Channel Avatar

Agriculture by Modern Way @UClnAQbfMlOecEe4-M8ehCpw@youtube.com

141 subscribers - no pronouns :c

Dear All Come & Share beneficial information


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Agriculture by Modern Way
Posted 3 weeks ago

Good message

0 - 0

Agriculture by Modern Way
Posted 1 month ago

Excellent for Farmers #Cotton #Rice

0 - 0

Agriculture by Modern Way
Posted 7 months ago

Excellent information

0 - 0

Agriculture by Modern Way
Posted 1 year ago

#موسم__کی__صورتحال.

ملک میں عرصہ دراز سے جاری خشک موسم اختتام پذیر ہونے کو ہے اگلے 10 روز کے دوران 2 مغربی بارشوں کے سلسلے ملک میں بارشوں کا سبب بنیں گے پہلا سلسلہ کمزور ہوگا اور کم علاقوں میں بارشیں برسائے گا جب کہ بارشوں کا دوسرا سلسلہ طاقتور ہوگا اور زیادہ علاقوں میں بارش برسائے گا۔

#تفصیلات۔

بارشوں کا پہلا سلسلہ ہفتہ شام سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا باعث بنے گا اس سلسلہ کے دوران خیبر پختون خواہ کشمیر اور گلگت سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں کہیں کہیں پر بارش کے امکانات ہے جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں اس دوران شمالی بلوچستان کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

بارشوں کا دوسرا سلسلہ 28 فروری سے ملک میں داخل ہوگا اس سلسلے سے پاکستان کے بیشتر علاقوں جس میں خیبر پختون خواہ کشمیر گلگت بلتستان پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں اس دوران شمالی اور شمال مغربی سندھ کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
خیبر پختون خواہ کشمیر گلگت بلتستان بالائی اور وسطی پنجاب سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

28 فروری سے 2 مارچ کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جس میں ڈیرہ غازی خان + کوہ سلیمان کے تمام علاقے فورٹ منرو تونسہ شریف راجن پور جام پور مظفر گڑھ ملتان خانیوال کوٹ ادو لیہ لودھراں بہاولپور چشتیاں بہاولنگر عارف والا سمیت دیگر علاقوں میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں چند مقامات پر ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں جب کہ رحیم یار خان صادق آباد اور چولستان کے علاقوں میں باقی علاقوں کی نسبت بارش کے امکانات کم ہیں لیکن وہاں بھی کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔

0 - 0

Agriculture by Modern Way
Posted 1 year ago

تل کی پیداواری ٹیکنالوجی۔
بشکریہ ایوب ریسرچ سنٹر فیصل آباد

کسان بھائیوں جیسا کہ کچھ سالوں سے تل کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ اب اہم نقد آور فصل اختیار کرتی جارہی ہے تو لازم ہے کہ کسان بھائی اس فصل کی پیداواری ٹیکنالوجی سے لازمی باعلم ہوں تاکہ اچھی پیداوار حاصل کرسکیں۔

وقت کاشت
تل کی فصل زیادہ تر مئی سے جولائی کے دوران کاشت کی جاتی ہے جبکہ کچھ اقسام پہلے بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

اقسام
تل عموماً شاخ دار اور ایک شاخ والی اقسام پر مشتمل ہوتی ہیں۔ تل کی TS 3، TS 5, TH 6 جیسی بہتریں پیداوار دینے والی اقسام شامل ہے۔

زمین کا انتخاب اور تیاری
کسان بھائیوں میرا اور زرخیز زمیں جس میں پانی کی نکاسی اچھی ہوتی ہو تل کی کاشت کے لیے موزوں تریں ہے۔ جبکہ سیم زدہ، اور ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑا رہے وہاں اسکی کاشت بلکل نا کریں۔ کیونکہ ایسی زمین میں پانی لگانے کے کچھ وقت بعد ہی پودے مرجھانا شروع کردیں گے۔

شرح بیج
تل کا عموماً ڈیڑھ سے دو کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جاتا ہے اور بوقت کاشت لازمی طور پر بیج کو کسی اچھی فنجیسائیڈ جیسے تھائیوفینیٹ سے لازمی ٹریٹمنٹ کروائیں تاکہ جڑ اور تنے کی سٹراند اور اکھیڑا سے فصل کو بچایا جاسکے۔

طریقہ کاشت
وتر آنے پر زمیں کو دہرا ہل چلا کر سہاگے سے تیار کریں بجائی کے وقت لازمی طور پر ایک بوری ