Channel Avatar

Nisha Umer Novels @UCypNGDlETA8lxXe_E7WZeGw@youtube.com

42K subscribers - no pronouns :c

Assalam O Alikum Here you will see all kind of information a


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Nisha Umer Novels
Posted 1 day ago

جس طرح کے وییوز ارہے ہیں واقع سب لوگ رومینٹک ہی پڑھنا چاہتے ہیں
پھر جب ہم لکھتے ہیں رومینٹک تو تکلیف کیوں ہوتی ہے
بڑی عجیب بات ہے من رقصم جب لکھ رہی تھی تب سب نے کہا چیپ ناول ہے یہ ہے وہ ہے ۔۔ اور جب میں نے سنمپل یعنی بولڈ سین نکال کے پی ڈی ایف بنایا ہے تو جو بھی پی ڈی ایف لینے اتا ہے وہ یہی کہتا ہے جی بولڈ والا چاہیے میں نے نہی پڑھنا میری دوست نے پڑھنا ہے
اتنی منافقت کیوں ۔۔ اپنی برائیاں کیوں نظر نہی اتیں بس دوسروں پہ تنقید کرنا یاد رہتا ہے
بولڈ ورژن میں نے ختم کر دیا ہے اگر کسی کو پڑھنا ہے تو سنمپل ہی ملے گا ۔۔ ورنہ کچھ بھی نہی یوٹیوب سے بھی میں ختم کر رہی ہوں

562 - 137

Nisha Umer Novels
Posted 3 days ago

اسلام و علیکم ۔کیسے ہیں سب
اج جمعہ کا دن ہے تو سب درود شریف پڑھ کے تین بار یہ آئت کریمہ پڑھ کے میرے لیے اور اپنے لیے دعا کر دیں❤️
جو پڑھ لے وہ کمنٹ میں بتا دے ❤️

686 - 60

Nisha Umer Novels
Posted 1 week ago

اب بتائیں 😎

403 - 349

Nisha Umer Novels
Posted 1 week ago

شاید کسی کی دعا میرے حق میں قبول ہو جائے ۔۔ شاید مجھ پہ رحم کر دیا جائے پلیز میرے لیے دعا کر دیں 😢🥲

