Channel Avatar

Toheedi Rukiya Centre @UCnMHVoNfSMj-5wYQeAm5gow@youtube.com

207K subscribers - no pronouns :c

This is Toheedi Ruqyah Center. Black Magic Jinn Possession E


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Toheedi Rukiya Centre
Posted 1 month ago

آپ ایک رات اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے یہاں سوئے ( آپ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ) میں بستر کے عرض میں لیٹ گیا اور رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کی بیوی لمبائی میں لیٹیں ، آپ ﷺ سو گئے جب آدھی رات گزر گئی یا اس کے لگ بھگ تو آپ ﷺ بیدار ہوئے ، نیند کے اثر کو چہرہ مبارک پر ہاتھ پھیر کر آپ نے دور کیا ۔ اس کے بعد آل عمران کی دس آیتیں پڑھیں ۔ پھر ایک پرانی مشک پانی کی بھری ہوئی لٹک رہی تھی ۔ آپ ﷺ اس کے پاس گئے اور اچھی طرح وضو کیا اور نماز کے لیے کھڑے ہو گئے ۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا ۔ آپ ﷺ پیار سے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر رکھ کر اور میرا کان پکڑ کر اسے ملنے لگے ۔ پھر آپ ﷺ نے دو رکعت نماز پڑھی ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت سب بارہ رکعتیں پھر ایک رکعت وتر پڑھ کر آپ لیٹ گئے ، یہاں تک کہ مؤذن صبح صادق کی اطلاع دینے آیا تو آپ ﷺ نے پھر کھڑے ہو کر دو رکعت سنت نماز پڑھی ۔ پھر باہر تشریف لائے اور صبح کی نماز پڑھائی ۔sahee Bukhari 922

3K - 15

Toheedi Rukiya Centre
Posted 1 month ago

نبی کریم ﷺ ( مکہ میں فتح مکہ کے موقع پر ) انیس دن ٹھہرے اور برابر قصر کرتے رہے ۔ اس لیے انیس دن کے سفر میں ہم بھی قصر کرتے رہتے ہیں اور اس سے اگر زیادہ ہو جائے تو پوری نماز پڑھتے ہیں ۔1081 sahee Bukhari

3.1K - 21

Toheedi Rukiya Centre
Posted 1 month ago

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص حدث کرے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ ( دوبارہ ) وضو نہ کر لے ۔ حضر موت کے ایک شخص نے پوچھا کہ حدث ہونا کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ( پاخانہ کے مقام سے نکلنے والی ) آواز والی یا بےآواز والی ہوا ۔135 Sahee Bukhari

3.3K - 24

Toheedi Rukiya Centre
Posted 1 month ago

آپ نے فرمایا ، آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ ۔sahee bukhari 69

1.2K - 9

Toheedi Rukiya Centre
Posted 3 months ago

نبی کریم ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو ایک قبر پر بیٹھی ہوئی رو رہی تھی ، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا کہ خدا سے ڈر اور صبر کر ۔sahee bukhari 1252

1.9K - 12

Toheedi Rukiya Centre
Posted 3 months ago

Sahee Bukhari 750
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ۔ لوگوں کا کیا حال ہے جو نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں ۔ آپ نے اس سے نہایت سختی سے روکا ۔ یہاں تک آپ نے فرمایا کہ لوگ اس حرکت سے باز آ جائیں ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی ۔

2.3K - 13

Toheedi Rukiya Centre
Posted 3 months ago

تم میں سے جب کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے آنا چاہے تو اسے غسل کر لینا چاہیے ۔Sahee Bukhari 877

3.1K - 22

Toheedi Rukiya Centre
Posted 4 months ago

رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ الگ کھڑا ہوا ہے اور لوگوں کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہو رہا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اے فلاں ! تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روک دیا ۔ اس نے عرض کی یا رسول اللہ ! مجھے غسل کی ضرورت ہو گئی اور پانی نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا پھر تم کو پاک مٹی سے تیمم کرنا ضروری تھا ، بس وہ تمہارے لیے کافی ہوتا ۔Sahee bukhari 348

3.8K - 17

Toheedi Rukiya Centre
Posted 4 months ago

رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز اندھیرے ہی میں پڑھا دی ، پھر سوار ہوئے ( پھر آپ خیبر پہنچ گئے اور وہاں کے یہودیوں کو آپ کے آنے کی اطلاع ہو گئی ) اور فرمایا الله اكبر خیبر پر بربادی آ گئی ۔ ہم تو جب کسی قوم کے آنگن میں اتر جائیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح منحوس ہو گی ۔ اس وقت خیبر کے یہودی گلیوں میں یہ کہتے ہوئے بھاگ رہے تھے کہ محمد ﷺ لشکر سمیت آ گئے ۔ راوی نے کہا کہ ( روایت میں ) لفظ خميس لشکر کے معنی میں ہے ۔ آخر رسول اللہ ﷺ کو فتح ہوئی ۔ لڑنے والے جوان قتل کر دیئے گئے ، عورتیں اور بچے قید ہوئے ۔ اتفاق سے صفیہ ، دحیہ کلبی کے حصہ میں آئیں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ کو ملیں اور آپ ﷺ نے ان سے نکاح کیا اور آزادی ان کا مہر قرار پایا ۔ عبدالعزیز نے ثابت سے پوچھا : ابومحمد ! کیا تم نے انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا تھا کہ حضرت صفیہ کا مہر آپ نے مقرر کیا تھا انہوں نے جواب دیا کہ خود انہیں کو ان کے مہر میں دے دیا تھا ۔ کہا کہ ابومحمد اس پر مسکرا دیئے ۔

4.6K - 23

Toheedi Rukiya Centre
Posted 4 months ago

نبی ﷺ فجر کی نماز پڑھتے اور آپ ﷺ کے ساتھ نماز میں کئی مسلمان عورتیں اپنی چادریں اوڑھے ہوئے شریک نماز ہوتیں ، پھر اپنے گھروں کو واپس چلی جاتی تھیں ، اس وقت انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا ۔sahee Bukhari 372

3.8K - 20