اس چینل کے ذریعہ خاص طور پر مفسر قرآن مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری کی تقاریر، بیانات، مختلف قسم کے دروس، سوال و جواب اور حالاتِ حاضرہ کے سلگتے مسائل پر حضرت مفتی صاحب کا تبصرہ اور عوام و خواص کے لیے رہنمایانہ باتیں پیش کی جائیں گی۔
مفسر قرآن مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری اہلِ علم کے درمیان محتاجِ تعارف نہیں ہیں، اللہ تعالی نے انہیں درس و تدریس، افہام و تفہیم، اور تحریر و تقریر؛ چاروں طرح کی صلاحیتیں عنایت کی ہیں۔
انہوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ، الازھر یونیورسٹی مصر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، اور یونیورسٹی آف کالی کٹ، کیرلا سے علم حاصل کیا ہے اور متعدد ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
آپ نے 2006ء میں دبئی (Dubai) کے ایک اسکول میں چند ماہ تدریسی خدمات انجام دیں۔ فروری 2007ء سے جنوبی ہند کی مشہور و معروف درس گاہ "دار العلوم سبیل السلام، حیدرآباد" میں عالمیت، فضیلت اور تخصصات کے طلبہ کو درس دے رہے ہیں۔ "جامعہ ریاض البنات" ملک پیٹ، حیدرآباد میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ ہے۔
ہندوستان کے طول و عرض میں جلسوں، کانفرنسوں اور سمیناروں میں بھی شرکت ہوتی رہتی ہے۔