کہا سب نےنفسی نفسی تیرے لب پہ ربی ہبلی
تیرے پائے کانہ پایا مکہ مدینے والے
نہ کوئی بتا سکا ہے نہ کوئی بتا سکے گا
تجھے رب نے کب بنایا مکہ مدینے والے
دستِ قُدرت نے ایسا بنایاتجھے : جُملہ اَوصاف سےخود سجایا تجھے
اے اَزَل کےحَسین، اےابَد کےحَسین : تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
بزمِ کونین پہلے سجائی گئی؛ پھر تیری ذات منظر پہ لائی گئی
سیدالاولین سیدالآخرین؛ تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں