in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
خامیاں جو ہم بریڈنگ سیزن کے دوران نظرانداز کرتے ہیں 16
(16) We sell All Our Working birds.
جیسے ہی بریڈ آتی ہے ہم اپنے سارے برڈز بیچ دیتے ہیں اور جب ہماری اپنی پیرنگ کا ٹائم آتا ہے تو ہمارے پاس برڈز ہی نہیں ہوتے۔ پھر باہر سے مہنگے برڈز لینے پڑتے ہیں۔ جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان میں کیا کیا خامیاں ہیں۔
. (15) We sell birds before molting
ہم اپنے برڈز مولٹ کلیئر کرنے سے پہلے ہی بیچ دیتے ہیں خاص کر اوپلائن برڈز، اوپلائن برڈز اپنی اصلی شکل میں مولٹ کے بعد سامنے آتا ہے۔ اس سے پہلے اس کی کوالٹی صحیح سے معلوم نہیں ہوتی اس کا ہمیں کافی نقصان ہوتا ہے کہ ہم مولٹ سے پہلے ہی ان کو بیچ دیتے ہیں۔ اس لیے ہمیں مولٹ کلیئر کرنے کے بعد اپنے برڈز بیچنے یا رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
(14) No marketing plan.
ہمارے پاس کوئی مارکیٹنگ پلان نہیں ہوتا جس کا ہمیں کافی نقصان ہوتا ہے ہمیں اپنے برڈز سیل کرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنی ایوری کے نام سے فیس بک پیج بنائے جس پر اپنے اچھے برڈز کی تصویریں لگائیں تاکہ لوگ آپ کو اور آپ کے برڈز کی کوالٹی کو جان سکیں۔
(13) De-worming.
ہمیں اپنے برڈز کی ڈی وارمنگ ضرور کرنی چاہیے اس سے ان کے اندر کے خراب جراثیم اور کیڑے مر جاتے ہیں۔ یہ بریڈنگ سے پہلے بہت ضروری ہے۔
(12) Sanitize Cages and Breeding Boxes.
اپنے کیج اور باکسز کو ضرور سینی ٹائز کریں اس سے خراب جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اور آپ کے برڈز صحت مند رہتے ہیں۔
(11) Delay in Ordering the Cages and Boxes.
اگر کوئی نئے باکسز یا نئے کیج بنوانے ہوں تو ان کو ٹائم پر آرڈر کریں دیر سے آرڈر کرنے میں آپ کو بریڈنگ میں مشکلات آسکتی ہیں۔
(10) No Record of Pedigree.
ہمیں اپنے برڈز کی ریکارڈ کیپنگ صحیح سے کرنی چاہیے اس سے ہمیں اپنے برڈز کے بارے میں معلوم ہوتا ہے، اگر ہم ریکارڈ کیپنگ نہیں کرتے تو ہمیں برڈز کے بارے میں صحیح معلومات نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہم مہنگا برڈز بھی سستا بیچ سکتے ہیں جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے برڈز کی ریکارڈ کیپنگ درست طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ اپنے برڈز کے بارے میں ہر طرح کی معلومات ہمارے پاس موجود ہوں۔
(9) Daily Aviary inspection.
ہم اپنی ایوری اور باکسز کو بریڈنگ سیزن کے دوران روزانہ کی بنیاد پر چیک نہیں کرتے جس کی وجہ سے کافی مسائل آتے ہیں اور پھر کافی نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے باکسز اور ایوری روزانہ چیک کریں تاکہ ہمیں اپنے برڈز کی صحت اور بچوں کی گروتھ، انڈوں کی فرٹیلیٹی کے بارے میں صحیح سے معلوم ہوسکیں اور ہم اس کا پراپر خیال رکھ سکیں۔
(😎 Start Breeding Season before Breeding Season.
ہم بریڈنگ سیزن موسم کی کنڈیشن کو دیکھے بغیر ہی شروع کردیتے ہیں جس سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ پہلے اپنے موسم کی کنڈیشن کو دیکھیں اور جب موسم بریڈنگ کے لیے سازگار ہو اس وقت باکسز لگائیں۔
(7) Give Flights to Birds.
ہمیں چاہیے کہ اپنے برڈز کو اچھی فلائٹ دیں جس سے ان کی نشوونما اچھی ہوگی اور ان کا سائز بڑھے گا اور برڈ اچھا تیار ہوگا اور آج کل بڑے سائز کا برڈ سب کی پہلی پسند ہے۔
(6) Get the DNA done.
اپنے برڈ کا ڈی این اے ضرور کروائیں ورنہ آپ کا ٹائم ضائع ہوگا۔ اور آپ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر پیرنگ کے وقت وہ برڈز جو آپ کے خیال میں پورا جوڑا ہے دونوں فی میل یا دونوں میل نکل آئے تو کافی مشکل ہوسکتی ہے۔ اور آپ کا سیزن بھی ضائع ہوسکتا ہے۔ اس لیے اپنے برڈز کا ڈی این اے لازمی کروائیں۔
(5) Give Multivitamins, Calcium and Soft Food.
بریڈنگ سیزن سے ایک ماہ پہلے اپنے برڈز کی پری پریشن اسٹارٹ کریں اور ان کو ملٹی وٹامن، کیلشم اور سوفٹ دینا شروع کردیں تاکہ بریڈنگ کے دوران آپ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔
(4) Don't Breed Underage Birds.
چھوٹی عمر کے برڈز کو بریڈ پر نہ لگائیں اس سے نقصان ہوتا ہے برڈ کی کم سے کم عمر 12 ماہ ہونی چاہیے۔
(3) Avoid in-Breeding.
اپنے برڈز کی اِن بریڈنگ نہ کروائیں اس سے برڈز کا بلڈ کمزور ہوتا ہے اور ان میں مسائل ہونا شروع جاتا ہے جس سے نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے برڈز کو ان بریڈنگ نہ کروائیں۔
(2) Purpose Built Aviary.
اپنے ایوری کو ہوادار اور موسم کے لحاظ سے سازگار بنائیں اس سے آپ کو اپنا شیڈ کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی اور خراب موسم میں آپ بہتر دیکھ بھال کرسکیں گے۔
(1) Buy a Pedigree Bird.
ہمیشہ اچھا برڈ خریدیں جس کی لائن کا آپ کو معلوم ہوں ورنہ آپ کے آؤٹ کمز خراب آنا شروع ہوجائیںگے جس سے آپ کی ساری محنت ضائع ہوسکتی ہے اس لیے ہمیشہ اچھا برڈ لیں اور اس کو بریڈ کروائیں۔
بشکریہ
7 - 7
Wishing a very Happy and Blessed Ramadan Kareem to all my subscribers, Followers and Listeners
8 - 0
Welcome to our channel all about birds! Our channel is dedicated to providing bird enthusiasts with informative and entertaining content on all things avian. Here you'll find a wide variety of videos, including bird care tips, bird behavior insights, bird species profiles, birding vlogs, and much more.
Our channel is also a community of like-minded individuals who share a love of birds and the natural world. We encourage our viewers to engage with us and with each other in the comments section, sharing your own experiences, insights, and questions.
So whether you're looking to improve your bird care skills or expand your knowledge of bird behavior, our channel is the perfect place for you. Subscribe today and join our community of bird lovers!
Relax and Enjoy the Nature !
Contact :
Email : usmanpeerzadah15@gmail.com
WhatsApp : +92 335 555 3439