in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
ایک بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ جو اچھی بات کہے گا اس کو چار سو دینار (سونے کے سکے) دیئے جائیں گے...!!!!
ایک دن بادشاہ رعایا کی دیکھ بھال کرنے نکلا اس نے دیکھا ایک نوے سال کی بوڑھی عورت زیتون کے پودے لگا رہی ہے بادشاہ نے کہا تم پانچ دس سال میں مر جاؤ گی اور یہ درخت بیس سال بعد پھل دیں گے تو اتنی مشقت کرنے کا کیا فائدہ؟؟؟
بوڑھی عورت نے جواباً کہا ہم نے جو پھل کھائے وہ ہمارے بڑوں نے لگائے تھے اور اب ہم لگا رہے ہیں تاکہ ہماری اولاد کھائے...!!!!
بادشاہ کو اس بوڑھی عورت کی بات پسند آئی حکم دیا اس کو چار سو دینار دے دیئے جائیں...!!!!
جب بوڑھی عورت کو دینار دیئے گئے وہ مسکرانے لگی...!!!!
بادشاہ نے پوچھا کیوں مسکرا رہی ہو؟؟؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ زیتون کے درختوں نے بیس سال بعد پھل دینا تھا جبکہ مجھے میرا پھل ابھی مل گیا ہے...!!!!
بادشاہ کو اس کی یہ بات بھی اچھی لگی اور حکم جاری کیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں...!!!!
جب اس عورت کو مزید چار سو دینار دیئے گئے تو وہ پھر مسکرانے لگی...!!!!
بادشاہ نے پوچھا اب کیوں مسکرائی؟؟؟
بوڑھی عورت نے کہا زیتون کا درخت پورے سال میں صرف ایک بار پھل دیتا ہے جبکہ میرے درخت نے دو بار پھل دے دیئے ہیں..!!!!
بادشاہ نے پھر حکم دیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں یہ حکم دیتے ہی بادشاہ تیزی سے وہاں سے روانہ ہو گیا...!!!!
وزیر نے کہا حضور آپ جلدی سے کیوں نکل آئے؟؟؟
بادشاہ نے کہا اگر میں مزید اس عورت کے پاس رہتا تو میرا سارا خزانہ خالی ہو جاتا مگر عورت کی حکمت بھری باتیں ختم نہ ہوتیں...!!!!
اچھی بات دل موہ لیتی ہے، نرم رویہ دشمن کو بھی دوست بنا دیتا ہے حکمت بھرا جملہ بادشاہوں کو بھی قریب لے آتا ہے اچھی بات دنیا میں دوست بڑھاتی اور دشمن کم کرتی ہے اور آخرت میں ثواب کی کثرت کرتی ہے آپ مال و دولت سے سامان خرید سکتے ہیں مگر دِل کی خریداری صرف اچھی بات سے ہو سکتی ہے💯!
#urduadab #urdu #viralpost2024 #apnabulani #urdupost !
