Channel Avatar

Education Guide Pakistan @UCs2cuYNIWYULMAwVjaFNdqg@youtube.com

3.6K subscribers - no pronouns :c

www.educationguidepakistan.pk


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Education Guide Pakistan
Posted 2 weeks ago

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کے نتائج میں پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طالبہ میمونہ کوثر اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں سبقت لے گئی۔

#EducationGuidePakistan #schooleducationdepartment #GovtSchoolTeachers #GovtEmployees #teachers #TrendingPakistan #educators #BISEfsd #PunjabColleges #SuperiorColleges #PositionHolders #IntermediateResult #MemoonaKausar #pgc2024 #pgcgirlsboys #pgcgirls #PGCBoys #pgclovers #pgcboysandgirls #tobateksingh

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 2 weeks ago

فیصل آباد بورڈ میں نابینا طالب علم حسیب عباس نے انٹرمیڈیٹ ارٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔۔
جھنگ میں آنکھوں کےنورسے محروم شیخ محمدحسیب علم کےنورسےمالامال نکلا۔۔شیخ حسیب عباس نےڈویژن بھرمیں آرٹس گروپ میں 1062نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔فیصل آبادبورڈکی جانب سےمنعقدہ تقریب میں میڈل لےکرستائش سمیٹی۔۔ طالب علم شیخ محمد حسیب کے والد شیخ عرفان نے گھر آنے پر بیٹے کو پھول پیش کئے۔۔ شیخ محمدحسیب نےملکی ترقی میں اپناکرداراداکرنےکاعزم ظاہر کیا۔

شیخ محمدحسیب نےملکی ترقی میں اپناکرداراداکرنےکاعزم ظاہر کیا

فیصل آباد: حسیب عباس مستقبل میں سی ایس ایس کرکے پاکستان کیلئے اپنے خدمات پیش کرنا کے خواہاں۔
فیصل آباد: اساتذہ اور والدین بھی حسیب عباس کی کامیابی پر خوش۔۔
فیصل آباد: کسی معذوری کو مجبوری نہیں بنانا چاہیے، پوزیشن ہولڈر حسیب عباس۔
#EducationGuidePakistan #schooleducationdepartment #GovtSchoolTeachers #GovtEmployees #teachers #TrendingPakistan #educators #BISEfsd #PunjabColleges #SuperiorColleges #PositionHolders #IntermediateResult #2ndyearresult #intermediateresult2024 #pgcboys #pgcgirls #punjabcollege #studentsinn #Faisalabad

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 1 month ago

پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز میں طنزیہ و مزاحیہ پروگرامز میں ریاستی اداروں کے یونیفارمز کو استعمال کرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ہے اور نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ یکم اگست 2024ء سے کوئی ٹی وی چینل اپنے پروگرامز میں ریاستی اداروں(پولیس, افواج پاکستان و دیگر سیکیورٹی اداروں) کے یونیفارم استعمال نہیں کرے گا,
دیکھا گیا ہے کہ ٹی چینلز پر چلنے والے پروگرامز میں اداروں کی وردیوں بالخصوص پولیس کی ودری کا استعمال توہین آمیز اور تمسخرانہ طریقے سے کیا جاتا ہے, جس سے اداروں کے وقار پر سمجھوتہ ہو رہا ہے,
اسی تناظر میں پیمرا نے فوری طور پر ٹی وی چینلز کو نوٹسسز جاری کر دئیے ہیں کہ اپنے کامیڈی و دیگر پروگرامز میں ریاستی اداروں کے یونیفارمز کا استعمال فی الفور بند کر دیا جائے۔
.
#EducationGuidePakistan #PEMRA #pakistanelectronicmediaregulatoryauthority

