Channel Avatar

Al MunaWar Engineering @UCuope2dliNc8MSfrPh5dQmg@youtube.com

13K subscribers - no pronouns :c

Assalam Alaikum, I hope you will all be well with the mercy


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Al MunaWar Engineering
Posted 1 week ago

*حالات کوئی بھی ہو کیسے بھی ہو*
*شکر ہمیشہ شکوے سے بہتر ہوتا ہے*

الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۞
♥️♥️
#JaWadMunaWar
#AlMunawarEngineering

2 - 0

Al MunaWar Engineering
Posted 1 month ago

*تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں، توبہ کے لیے گنہگار ہونا ضروری نہیں، توبہ ازخود ایک مستقل عبادت ہے جو غسل کی طرح ہے جتنی بار کی جاۓ روح میں پاکیزگی اور نکھار آتا ہے، الله آپ کو زندگی میں عزت، صحت اور کامیابی نصیب فرماۓ۔

آمیــــــــــــن یارب العالمین۔*

8 - 0

Al MunaWar Engineering
Posted 2 months ago

جو تھک گیا ہے دل تمہارا
بتاؤ اسے کہ اللّٰه ہے نا
جو ٹوٹ چکی ہے تمہاری روح
بتاؤ اسے کہ نمازیں ہیں نا
کہے جو کوئی نصیب میں نہیں
بتاؤ اسے دعائیں ہیں نا
جو ذہن بے سکون ہے تمہارا
بتاؤ اسے کہ قرآن ہے نا
جو کہے کوئی کہ یہ ممکن نہیں
بتاؤ اسے کہ تہجد ہے نا
جو دل کہے درد کی انتہا ہے
بتاؤ اسے کہ صبر ہے نا
جو دل کہے ٹوٹ گیا ہوں
بتاؤ اسے کہ اللّٰه کی رحمت ہے نا
جب ذہن کہے راستہ نہیں اب کوئی
بتاؤ اسے کہ معجزے ہے نا
#JaWadMunaWar
#AlMunaWarEngineering
#Post

7 - 0

Al MunaWar Engineering
Posted 2 months ago

*جس کی کوئی گارنٹی نہیں اس کا نام زندگی ہے اور جس کی فل گارنٹی ہے اس کا نام موت ہے، زندگی ایک کتاب ہے، پہلا صفحہ پیدائش، آخری صفحہ موت، درمیانی صفحات خالی ہیں، اس میں جو پسند ہو لکھیں، بس ایسا کچھ لکھیں کہ اللہ کو دکھاتے ہوئے شرمندگى محسوس نہ ہو✨*
#JawadMunawar
#AlMunawarEngineering
#Post

11 - 0

Al MunaWar Engineering
Posted 3 months ago

جب اللہ کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی ہلنے کی طاقت نہیں رکھتا
تو کسی کی کیا مجال کہ آپ کے معاملات خراب کر سکے...!
#AlMunawarEngineering
#JawadMunawar

10 - 0

Al MunaWar Engineering
Posted 4 months ago

*اپنی کم آمدن پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو*

ایک بڑے محدث فقیہ اور امام وقت فرماتے ہیں کہ

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*قد يكون الرزق خلقا أو جمالا*

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق عقلا راجحا*
*زاده الحلم جمالا وكمالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی
اور تحمل و حلیمی عطا کر دے

○ *قد يكون الرزق زوجا صالحا*
*أو قرابات كراما وعيالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے
کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے
مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے

○ *قد يكون الرزق علما نافعا*
*قد يكون الرزق أعمارا طوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو

○ *قد يكون الرزق قلبا صافيا*
*يمنح الناس ودادا ونَوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو

○ *قد يكون الرزق بالا هادئا*
*إنما المرزوق من يهدأ بالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق طبعا خيّرا*
*يبذل الخير يمينا وشمالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے

○ *قد يكون الرزق ثوبا من تقى*
*فهو يكسو المرء عزا وجلالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو

○ *قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً*
*ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*كن قنوعاً احمد الله تعالى*

○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
جو کچھ عطا ہوا
اس پر مطمئن رہو
اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو ❤️ الحمدللّٰہ رب العالمین🌹

13 - 3

Al MunaWar Engineering
Posted 4 months ago

*🌲درخت کے بیشمار فوائد ہیں۔*
*👏بڑھتی ہوئی گرمی کی روک تھام کیلئے درخت لگائیں۔*

8 - 1

Al MunaWar Engineering
Posted 4 months ago

Allah Subhanahu Wa Ta'ala said:

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ يَّضِلُّ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِا لْمُهْتَدِيْنَ
"در حقیقت تمہارا رب زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اُس کے راستے سے ہٹا ہوا ہے اور کون سیدھی راہ پر ہے"
(QS. Al-An'am 6: Verse 117)

3 - 2

Al MunaWar Engineering
Posted 5 months ago

🔖 *18 شوال 1445ھ* 💎
🔖 *27 اپریل 2024ء* 💎
🔖 *14 بیساکھ 2081ب* 💎

🌄 *بروز ہفتہ Saturday* 🌄

📚 *كِتَاب الْإِيمَان !*
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
*”تین آدمی ایسے ہیں کہ جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھے گا نہ انہیں گناہوں سے پاک کرے گا (معاف کرے گا) اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے،*
*حضرت ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے تین بار یہ فرمایا: حضرت ابوذر ؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ یہ لوگ تو سخت نقصان اور خسارے میں ہوں گے یہ کون لوگ ہیں؟*
*آپ ﷺ نے فرمایا؛ ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے والا اور*
*دے کر احسان جتلانے والا اور*
*جھوٹی قسم کھا کر سامان بیچنے والا۔“*🔹
📗«صحیح مسلم-293»

#AlMunaWarEngineering
#Post
#Islamic

6 - 1