883 - 196

Nisha Umer Novels
Posted 2 weeks ago

اسلام و علیکم ۔۔ کیسے ہیں سب ؟
سب سے پہلے بات کرتے ہیں من رقصم تن رقصم ناول کی ۔۔
میں نے چلتے ناول کے بیچ میں بارہا لوگوں کو کہا کے اس کے بعد کچھ بولڈ نہی لکھوں گی چاہیے وہ کسی بھی ناول کا سیزن ٹو ہو یا تھری ۔۔ اور بہت سارے لوگ اس وجہ سے چینل ان سبسکراب کر گئے ۔۔ بہت اچھا کیا ان لوگوں نے مجھے خوشی ہے ۔۔
میں نے ناول ختم کیا اور پھر باقائدہ پوسٹ لگائی ٹک ٹاک پہ بھی اور یہاں کمیونٹی پہ بھی ۔۔ پر پھر بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے وییوز کے چکر میں مجھے مجبور کر رہے ہیں میں ان کے بارے میں کچھ غلط کہوں ۔۔
جن لوگوں کو ناول نہی پڑھنا وہ نا پڑھیں ۔۔ جو لوگ پڑھنا شروع کر کے سٹاپ کر دیتے ہیں بہت اچھا کرتے ہیں ۔۔ لیکن وہ لوگ جو ناول پڑھ کے پھر بکنا شروع کر دیتے ہیں اچھے تو وہ بھی نہی ہوتے ۔۔
اپ لوگوں کو پرواہ ہے نئی نسل کی تو بہت اچھی بات ہے ۔۔ نئی نسل صرف من رقصم یا نشاء عمر کے ناول پڑھ کے خراب نہی ہورہی اور بھی بہت ساری وجوہات ہیں اپ لوگ مجھے خاموش کروا سکتے ہیں اور میں ہو بھی گئی میرا اپنا ضمیر مجھے اجازت نہی دیتا میں ایسا واحیات یا چیپ سین لکھوں ۔۔
جو میں نے لکھے ان کے لیے میں بہت معزرت خواہ ہوں دل سے معافی چاہتی ہوں پلیز مجھے معاف کر دیں اپنی طرف سے میں نے ہر ممکن جگہ سے بولڈ سین ختم کر دیے ہیں۔۔ لیکن یوٹیوب سے نہی ہو رہے میں کوشش کر رہی ہوں یہاں سے بھی کر دوں ۔۔ انشاء اللہ جلدی اس کا بھی کوئی سلوشن نکلے کا ۔۔
جن لوگوں نے اپنی مرضی سے بولڈ پی ڈی ایف بائے کیا ہے اگر وہ لوگ یہ کام کر رہے ہیں تو پلیز باز اجائیں ۔۔
کچھ ویب سائٹس یوٹیوب سے دیکھ خود لکھ کے پی ڈی ایف بنا کے پوسٹ کر رہی ہے جبکہ جن کو میں نے کہا ہے انہیں میں نے ڈاکومنٹ خود دیا ہے اور اس میں سے سارے ایسے چیپ سینز نکال کے ہی دیا ہے ۔۔ پھر بھی پتہ نہی کہاں سے لوگ واپس بولڈ ناول ہی پوسٹ کر رہے ہیں اسی لیے کسی کو اجازت نہی دیتی میں اپنے اپ سے تو بندا ختم کر۔لیتا ہے لیکن یہ دنیا کے چند نیک لوگ بدلنے نہی دیتے ۔۔
اصلاح کرنے کا بھی طریقہ ہوتا ہے پر اپ لوگ اصلاح نہی انسلٹ کرتے ہو دوسرے کو مجبور کرتے کہ وہ دوبارہ یہی کام کرے ۔۔
کل پرسوں اب ایک جیا نامی انسٹاگرام یوزر نے انگلش میں کچھ لکھا ہوا تھا ۔۔ مجھے انگلش نہی اتی اور نا ہی میں نے ترجمہ کر کے اپنا دماغ خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ نے مجھے ہدایت کے راستے پہ چلایا ہے ۔۔
میں کوئی دیکھاوا نہی کر رہی اور نا ہی اترا رہی ہوں بس ان لوگوں کو بتا رہی ہوں جو لوگ پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔۔ میری کسی سے زاتی کوئی دشمنی نہی ہے اگر اپ لوگوں کو ناول کے ایسے سینز نظر ائیں تو پلیز وہاں جو پوسٹ کرتے ہیں ان کے ساتھ مل کے شروع مت ہو جایا کریں ۔۔ وہ تو اپنی پرموشن کر رہے ہیں اپ لوگوں کے کومنٹس ان کی پوسٹ کو وائرل کرتے ہیں۔۔ جو دوسروں کو نظر نہی ارہا وہ بھی دِکھ جاتا ہے ۔۔ مجھ سے زیادہ تو وہ لوگ گناہ گار ہو رہے ہیں ۔۔ مہربانی ہو گی جو لوگ بلاوجہ اب پوسٹین کر کر کے مجھے انسلٹ کر رہے ہیں اگر اصلاح کرنا مقصد ہے تو مجھے انباکس میں ٹک ٹکا انباکس فیسبک پیج پہ میسج کریں انسٹاگرام پہ میسج کریں نا کے پوسٹ کر کر کے اپنے اپ کو اچھا اور دوسروں کو غلط کہیں ۔۔
میں مانتی ہوں مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اس کے لیے اپ سب لوگوں اے معافی چاہتی ہوں ۔۔ میرا اللہ جانتا ہے میں کس مشکل میں ہوں ۔۔
کسی کے ساتھ بھلائی نہی کر سکتے تو پلیز برا بھی نا کیا کریں
بڑا گناہ وہ ہوتا ہے جو گناہ کو جسٹیفائے کرنا ہوتا ہے ۔
میری پوری کوشش ہے میں یہ سب چھوڑ دوں اور میں انشاء اللہ ایسا کروں گی ۔۔ لوگ کبھی خوش نہی ہوتے کم سے کم میرا ضمیر تو مطمئن ہو ۔
۔۔۔
ناسورِدل
میں اس بار کسی کے کومنٹس کا جواب نہی دے رہی اور نا ہی میرا زور کس کپل کو رکھنا ہے اور کسے نہی پہ ہے ۔۔ جو میں لکھ رہی ہوں ۔۔جو میرے مائنڈ میں ہے وہی لکھوں گی ۔۔کسی کو پڑھنا ہے تو پڑھیں نہیں تو نا پڑھیں ۔۔۔
کسی کو چینل ریپورٹ کرنا ہے کر لیں ٹک ٹاک ریپورٹ کرنا ہے کر لیں ۔۔

یہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو ایسی حرکتیں کر رہے ہیں ۔۔
میری طرف سے سکرین شاٹ لے کے ان تک پہنچا سکتے ہیں اپ لوگ ۔

803 - 203

Nisha Umer Novels
Posted 3 weeks ago

کپل جو اینڈ پہ ہونا چاہیے؟

416 - 448

Nisha Umer Novels
Posted 4 weeks ago

MRTR
ناول ابھی شروع کروں یا ناسورِدل کے بعد 🙃

485 - 176

Nisha Umer Novels
Posted 1 month ago

اتنے اچھے ریسپونس سے پتہ چل رہا ہے کے کتنا اچھا ناول ہے ۔۔۔ پر میں پھر بھی سکون میں ہوں کیونکہ میرا دل مطمعن ہے ۔۔
میرے پیارے ریڈرز چلو یہ دسو کے پہلے ماضی لکھ لوں یا حال ۔۔
کیونکہ ماضی پڑھ کے ہی اپ کو سواد ائے گا ۔۔ حال تو اداس سا ہے ۔۔
بہت سارے لوگ انزلہ کے ساتھ ہیں اور بہت سارے حورعین کے ساتھ ۔۔
میں زارون کے ساتھ 😂
ہمارا بچہ پھنس گیا ہے کسی کو پرواہ ہی نہی ہے ۔۔
حماد اور ہارون کا کریکٹر کیسا لگا ۔۔ اور ہماری انزو ۔۔ جو کہانی کی جان ہو گی ۔۔ وہ اگر زارون کے ساتھ نا بھی رہی پھر بھی اپ کو اچھی لگے گی 🥳
کیسا لگ رہا ہے نیو ناول بتا دیں ۔۔
اور من رقصم کا سیزن ٹو شروع کروں گی ۔۔ کیونکہ اتنے وییوز پہ ڈالر نہی بن رہے یو نو واٹ محنت بھی کرو اور کمائی وی نا۔ہو یہ تو اچھی بات نہی ہے نا ۔۔ 😫

777 - 236

Nisha Umer Novels
Posted 1 month ago

مکمل سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس وہ اس وقت رات کی تاریکی کا ایک حصہ معلوم ہو رہی تھی ماسک سے چہرہ ڈھکے وہ اردگرد کا جائزہ لے رہی تھی وہ پچھلے ایک گھنٹے سے یہاں پر طلال اور کرن کا انتظار کر رہی تھی جو ابھی تک نہیں آۓ تھے اب اسے غصہ آنے لگا وہ سیکرٹ ڈیوائس سے بارہا کوشش کر چکی تھی مگر ان دونوں کے سگنل نان ریچ ایبل شو ہو رہے تھے اس نے غصے سے ڈیوائس واپس جیب میں رکھی اور اپنی گن کو لوڈ کرتے اکیلے ہی اس عمارت میں جانے کا فیصلہ کیا وہ اس شخص کو تباہ و برباد کر دینا چاہتی تھی جس نے اس کا سب کچھ چھین لیا اس کے اپنوں کو اتنی بے دردی سے موت کی نیند سلا دیا بھلا وہ کیسے اسے جانے دے سکتی تھی بچپن سے وہ یہی سب سوچتے تو بڑی ہوئی تھی کہ وہ اس کا دل نکال کر اپنے ہاتھوں سے مسل دے گی اس کے بعد چاہے پوری دنیا کے خسارے اس کا مقدر بن جائیں اسے پرواہ نہیں تھی



ابھی بھی وہ عمارت کے چاروں طرف گھوم پھر کر دیکھ رہی تھی دوربین سے جائزہ لیتے اسے اندازہ ہوا کہ یہاں کافی ہیوی سکیورٹی ہے بہت سے غنڈے نما بدمعاش وہاں شراب نوشی میں مشغول تھے جن کے چیلے باہر پہرے داری کر رہے تھے وہ چاہتی تو ایک دھماکے سے سب کو حرام کی نیند سلا دیتی لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی اسے یہ بھی خبر ملی تھی کہ بہت سی لڑکیوں کو یہاں پر یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے جن کے جسم کو بارہا حوس کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور اسی لیے وہ طلال اور کرن کو ساتھ لانا چاہتی تھی کہ پولیس کی ریٹ کے بھیس میں ان سب گندگی کا صفایا کر سکے سوچتے اس نے غصے سے سوچتے سامنے پہرہ دیتے گارڈ کا نشانہ لیا ابھی اس نے ٹریگر پر ہاتھ رکھا ہی تھا جب وہ آدمی زمین پر گر کر ڈھیر ہو گیا۔۔ اس نے حیرانگی اور جلد بازی سے خود کو چھپا کر ماحول کا جائزہ لیا مگر وہ کافی سکیور تھی کوئی بھی آسانی سے اس تک نہیں پہنچ سکتا تھا



"ہو سکتا ہے یہ محض اتفاق ہو۔۔"

وہ سوچتے ہوئے خود کو پر سکون کرتی آگے بڑھی اور اب دوسری منزل پر پہرہ دیتے آدمی پر نشانہ باندھا مگر یہ کیا وہ بھی اگلے ہی پل زمین پر گر گیا اب اس کا انگ انگ سماعت بن چکا تھا کوئی تو تھا جو بہت چالاکی سے اس کے دماغ کے ساتھ کھیل رہا تھا مگر کون۔۔؟

"کیا کرن اور طلال یہاں پہنچ چکے ہیں۔۔؟"

اس نے سوچتے ہوۓ اپنی ڈیوائس پھر سے جیب سے نکالی مگر ابھی تک وہاں پر ناٹ ریچ ایبل کا نوٹیفکیشن شو ہو رہا تھا اس نے ڈیوائس واپس جیب میں رکھی اور ایک دفعہ پھر فائر کیا مگر وہ فائر بھی ضائع گیا مگر آدمی جہنم واصل ہو چکا تھا غصے سے اس کے دماغ کی رگیں پھولنے لگیں وہ شیر کی سی تیزی سے مڑی اور اس کے سینے پر دل کے مقام پر اپنی گن تانی تو اس نے اپنا لب دانتوں میں دبایا اور مصنوعی آئی برو اچکاۓ جس سے منت کے تن بدن میں شعلے بھر گئے ایک تو وہ اس کا پیچھا کر رہا تھا دوسرا اس کا سارا مشن بھی خراب کر دیا اور اب ایسے ظاہر کر رہا تھا جیسے کچھ جانتا ہی نہ ہو



"تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی میری جاسوسی کرنے کی اور میرا مشن خراب کرنے کی۔۔"

وہ نیچی آواز میں غرائی تھی اس کر جو بلکل پرسکون سا ابھی بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا

وہ بھی مکمل بلیک کلر میں تھا ماسک لگاۓ آنکھوں پر سپیشل قسم کا چشمہ لگا تھا جس سے اندھیرے میں بھی واضح دکھائی دیتا تھا



"جی آپ نے کچھ کہا مجھے سنائی نہیں دیا۔۔"

اپنا کان صاف کرتے وہ بھی نیچی آواز میں اس سے مخاطب ہوتا تھوڑا سا اس کی طرف جھکا

منت کا دل کیا اس چال باز کا منہ نوچ لے جو جان بوجھ کر ایسی صورتحال پیدا کر رہا تھا



"میں ابھی اس پسٹل کی ساری گولیاں تمہارے سینے میں اتار دوں گی اگر تم اپنی یہ دو ٹکے کی شکل لے کر یہاں سے دفع نہیں ہوۓ تو۔۔۔"