2 - 0
*رضائے الٰہی اور قضائے الٰہی میں فرق!*
بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا حالانکہ کہنا یہ چاہیے کہ فلاں شخص قضائے الٰہی سے فوت ہوگیا ہے۔ اس لئے کہ قضا اور رضا میں بڑا فرق ہے۔
قضا کا معنی: تقدیر الہٰی، نوشتہ تقدیر، فیصلہ، اتفاق یا حادثہ
(فیروز اللغات فارسی)
جب کہ رضا کا معنی: مرضی، خوشنودی اور خوشی. لہٰذا جب اللّٰہ تعالیٰ کسی کے بارے فیصلہ نافذ کرتا ہے
اس کو قضا کہتے ہیں
اور جب کسی کسی کام کی وجہ سے راضی ہوتا ہے تب اس وقت اس بندے پر رضا الہیٰ کا ظہور ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے۔
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ
اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی۔ (مجادلہ 22)
ایک اور مقام پر فرمایا۔
لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ۔
بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے (الفتح 18)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ
اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا (مائدہ3)
مزید فرمایا۔
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ۔
اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللّٰہ و رسول نے ان کو دیا۔ (توبہ 59)
یہ رہا قرآن مجید میں رضا کا استعمال جہاں تک قضا کا تعلق ہے تو متعدد آیات میں رب کریم میں لفظ قضا کو استعمال فرمایا ہے ان کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ لفظ قضا کا معنی و مفہوم کیا ہے۔
اللّٰہ تعالی نے فرمایا۔
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ۔
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو (بنی اسرائیل 23)
او رفرمایا
وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ۔
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔(مومن 20)
مزید فرمایا۔
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ۔
پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا (سبا 14)
ان تمام آیات بینات سے سے رضا اور قضا کامعنی کھل کر سامنے آگیا۔ رضا سے اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی، رضا مندی اور خوشنودی مراد ہے جب کہ قضا سے تقدیر فیصلہ اور موت مراد ہے۔
قرآن مجید کی متعدد آیات میں موت کو لفظ قضا سے یاد فرمایا گیا لیکن کچھ لوگ موت کو رضائے الٰہی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور بانگ دہل کہتے ہیں کہ فلاں رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا حالانکہ موت سے رضائے الہٰی سے نہیں قضائے الہٰی سے واقع ہوتی ہے۔ رضا اور قضا میں بڑا فرق ہے۔
2 - 0
نماز دل کا سکون ہے
نماز آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
نماز دین کا ستون ہے
نماز برے کاموں سے روکتی ہے
#نماز #دین #اسلام
0 - 0
بچھڑے ہوئے وہ یار وہ چھوڑے ہوئے دیار
رہ رہ کے ہم کو یاد جو آئیں کسی کو کیا
وہ بات چھیڑ جس میں جھلکتا ہو سب کا غم
یادیں کسی کی تجھ کو ستائیں کسی کو کیا
#شاعری
0 - 0
بندا ابھی زندہ ہے
570 روپے اور چنوں کی تھیلی والی کہانی بالکل ماموں کے بیٹے کامران والی ہے...
یہ مخلوق جھوٹ بولنے میں اتنی ماہر ہے کہ لگتا ہے جب دجال نکلے گا تو وہ سب سے پہلے ان سے آکر دجل کا باقاعدہ کورس کرے گا...
کنٹینر سے نیچے گر کر جسکی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، وہ بندہ بھی زندہ نکل آیا ہے... اب وہ گھر میں اپنے بازوؤں پر پٹیاں کروا کر بیٹھا ہوا ہے...
اسکو کنٹینر سے نیچے گرانا ٹھیک نہیں تھا...
وہیں الٹا لٹا کر تشریف کوبی کرنی چاہیے تھی... تاکہ وہ کیڑا مرتا جسکی وجہ سے یہ کنٹینر پر چڑھ کر جنوب کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہا تھا... بندہ مارنا مقصود نہیں، کیڑا مارنا مقصود تھا...
باقی سارے مردے بھی ان شاء اللہ جلد ہی گھر پہنچ جائیں گے...
اور ہاں!
بقول گنڈاپور، ڈی چوک کا دھرنا جاری رہے گا، مگر اس بار دھرنے میں صرف اور صرف پیرنی جی کے مؤکلات شرکت کریں گے😁😁
سید عبدالستار اطہر
#PTIofficial
0 - 0
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جی میرے پیارے بھائی ۔میرا نام ہے حافظ محمد شہریار بخاری عطاری بھاولپوری ۔میرا تعلق بھاولپور شہر ہے اور امید ہے کہ آپ کو بیان اچھے لگتے ہوگے آپ سے تعاون کا مشکور ہوں اس لیے مجھے خود بھی سپوٹ کرے اور دوستوں کے ساتھ بھی میری ویڈیوز وغیرہ شیر کیا کرے ہوسکتا ہے آپ کے وجہ سے کوئی راہ راست پر آجاے
آپ کا پیارا بھائی حافظ محمد شہریار بخاری عطاری بھاولپوری
03056386521 وٹسپ نمبرchat.whatsapp.com/EdX2yApy2qqDFMU8eobvS7
www.facebook.com/profile.php?id=100064161326401
youtube.com/@m.shareeyarshah