Channel Avatar

Sawt ul Ulama1.5M @UCwRLhcNyDygHNU38_munHvw@youtube.com

4.4K subscribers - no pronouns :c

السلام علیکم صوت العلماء چینل میں اپکو خوش آمدید یہاں پر آپ


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 1 day ago

نماز استسقاء ایک خاص نماز ہے جو بارش کی طلب اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ادا کی جاتی ہے۔
اہل لاہور کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس خصوصی نماز میں شرکت کریں تاکہ بارش کی قلت اور خشک سالی سے نجات ملے۔
اس نماز کا مقصد یہ ہے کہ سب مل کر اللہ کے حضور دعا کریں، اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور بارش کے لیے عاجزی کے ساتھ درخواست کریں۔

5 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 3 months ago

Tilawat quran

1 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 3 months ago

مولانا عبد الحنان صدیقی صاحب کا بیان آج ہمارے اس چینل پر لائیو دیکھنا نہ بھولیئے

3 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 4 months ago

Please subscribe this Chanel

3 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 6 months ago

Online Quran academy
کیا آپ قرآن تجوید کیساتھ پڑھنا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ دینی علوم سیکھنا چاہتے ہے یا آپ دینی مسائل کے بارے رہنمائی چاہتے ہے تو آج ہی رابطہ کیجیے۔
wa.me/message/GYMGAXV5TBEAM1

1 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 8 months ago

انتظار ختم ہوا.. وفاق کا رزلٹ آگیا ہے.. سرور ڈاؤن ہے ابھی کوشش کرتے رہیں کھل جائے گا.

2 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 8 months ago

وفاق المدارس ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء

9 - 0

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 9 months ago

*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*

سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل۔پانچ لاکھ نوے ہزار طلباء و طالبات شریک امتحان ہونگے جس ایک لاکھ دو ہزار حفاظ و حافظات شامل ہیں۔اڑتیس ہزار ایک سو بیس فضلاء و فاضلات کامیاب ہوکر سند فراغت حاصل کریں گے۔مجموعی طور چھیاسٹھ ہزار سے زائد طلباء وطالبات کا ریکارڈ اضافہ۔مجموعی طور پر تین ہزار دو سو سات امتحانی مراکز میں تقریباً انیس ہزار نگران عملہ امتحانی خدمات انجام دے گا۔ملک بھر میں نگران عملہ کی تربیتی نشستوں کا سلسلہ بھی جاری۔
گزشتہ سالوں کی طرح امسال دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ کا عالمی ریکارڈ برقرار۔ہزاروں مدارس وعلماء کی خدمات تاریخ ساز اور قابل قدر ہیں۔
(مولانا محمد حنیف جالندھری)
کراچی/اسلام آباد/ملتان (15/جنوری 2024ء) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک عام انتخابات کی وجہ سے سالانہ امتحانات کا آغاز دس روز قبل کیا گیا ہے۔درجات کتب کا امتحان تیس جنوری بروز منگل سے پانچ فروری بروز پیر تک ہونگے۔جبکہ شعبہ تحفیظ کے امتحان کا آغاز بائیس جنوری سے ہوگا۔جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اس سال بارہ ہزار نو سو سترہ (12917) طلباء اور پچیس ہزار دو سو تین (25203) طالبات آخری درجہ کے امتحان میں شریک ہونگے۔اس طرح امتحان میں کامیاب ہوکر مجموعی طور پر اڑتیس ہزار ایک سو بیس (38120) علماء و عالمات سند فراغت حاصل کریں گے۔مولانا رحمانی کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت چار ہزار چار سو چھیاسی (4486) فضلاء و فاضلات کا اضافہ ہوا ہے۔شعبہ تحفیظ میں وفاق المدارس نے گزشتہ سالوں کی مانند اپنا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، مجموعی طور اس سال ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ سو اڑتیس (101838) حفاظ وحافظات امتحان میں شریک ہونگے۔جس میں چوراسی ہزار آٹھ سو اٹھائیس (84828) طلباء اور سترہ ہزار دس (17010) حافظات ہیں،گزشتہ سال کی نسبت تین ہزار پانچ سو چورہتر (3574) کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چند برس قبل عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ والے ملک کا ایوارڈ سعودی حکومت کی جانب سے وفاق المدارس کو دیا گیا تھا۔مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق دوسالہ شارٹ ڈپلومہ کورس دراسات دینیہ میں بھی دس ہزار چار سو اکاون (10451) طلباء وطالبات شریک امتحان ہونگے، گزشتہ کی نسبت اس تعداد میں بھی تین سو تریسٹھ (363) کا اضافہ ہوا۔جبکہ تجوید للحفاظ و الحافظات میں گزشتہ سال کی نسبت تین سو سولہ (316) اضافہ کے ساتھ نو ہزار تین سو انتالیس (9339) کی تعداد امتحان میں شریک ہونگے۔جبکہ تجوید للعلماء و العالمات میں دو سو انتالیس (239) اضافہ کے ساتھ چار ہزار تین سو ننانوے (4399) امتحان دیں گے۔مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق شعبہ تحفیظ سمیت مجموعی درجات کی تعداد چوبیس (24) ہے۔جس میں طلباء کیلئے ثانویہ خاصہ اول کا وفاق المدارس کے تحت پہلی بار امتحان کا آغاز ہورہا ہے،جس میں جوبیس ہزار چھ سو اکیس (24621) طلباء کے داخلے موصول ہوئے ہیں۔اس طرح مجموعی طور پر پانچ لاکھ اٹھاسی ہزار چھ سو نواسی (588689) طلباء و طالبات ریکارڈ تعداد میں سالانہ امتحان دیں گے۔گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر چھیاسٹھ ہزار ستاون (66057) شرکائے امتحان کا نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔مولانا طلحہ رحمانی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں امتحانات کے کامیاب انعقاد کیلئے مجموعی طور تین ہزار دو سو سات (3207) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،گزشتہ سال کی نسبت تین سو انسٹھ (359) کا اضافہ ہوا۔جبکہ ان مراکز میں اٹھارہ ہزار نو سو اکہتر (18971) نگران عملہ امتحانی خدمات انجام دے گا۔نیز ملک بھر میں نگران عملہ کی تربیتی نشستوں کا سلسلہ بھی ملک بھر میں جاری ہے جس میں وفاق المدارس کے ذمہ داران خصوصاََ صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹی شریک ہورہے ہیں۔اس موقع ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے میڈیا سینٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سال شرکائے امتحان میں ریکارڈ تعداد کا اضافہ ملک کے ہزاروں مدارس کی تعلیمی و تربیتی خدمات کا شاہکار ہے،یہ مدارس و جامعات امت کے محسن ہیں جو دینی و شرعی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنا فریضہ جس مثالی جذبہ سے انجام دے رہے ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔اس موقع پر انہوں نے امتحانات کی بر وقت تیاریوں کو مکمل کرنے پر مرکزی دفتر کے عملہ اور مسؤلین وفاق کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
*جاری کردہ*
*میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان*
*W M A S 0437*

8 - 1

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 10 months ago

حرف ضاد پر مکمل تحقیق انشاءاللہ جلد آپ ہماری ویٹوب چینل پر دیکھ سکیں گے۔
(1) تلفظ میں اختلاف کیوں پیدا ہوا۔؟
(2) مجویدین کی نظر میں ضاد کا بیان۔
(3) مختلف مسالک کے فتاوی کے تناظر میں ضاد کا بیان۔
(4) ضاد کا صحیح تلفظ وقت کے جید قرا کی نظر میں۔
تب تک کےلئے آپ ہمارا چینل جوائن کریں۔
صوت العلماء یوٹیوب چینل
Sawt ul Ulama

14 - 8

Sawt ul Ulama1.5M
Posted 10 months ago

پلیز سبسکرائب کیجیے

0 - 0