من نے کہتے ہوۓ بندوق کا دباؤ اس کے سینے پر بڑھایا جس سے اس کی گن کے آگے لگا بلیڈ نما خنجر بہت ہی آہستہ سے اور بنا آواز کیے زرتاج کے سینے میں پیوست ہو گیا ایک لمحے کے لیے تو زرتاج کو دنیا گھومتی ہوئی محسوس ہوئی مگر اگلے ہی پل وہ خود کو سنبھال گیا جبکہ منت تو غصے میں بلکل ہی بھول گئی تھی کہ اس کی گن کے آگے ایک بلیڈ کی طرح کا چھوٹا سا چاقو بھی لگا ہوا ہے جو ایمر جنسی کے طور پر استعمال ہوتا تھا جب گن کی گولیاں ختم ہو جائیں تب مگر ابھی وہ چاقو زرتاج کے سینے میں بڑی شان سے پیوست تھا جس پر منت کا دباؤ بھی انتہائی جارہانہ تھا



لطف تب ہے کہ کوئی ہم سے بُروں کو چاہے

اچھی چیزوں کے طلبگار تو سب ہوتے ہیں



لوگ پھولوں کو فقط پھول سمجھ لیتے ہیں

اور مرے ذہن میں تب آپ کے لب ہوتے ہیں



وہ جو اپنے ہوں کبھی چھوڑ کے جاتے ہی نہیں

جو بچھڑ جاتے ہیں وہ اپنے ہی کب ہوتے ہیں ؟



تم نے احساس دلایا ہے مکر کر مجھ کو

دھوکے بازوں کے تو وعدے بھی غضب ہوتے ہیں





کہتے ہوئے اس نے جلدی سے اس کی کمر میں ہاتھ ڈالا اور ایک طرف ہوا جب فائر کی آواز فضا میں گونجی

"اوۓ یہاں آؤ کوئی ہے یہاں پر۔۔ ڈھونڈو بچ کہ نہیں جانا چاہیے۔۔"

فائر کے ساتھ ہی بھاری مردانہ آواز سے وہ دونوں الرٹ ہوئے اور اپنی اپنی گن سنبھالی جب ایک ساتھ کتنے قدموں کی آہٹ انہیں اپنی طرف بڑھتے ہوۓ محسوس ہوئی منت نے خونخوار نظروں سے ایک دفعہ پھر اسے دیکھا جو اس کی طرف متوجہ نہیں تھا بلکے اس کا سارا دیھان ان دونوں کی طرف بڑھتے قدموں کی طرف تھا اُس کا دماغ جلدی جلدی سے آگے کا لائحہ عمل طے کر رہا تھا جبکہ دونوں بازو ابھی بھی منت کہ کمر کے گرد لپٹے تھے

"ملا کہ نہیں کوئی چپہ چپہ چھان مارو یہاں کا کوئی تو تھا یہاں۔۔"

ایک دفعہ پھر ان آدمیوں کی آوازیں آنے لگیں جب منت نے اس کے بازو کمر سے ہٹاۓ اور اپنی گن پر گرفت مظبوط کی اور اس طرف تان لی جب زرتاج نے اپنی جیب میں سے کچھ نکال کر مخالف سمت میں پھینکا جس سے ان سب کے کان کھڑے ہو گئے



"اس طرف سے آواز آ رہی ہے وہاں دیکھو۔۔"

کہتے ہوۓ وہ سب اس طرف بھاگے جب وہ لوگ دوسری طرف سے عمارت کی طرف بڑھنے لگے آہستہ آہستہ سے آگے بڑھتے وہ اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کا بڑی صفائی سے صفایا کرتے جا رہے تھے

"اس کمرے میں سب کو چھپایا گیا ہے تم یہاں پر دیکھو میں باقی سب کو سنبھالتا ہوں۔۔"

زرتاج منت سے کہتا آگے بڑھ گیا تو وہ بھی جلدی جلدی سے اس کمرے کو کھولنے لگی کمرہ کھولتے ہی لڑکیوں کی گھٹی گھٹی چیخیں بلند ہوئیں مگر جلد ہی ان سب نے اپنے چہروں پر ہاتھ جما لیے منت کو ان سب پر بہت ترس آیا ناجانے وہ سب کیا کیا برداشت کرتی آئی تھیں یہاں پر اسی لیے تو آواز نکلنے کے ڈر سے اپنے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ لیے تھے



چلو میں تم سب کو لینے آئی ہوں جلدی سے اٹھو مگر آرام سے اٹھنا ورنہ مسئلہ ہو سکتا ہے اس نے کہتے ہوۓ اپنی ڈیوائس سے مومل کو اوکے کا میسج کیا تو اس نے بھی جلدی سے اوکے کا ریپلائے کیا جسے دیکھتے منت ان سب کی طرف بڑھی جو ابھی تک بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھیں مگر جلد ہی اسے اندازہ ہوا کہ ان سب کے پاؤں کو بھاری زنجیروں سے جکڑا گیا ہے تا کہ وہ بھاگ نہ سکیں اس نے افسوس اور غصے سے ان زنجیروں کو دیکھا اور پھر اپنی گن پر سائلنسر سیٹ کرتے اس نے ایک ایک زنجیر کے تالے کی دھجیاں اڑا دیں اور ایک ایک کر کہ ان سب کو باہر بھیجا جہاں ایک طرف مومل کی ٹیم ریڈی تھی گاڑی میں ان سب کو بچانے کے لیے اور پھر جلد ہی ان سب کو وہاں سے بھیج کر وہ پرسکون ہو گئی تھی اب ان سب کا انجام بہت بھیانک ہونے والا تھا

°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
youtube.com/@namishshahofficial1948?feature=shared

youtube.com/@namishshahnovels?feature=shared

359 - 30

Nisha Umer Novels
Posted 1 month ago

اور اخر کار یہ سفر بھی تمام ہوا ۔۔
میری زندگی سب سے واہیات ترین ناول ۔۔ یہ میرا خیال ہے ۔۔
لوگوں کو بہت پسند ایا ایج ڈیفرینس کی وجہ سے ۔۔ بٹ ناؤ ائی ایم کرائنیگ کے جو میں نے سوچا تھا میں ویسا نہی لکھ پائی ۔۔
ابھی میں ایک بات کہہ رہی ہوں ۔۔
ائندہ کبھی بولڈ سین نہی لکھوں گی انشاء اللہ اپنی پوری کوشش کروں گی ۔۔ اور جو لوگ بولڈ ناول پسند کرتے ہیں وہ لاگ بے شک میرا چینل ان سبسکرائب کر دیں مجھے کوئی مسلہ نہی ۔۔ مجھے بار بار کمنٹ سیکشن میں کویی نا کہے کے رومینٹک کرو یہ کرو 😭
مجھے اپ لوگوں سے کویی شکائت نہی ہے اپنے اپ سے ہے ۔۔
۔۔
ناول لکھنے میں بہت بہت بہت مزہ ایا کیونکہ وییوز اچھے تھے ۔۔ اور کمنٹس زندگی میں پہلی بار اتنے زیادہ اور زبردست ملے ۔۔ جو لوگ روز کمنٹ کرتے تھے ان سب کا شکریہ اور جو کبھی کبھی کرتے تھے ان کا بھی ۔۔
اور وہ لوگ جو فرسٹ کمنٹ کر کے خوش ہوتے تھے ن کا تو وخرا ہی سین تھا 😂
لب یو سب کو ۔۔ چھوٹی سی پوسٹ ہے ۔۔
لازمی ناول کا روییو دیں ۔۔۔۔ ❤️
پی ڈی ایف پیڈ ہے ۔۔ بولڈ سین والا الگ اور ود اوٹ بولڈ سین والا الگ ۔۔
دونوں کی پرائس سیم ہے ۔۔
لنک لاسٹ کمیونٹی پوسٹ پہ دیا ہوا ہے جو جو لینا چاہے ایڈ ہو جائے ۔۔
ویسے ہنڈرڈ پلس نہی ہوئے ❤️

856 - 210