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 1 month ago

محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور افسران کیلئے ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے سالانہ چھٹی کیلئے اپلائی کرنا لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ پر حکومت کو ایک سال کی اکٹھی تنخواہ نہ دینی پڑے۔۔ سرکاری ملازم کیلئے سالانہ چھٹی اپلائی کرنا لازم قرار دیا گیا جبکہ چھٹی دینا یا نہ دینا اتھارٹی کا اختیار رکھا گیا۔۔ لیکن محکمہ تعلیم میں ان احکامات کو نظر انداز کیا جانے گا۔۔ حکومتی پلان کے مطابق اساتذہ اور افسران کیلئے ریٹائرمنٹ پر ایک سال کی تنخواہ لیو ان کیشمنٹ کے طور پر دینے کی بجائے سرکاری ملازمین کو ایک سال کی چھٹی کرنے کی آفر کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کردیا ہے۔ جس پر ڈی پی آئی ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب اور سی ای اوز ایجوکیشن سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ افسران کو ریٹائرمنٹ سے ایک سال اور تین ماہ پہلے ہر صورت سالانہ چھٹی کی درخواستیں اکٹھی کرنے اور اسے مجاز اتھارٹی کو بھجوانے کا پابند کردیا گیا۔ تاکہ حکومت ریٹائرمنٹ پر لیو انکیشمنٹ کی بچت کرسکے۔
.
.
#EducationGuidePakistan #teacherstraining #GovtEmployees #punjabpakistan #Faisalabad #Lahore #GovtofPunjabPK #PakistanZindabad #MaryamNawaz #azmabukhari #ShehbazSharif #ranasikandarhayat #Rawalpindi #Bahawalpur #Sahiwal #Sargodha #jhelum

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 2 months ago

کسی بھی وجہ سے تعلیم چھوڑنے یا پڑھائی نہ کرسکنے والوں کیلئے میٹرک کرنے کا شاندار موقع۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک کرنے کیلئے آٹھویں جماعت کے سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔ گئی۔ اب کوئی بھی نوجوان یا کسی بھی عمر کے افراد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک میں داخلہ بھجوا سکیں گے۔ تیرہ سال سے زائد عمر کے امیدوار صرف ب فارم یا شناختی کارڈ کے ساتھ میٹرک میں داخلوں کے اہل ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر بشیر احمد صمیم کہتے ہیں کوئی بھی فرد میٹرک کرکے اپنی تعلیم کا دوبارہ آغاز کرسکتا ہے۔ خصوصی افراد، یتیم، قیدیوں سمیت مختلف کیٹیگریز میں سکالرشپ اور مفت تعلیم دے رہے ہیں۔
.
#EducationGuidePakistan #Matric #AdmissionsOpen #Faisalabad #AIOU #allamaiqbalopenuniversityislamabad #allamaiqbalopenuniversity #allamaiqbalopenuniversityadmission #aioustudents #aiou_updates2024 #aiou_updates

2 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 2 months ago

گورنمنٹ جامعہ چشتیہ ہائی سکول فیصل آباد کے طالب علم اور رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محسب علی نے محنت اور لگن سے میٹرک جنرل گروپ میں بورڈ ٹاپ کرلیا۔ انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن میں نفسیات پڑھنے کے بعد محسب علی سی ایس ایس کرکے اعلی افسر بن کر گھر کے حالات بدلنے کیلئے پرامید ہیں۔ رکشہ ڈرائیور طارق نذیر کہتے ہیں مالی حالات کے باعث بڑے بیٹے نے پڑھائی چھوڑ کر محنت مزدوری شروع کردی ہے۔۔ محسب علی کو شوق تھا تو اس کی پڑھائی جاری رکھی۔۔ بیٹے کی کامیابی نے سب مشکلات کو بھلا دیا ہے۔۔ والدہ کہتی ہیں محسب علی پڑھائی کے ساتھ گھر کے کام کاج بھی کرتا تھا۔ پرنسپل محمد فاروق ، ٹیچر محمد گلزار و دیگر اساتذہ بھی محسب کی کامیابی سے خوش ہیں۔ کہتے ہیں محنتی طالب علم، اساتذہ کا فرمانبردار اور دوستوں سے ملنسار ہے۔۔ محسب علی نے محنت اور لگن سے تعلیم جاری رکھتے ہوئے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

#EducationGuidePakistan #primeministerofpakistan #PMShehbazSharif #PakistanZindabad #boardofintermediateandsecondaryeducation #Lahore #Islamabad #cmmaryamnawaz #MaryamNawaz #ShehbazSharif #ImranKhan #sanamjaved #yumnazaidi #haniaamir #GeoNews #dawndotcom #RickshawDriver #matricresult2024 #Faisalabad #Lahore #Karachi #faisalabaddiaries

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 3 months ago

سال 2025 میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات

2025 میں ہونے والے بورڈ امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 کردیئے گئے

آئی بی سی سی نے نئی پالیسی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا

امیدواروں کو کم از کم پاس ہونے کیلئے تینتیس کی بجائے چالیس فیصد نمبر لینا ہوگا

پچاس نمبرز کے پیپرز میں 20 فیصد مارکس حاصل کرنا ہونگے

پچھتر نمبرز کے پیپرز میں 30 فیصد مارکس حاصل کرنا لازمی ہوگا

انٹر بورڈ کوارڈنیشن کمیٹی کےاجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا

آئی بی سی سی نے ملک بھر کے تمام بورڈز کو نئی پالیسی کے تحت بچوں کو تیاری کروانے کی ہدایت کردی
.
.
.
.
.
.
#EducationGuidePakistan #GovtSchoolTeachers #SchoolTeachers #punjabpakistan #Pakistan #Islamabad #lahoreblogger #MaryamNawaz #Faisalabad #Multan #Rawalpindi #Sargodha #Jaranwala #Okara #geonews #islamiauniversitybahawalpur #Rahimyarkhan #DGKhan #duckybhai #MatricExams #gcuf #gcwuf #gculahore #scooty #schooleducationdepartment #PakistaniGirls #BasicEducation #RanasikanderHayat #passingmarks

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 3 months ago

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا پروگرام بنا لیا۔ ہر سکول میں تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ سکولوں میں تخلیقی تحریر پروگرام کیلئے فوکل پرسن نامزد کئے جائیں گے۔ سکولز میں تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے مختلف ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جائے گا۔۔ حکومتی مراسلے میں بچوں کو ڈیجیٹل میگزین روشنی کا مطالعہ کروانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ سکول سربراہان کو لائبریری پیریڈ بھی ٹائم ٹیبل میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 - 0

Education Guide Pakistan
Posted 3 months ago

وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ریکرنٹ بجٹ کو 65 ارب روپے سے گھٹا کر 25 ارب روپے کر دیا ہے، اسے صرف وفاقی یونیورسٹیوں تک محدود کر دیا ہے۔ صوبائی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو اب سیلف فنڈ کی ضرورت ہوگی۔ ایچ ای سی نے ملک بھر کی 160 سے زائد سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے 126 ارب روپے کی درخواست کی تھی۔ مزید برآں، پلاننگ کمیشن نے ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ کو 59 ارب روپے سے کم کر کے 21 ارب روپے کر دیا۔ وزارت خزانہ کے خط میں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی کی فنڈنگ ​​کا بندوبست کریں۔ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے ان خطوط کی وصولی کی تصدیق کی اور یونیورسٹیوں پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو وزیر خزانہ اور وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی کا بجٹ 2018 میں 65 ارب روپے تھا جو اب کم ہو کر 25 ارب روپے رہ گیا ہے۔
.
.
.
.
Image via Samaa News
.
#EducationGuidePakistan #pakistaniuniversities #UAF #universityofagriculturefaisalabad #GCUF #gcuniversitylahore #gcuniversityfaisalabad #GCWUF #gcwomenuniversityfaisalabad #gcwomenuniversitysialkot #GCUL #IUB #IslamiaUniversityBahawalpur #BZU #bahaudinzikriauniversity #punjabuniversity #univeraityofpunjab #driqrarahmad #ProfDrIqrarAhmadKhan #ViceChancellor #gcwusialkot #highereducationcommissionpakistan #hecpakistan

1 - 0