Channel Avatar

Asim Ghumman @UCsa702dnHu-COYN4_4M100Q@youtube.com

1.2K subscribers - no pronouns :c

*آپ سبھی کسان بھائیوں اور بہنوں کو سلام!** کیا آپ اس دنیا ک


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Asim Ghumman
Posted 11 months ago

اسلام علیکم
اس سال آپکی گندم سابقہ سالوں کی نسبت اچھی ہے یا کمزور ؟؟

4 - 4

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

پچھلے سال اپنے گندم کی کیا ایورج لی تھی ؟

4 - 1

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

🌾گندم کا فلیگ لیف (Flag Leaf) جھنڈے والا پتا۔🌾
🌾اور اسکی گندم کی فصل میں اہمیت🌾
🌾گندم کی فصل جب 60 دن کی ہو جاتی ہے تو ناڑ بن جاتی ہے۔ اگر ناڑ کی سب سے اوپر والی گانٹھ کو احتیاط سے کھولا جائے تو آپکو ایک ننھا سٹہ نظر آئے گا۔ 20 سے 25 دن تک یہ سٹہ تنے کے اندر ہی رہتا ہے اور تنا پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے سٹے کا یہ دورانیہ گوبھ کہلاتا ہے۔
وہ پتہ جس میں یہ سٹا لپٹا ہوا ہوتا ہے فلیگ لیف یا سٹے والا پتہ کہلاتا ہے۔
🌾چوتھے نوڈ پر نکلنے والا یہ آخری پتہ ہوتا - فلیگ لیف کے نیچے سٹہ ہوتا ہے۔ فلیگ لیف ہی 50 سے 70 فیصد بننے والے دانوں کی بھرائی کرتا ہے۔ اسی لیے فلیگ لیف بہت زیادہ اہمیت کا حاصل ہے فلیگ لیف گندم کی فصل کا سولر پینل کہلاتا ہے۔
🌾گندم کے پودے میں 40 فیصد سے زیادہ فوٹوسینتھیسز کا عمل اس ایک پتے میں ہوتا ہے فلیگ لیف زیادہ چوڑا ہوتا ہے اور سب سے اوپر ہونے کی وجہ سے سورج کے سامنے ہوتا تو اس پتے پر سورج کی روشنی زیادہ پڑتی ہے اور پتے میں موجود سبز ماده یعنی کلوروفل اور کاربن ڈائی آکسائڈ سے مل کر پودا خوراک یعنی گلوکوز بناتا ہے اور یہ خوراک دانوں کی بھرائی کیلئے استعمال ہوتی ہے.
🌾گندم کی فصل میں 60 سے 70 دانے فی پودا حاصل ہوں اور پودوں کی تعداد پوری ہو تو ایویج بہت اچھی آتی ہے۔۔
#AsimGhumman

2 - 2

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

☀️ سورج دا پتا کرو۔۔۔۔ 9 مئی دے کیس دے وچ تے نی پھڑیا گیا 🤣🤣

1 - 2

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

گندم میں ناٸٹروجنی کھادوں کا کردار ۔۔۔۔۔۔۔
گندم کی پیداوار بڑھانے میں یوریا کا کردار تقریبا%50 ہے ۔ گندم کی جو اصل کھاد دینی ہوتی ہے وہ پہلے پانی پہ یوریا ہوتی ہے کیونکہ یوریا (ناٸٹروجن ) کھاد ہی شگوفے tillers بنانے میں اھم کردار ادا کرتا ہے ۔ گندم جب 20 کی ہوتی ہے تو شگوفے tillers بنانے کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور 45دن کی عمر تک کامیاب شگوفے بنا لیتی ہے , اسکے بعد جو شگوفے نکلتے ہیں وہ کمزور ہوتے ہیں اور ان کےسٹے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ اس لٸے کوشش کرکے پہلے پانے پہ ڈیڑہ بوری یوریا یا دو بوری امونیم ناٸٹریٹ لازمی دیں ۔ پانی دینے کے وقت ایک بوری یوریا دیں پھر تین دن بعد گپ میں ہوسکے تو پوری بوری دیں ورنہ آدھی بوری یوریا لازمی دیں ۔
جن کاشتکار بھاٸیوں نے شروع میں dap نہیں دی ہے تو وہ dap کے ساتھ ایک بوری یوریا لازمی دیں ۔ گندم کو پانی ھمیشہ زمین کی ساخت کے حساب سے دیں اگر جلدی پانی دینگے تو گندم پیلی ہوجاٸے گی اور زبردست نقصان ہوجاٸےگا پھر وہ پودے زیادہ شگوفے نہیں بنا پاتے اور شگوفے بنانے کا ٹاٸم بھی نکل جاتا ہے اور پیداوار بہت کم ہو جاتی ہے ۔
نوٹ ۔ اکثر چوڑے پتے والی جڑی بوٹیاں 25 سے 30 دن میں اگ آتیں ہیں اسلٸے پہلے پانی کے بعد جب زمین وتر میں ہو تو جڑی بوٹیوں کا اسپرے کردیں ۔

7 - 2

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

اس سال آپ گندم کی کونسی قسم کاشت کر رہے ہیں یا کر لی ہے ۔

4 - 1

Asim Ghumman
Posted 1 year ago

اس سال آپ گندم کی کونسی قسم کاشت کر رہے ہو۔

3 - 1