Channel Avatar

My Second Home Dubai @UCnlOrFGpQuYmKt6FwFbXRNA@youtube.com

136 subscribers - no pronouns :c

Islamic videos | quran and hadees | hadith | hadees nabavi |


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹اللہ تعالیٰ جنت میں کس کے لئے گھر بنائے گا ؟🌹
سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((جس شخص نے اللہ کے لیے مسجد بنائی ، خواہ وہ فاختہ پرندے کے انڈا دینے کے لیے بیٹھنے والے گھونسلے جتنی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ 🌳مسند احمد ۔1322🌲

0 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹کوئی شخص اس وقت تک ایماندار نہیں ہے🌹آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے ۔🌲صحیح بخاری ۔15🌲

2 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹رسول اللہ ﷺ خیر و بھلائی کے معاملے میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے🌹
رسول اللہ ﷺ سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب آپ ﷺ سے جبریل علیہ السلام کی ملاقات ہوتی تو آپ کی سخاوت اور بھی بڑھ جایا کرتی تھی ۔ جبریل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ سے ملاقات کے لیے تشریف لاتے اور آپ کے ساتھ قرآن مجید کا دور کرتے ۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ خیر و بھلائی کے معاملے میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے ۔

2 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

تہجد کون کون پڑھتا ہے ?

0 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں وہ لوگ داخل ہوں گے، جن کے دل پرندوں کے دلوں جیسے نرم ہوں گے۔

2 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹اللہ تعالیٰ تم کو ایسے رزق دےگا جیسے پرندے کو رزق دیتا ہے اگر تم۔۔🌹
۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم اللہ تعالیٰ پر اس طرح بھروسہ کرو، جیسے بھروسہ کرنے کا حق ہے تو وہ تم کو ایسے رزق دے گا، جیسے وہ پرندے کو رزق دیتا ہے، جو صبح کو خالی پیٹ ہوتا ہے اور شام کو پیٹ بھرا ہوا۔ 🌲مسند احمد۔ 9252🌲

2 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹ہر وقت اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے یا اللہ مدد🌹

3 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹قرض دینے والے کا انجام🌹
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے نوکروں کو اس نے یہ کہہ رکھا تھا کہ جب تم کسی کو مفلس پاؤ ( جو میرا قرض دار ہو ) تو اسے معاف کر دیا کرو ۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ بھی ہمیں معاف فرما دے ۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملا تو اللہ نے اسے بخش دیا ۔“ 🌲صحیح بخاری ۔3480🌲

0 - 0

My Second Home Dubai
Posted 2 years ago

🌹سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا🌹
آنحضرت ﷺ نے فرمایا : حلال کھلا ہوا ہے اور حرام بھی کھلا ہوا ہے اور ان دونوں کے درمیان بعض چیزیں شبہ کی ہیں جن کو بہت لوگ نہیں جانتے ( کہ حلال ہیں یا حرام ) پھر جو کوئی شبہ کی چیزوں سے بھی بچ گیا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو کوئی ان شبہ کی چیزوں میں پڑ گیا اس کی مثال اس چرواہے کی ہے جو ( شاہی محفوظ ) چراگاہ کے آس پاس اپنے جانوروں کو چرائے ۔ وہ قریب ہے کہ کبھی اس چراگاہ کے اندر گھس جائے ( اور شاہی مجرم قرار پائے ) سن لو ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے ۔ اللہ کی چراگاہ اس کی زمین پر حرام چیزیں ہیں ۔ ( پس ان سے بچو اور ) سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا اور جہاں بگڑا سارا بدن بگڑ گیا ۔ سن لو وہ ٹکڑا آدمی کا دل ہے ۔🌷صحیح بخاری ۔52🌷

0 - 0