السلام عليكم و رحمة الله و بركاتہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بھلائی کا راستہ دکھایا تو اسے اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ اس کے کرنے والے کو ملتا ہے“۔
صحیح مسلم/الإمارة 38 (1893)
آپ سے گزارش ہے کہ چینل کو سبسکرائب کریں اور ویڈیوز کو دوسرے لوگوں کے ساتھ شئر کرکے اس کار خير میں شریک ہوں شاید آپ کے ذریعہ کسی کا بھلا ہو جائے۔
اس چینل کے مقاصد :
1- باطل عقائد كی بيخ كنی کرکے صحيح اسلامي عقائد سے لوگوں کو روشناس کرانا ۔
2- شرك کے دلدل سے نکال کر توحید کے روشن شاہراہ پر گامزن کرنا ۔
3- بدعت سے نفرت اور سنت کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کرنا ۔
4- حتى المقدور صرف صحيح احاديث كا التزام اور ضعيف ، موضوع ، غير مستند حكايات و اسرائيلي روايات سے اجتناب .
5- صرف صحیح احادیث کی روشنی میں ترغیب و ترہیب بيان کرکے لوگوں کو دین سے جوڑنے کی کوشش، اس باب میں اكثر و بيشتر چینلز پر ضعيف و موضوع روايات بيان كي جاتي ہیں۔
6- اسلامي احکام و آداب کے ذریعہ صالح و صحتمند معاشرہ کی تشکیل۔