند کرتے ہیں۔
اچار ختم ہوجانے کے بعد اس کا تیل اچھا خاصہ بچ جاتا ہے جسے عموماً لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس اچار کے تیل کو کھانے میں استعمال کرکے اس سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ
اچار کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ تیل میں یہ اینٹی آکسیڈینٹ سبزیوں کی وجہ سے آتے ہیں جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں سے بچاتے ہیں، یہ تیل جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح میں کمی کو دور کرتا ہے۔
سوزش کے خطرے کو کم کرے
اچار میں موجود لہسن اور ہلدی جیسے اجزاء کی وجہ سے تیل میں سوزش کے خطرے کو کم کرنے والی خصوصیت بھی شامل ہوجاتی ہے جو جسم سے سوزش کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
نظام ہاضمہ
اچار کے تیل کو کھانوں میں استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ بھی درست رہ سکتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے جب کہ یہ غذائی اجزاء کو جسم میں جذب کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
بالوں کیلئے مفید
اچار بناتے وقت میتھی دانہ اور کلونجی کو بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے ان دونوں کی خصوصیت اچار کے تیل میں بھی شامل ہوجاتی ہے، اس لیے یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ اچار کے تیل کے استعمال سے بالوں کی نشوونما بھی اچھی ہوسکتی ہے۔
سلاد میں استعمال
سلاد بناتے وقت اکثر لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں اگر آپ اپنے سلاد میں تھوڑی مقدار میں اچار کا تیل شامل کریں تو آپ کے سلاد کا ذائقے منفرد ہوسکتا ہے۔
6 - 0
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی چند احتیاطی تدابیر
گھر کو ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات کریں، زیادہ گرمی ہونے کی صورت میں نہائیں۔ زیادہ پانی اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا استعمال کریں جو نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے سمیت جسم میں پانی کی نمکیات کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوںہواؤں کے بند ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ہیٹ ویو کو محسوس کیا جا رہا ہے جب کہ ملک کے متعدد شہروں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی بھی کی جا چکی ہے
اس وقت پاکستان بھر میں گرمیوں کا موسم ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سخت گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
گرم دنوں اور ہواؤں کے بند ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ہیٹ ویو کا محسوس کیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں کو ’ہیٹ اسٹروک‘ ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
’ہیٹ اسٹروک‘ کیا ہے؟ کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ سر کے اوپر ہلکا ٹھنڈا کپڑا رکھ کر چلیں یا سفر کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
انتہائی سخت گرمی اور دھوپ میں زیادہ دیر تک مشقت والا کام کرنے سے گریز کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے کی زحمت نہ کریں۔
گھر کو ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات کریں، زیادہ گرمی ہونے کی صورت میں نہائیں۔
زیادہ پانی اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا استعمال کریں جو نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے سمیت جسم میں پانی کی نمکیات کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوں۔
یہ مضمون عام اور ابتدائی معلومات کے لیے ہے، اسے طبی لحاظ سے نہ دیکھا جائے۔ ہیٹ اسٹروک ہونے کی دوسری وجوہات اور اس کی علامات بھی مختلف ہو سکتی ہیں اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بھی بہتر اور مختلف ہو سکتی ہیں
- کسی بھی ہنگامی صورت حال کے وقت ہسپتال یا ڈاکٹر سے رجوع کریں
4 - 0
یا اللہ 🤲 🕋 اس تپش گرمی میں اپنے مصوم بچوں کی خاطرجو مزدور رزق حلال کما رہے ہیں ان کی روزی میں برکت عطاء فرما
آمین
4 - 1
🔸آلو گوشت ریسیپی
🔸اجز
1کلو گاۓ یا بکرے کا گوشت
مصالحہ
1 چمچ نمک یا حسب ذائقہ
1 چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر
1 چائے کا چمچ کشمیری مرچ پاؤڈر
1/3 چائے کا چمچ ہلدی
1 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
1 چمچ دھنیا پاؤڈر
پیاز دو عدد
الو حسب ضرورت چھیل کر کیوبز میں کاٹ لیں۔
ادرک کا پیسٹ۔ ادھی چمچ
ادھی چمچ لہسن کا پیسٹ
1 بڑا ٹماٹر
دہی ادھا کپ 3 کپ پانی
2-3 ہری مرچ
1/3 کپ تیل
🔸ترکیب
سب سے پہلے پریشر ککر میں اپ نے گوشت پیاز ٹماٹر لہسن ادرک نمک مرچ پانی ڈال کر 4 منٹ کا وسل لگا لیں
4 منٹ میں انشاءاللہ گوشت گل جائے گا جب گوشت اچھی طرح سے گل جائے تو اپ نے اس میں کشمیری مرچ کشمیری مرچ الو ائل ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح سے بھنائی کرنی ہے اپ نے اس کی بنائی تب تک کرنی ہے جب تک اس کا ائل اچھی طرح سے نہ نکل ائے جب اچھی طرح سے ائل نکل ائے تو اپ نے اس میں حسب ضرورت پانی ایڈ کر کے دوبارہ ایک منٹ کا وصل لگانا ہے اس سے گوشت اور الو اچھے طریقے سے گل جائیں گے لیجئے الو گوشت تیار ہے اپ اس میں ہرا دھنیا خشک دھنیا گرم مصالحے سے گارنش کریں ڈش اؤٹ کرے اور نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں
ویڈیو دیکھنے کے لیے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں
پوسٹ اچھی لگے تو میرے فیس بک پیج کو فالو کرنا مت بھولیے گا اور کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا کہ اپ کو یہ ریسپی کیسی لگی
🤲🕋 خوش رہیے ہمیشہ خوشیاں بانٹیے🤲🕋
5 - 0
ﮐﯿﺮﯼ ﮐﯽ ﭼﭩﻨﯽ
اجزاء۔
ﮐﯿﺮﯼ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮ
ﭼﯿﻨﯽ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮ
ﻟﻮﻧﮓ دس عدد
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮچ ﭘﻨﺪﺭﮦ عدد
ﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ دو عدد
ﺛﺂﺑﺖ ﻻﻝ ﻣﺮﭺ ﭘﻨﺪﺭﮦ عدد
ﮐﺎﻻ ﺯﯾﺮﮦ ﺩﻭ کھانے کے چمچ
ﺳﺮﮐﮧ ﺗﯿﻦ ﭼﻮﺗﮭﺎﺋﯽ ﮐﭗ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
ﺩﺍﺭ ﭼﯿﻨﯽ ﭼﺎﺭ عدد
ترکیب۔
ﮐﯿﺮﯼ ﭘﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﻮﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﻟﻤﺒﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﭦ کے چینی ڈﺍﻝ ﮐﺮ ﺭﺍﺕ ﺑﮭﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ
ﺍﺳﯽ ﮐﯿﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﻧﮓ ، کلونجی ، ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ، ﺍﻻﺋﭽﯽ ، ﺩﺍﺭ ﭼﯿﻨﯽ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﮑﻨﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ
ﺟﺐ ﮔﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺮﯼ ﭨﺮﺍﻧﺴﭙﯿﺮﻧﭧ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ
ﺗﻮ ﺯﯾﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﮐﮧ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ﺍﺗﺎﺭ ﻟﯿﮟ
ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺩﺍﻡ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺭﯾﻞ ﮈﺍﻝ ﻟﯿﺠﮯ۔
چاہیں تو چار مغز بھی ڈال سکتے
2 - 0
ربڑی فالودہ
ربڑی اجزاء۔
فل کریم ملک 4کپ
کنڈینسڈ ملک 1کپ
پستہ 1کھانے کا چمچ
بادام 1کھانے کا چمچ
کارن فلار
زعفران 1چٹکی
الائچی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سویاں اجزاء۔
کارن فلار آدھا کپ
پانی 1اور آدھا کپ
چینی 1کھانے کا چمچ
تخم ملنگا آدھا چائے کا چمچ
پانی 1کپ
گارنش کے اجزاء۔
لال رنگ حسبِ ضرورت
کٹے ہوئے بادام حسبِ ضرورت
کٹا ہوا پستہ حسبِ ضرورت
جیلی حسبِ ضرورت
ترکیب۔
ایک پین میں دودھ ابال لیں اور اس میں زعفران ڈال دیں۔
جب دودھ کا رنگ تبدیل ہوتو اس میں الائچی پاؤڈر اور بادام ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کردو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر آدھا کپ دودھ میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلار ڈال کر مکس کریں اور یہ مکسچر تیارکئے ہوئے دودھ میں ڈال دیں۔
اب چولہا بند کر کے ربڑی کو دوسے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں پانی، کارن فلار اور چینی ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر تب تک پکائیں جب تک مکسچر گاڑھا ہوجائے۔
اب نمکو میکر میں سویوں کا مکسچر ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں سویاں بنا لیں۔
نوٹ: (نمکو میکر میں سویاں بناتے ہوئے سویوں کا مکسچر گرم ہونا چاہئے ورنہ سویاں سخت اور خراب ہو سکتی ہیں)
اسمبلنگ:
ایک بڑا گلاس لیں اس میں لال رنگ، سویاں، ربڑی، جیلی، تخم ملنگا اور بھگوئی ہوئی سویاں، ربڑی ڈال کر سب کی تہہ لگا لیں۔
پستہ اور بادام کی گارنش کر کے ٹھنڈا ٹھندا سرو کریں۔ اور دعا میی رکھے یاد
🕋👩🍳خوش ریے ہمیشہ خوشیاں بانٹیے🕋👩🍳
3 - 0
My name is Muhammad Hussain Mirza and I will teach you the best ways of cooking and tell you the best recipe I hope you will definitely visit my channel thanks