مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہی کرتا 💖
پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ 1947ء میں پاکستان کے معرض وجود آنے سے شروع ہوتی ہے۔ موجودہ پاکستان میں شامل علاقوں میں سب سے پہلا میچ 22 نومبر 1935 کو کراچی میں سندھ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میں ہوا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے کراچی سے 5000 لوگ آئے۔[1] یہ میچ برطانوی ہندوستان کے دور مین برطانیہ کے زیر انتظام کھیلا گیا۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے مقبول کھیل ہے۔[2] پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ میں بہت سے قابل ذکر بلے باز اور گیند باز کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔
پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں میں حنیف محمد، ظہیر عباس، منصور اختر، عبدالقادر، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عمران خان، وقار یونس، انضمام الحق، شعیب اختر، سعید اجمل، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر گل، یونس خان، رمیز راجہ، عامر سہیل اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