in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
Releasing tomorrow @JoanRizviOfficial
اربابِ عزا مظلومِ کربلا ع جس طرح کربلا کا امتحان امامِ حسین عالی مقام ع کی عظیم قربانیوں کے بنا نہ مکمل تھا اس ہی طرح کربلا کو اور کربلا میں گزرے ہوئے مصائب کو عام کرنے میں جس ہستی کا نام بلند مرتبت ہے وہ امام حسین ع کے صاحب زادے امام سجاد ع ہیں۔۔۔ جسے خود غیرت کا خدا کہا جاتا ہو اُس کے لیے کتنا مُشکِل رہا ہوگا بازاروں میں ، شرابیوں کے دربار میں ماں بہنوں پھپیوں کو بے مقنع و چادر لے کر جانا ۔۔۔ یہ وہ مظلوم امام ہے کہ بعد کربلا جب بھی کوئی پوچھتا مولا ع کس مقام پر سِتم زیادہ گزرے تو آنکھوں سے لہو رو کر سینے پر ہاتھ مار کر 3 بار کہتا اشام اشام اشام۔۔ جانے کیا دیکھا ہے حسین ع کے اس غیور بیٹے نے کہ بعد از کربلا چالیس سال لہو روتا رہا ۔۔۔ جیسے ہی ہمارے لبوں پر نام سید سجاد ع آتا ہے ہماری آنکھوں سے اشکوں کی فرات جاری ہوجاتی ہے اور کیوں نہ ہو کہ جس مظلوم کا نام سن کر ہم تصور میں شام کے درد و الم پر گریہ کناں ہوتے ہیں بیمار کربلا ع اپنی آنکھوں میں وہ کربلا و شام کا کربناک منظر بسا کر لایا ہے نا تو ریگِ تپاں پر اپنے پیاروں کو بے گور و کفن چھوڑنا آسان تھا نا ہی کوفہ و شام کی گلیوں میں ماؤں بہنوں پھپیوں کو لے کر جانا آسان تھا اور نا ہی زندانِ شام میں اپنے ہاتھوں سے اس بہن کی قبر بنانا آسان تھا جسے اہلِ بیت ع کے گھر کے ہر فرد نے ٹوٹ کر چاہا ہو نازوں سے پالا ہو ۔۔۔۔چالیس سال خون رو کر بھی یہ امام ع فقط ایک ہی جملہ کہتا رہا جیسے میرے بابا پر رونے کا حق تھا میں ادا نہ کر سکا۔۔ ۔ چودہ سو سال بعد بھی جب بھی غیرت کے اس خدا کا کہیں ذکر ہوتا ہے عزاداران مظلوم کربلا ع کے قلوب درد سے چھلنی ہو جاتے ہیں۔۔ہمارا سلام ہو اس غیرت کے خدا پر جس کو غیرت نے مارا ہے جِس کی گردن کے طوق نے جس کی گردن کو جگہ جگہ سے کاٹ دیا تھا اور جو بازارِ شام میں منہ کے بل زمین پر آ گرا ہمارا سلام ہو غریبِ کربلا ع کے اُس مظلوم بیٹے پر جس کے جسم پر نہ گوشت باقی رہا اور نہ ہی پوست ۔۔
اربابِ عزا ہمارا آنے والا کلام مولا حسین ع کے اُس ہی مظلوم بیٹے کے مصائب و رنج و غم کی عکاسی کرتا ہے جو سیدِ سجاد ع کی آنکھوں کی بینائی لےگئے ۔۔۔۔ سالوں پہلے پڑھے جانے والے اس کلام کو جون رضوی بھائی نے اس سال اپنے مُنفرد انداز میں ادا کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کی ہے یہ سعادت یقیناً با ازنِ بارگاہِ شہزادی کونین س عطا ہوئی ہے۔۔ پروردگار ہماری اس عبادت کو بارگاہ اقدس میں قبول و منظور فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ غریبِ کربلا ع پر ایسے گریہ کر سکیں کہ جیسے گریہ کرنے کا حق ہے ۔۔ الہٰی آمین بحق آلِ یٰسین ع
طالبِ دعا
جون رضوی و ہمنوا
1.2K - 8
Official YouTube Channel Of Joan Rizvi.
In the name of Allah, the most Gracious, the most Merciful.
o Allah! Shower your blessing on Muhammad PBUH and His family.
This YouTube Channel is dedicated to all well wishers and momineen who wanted to listen to the young
manqabat khuwan and Noha Khuwan of Muhammad PBUH and Ahlay Bayt AS.
This is a small attempt to share the new voice of Joan Rizvi, who has been given a gift of reciting Nohas and Manqabat.
Subscribe & Stay With Us for Upcoming Vidoes! JazakAllah..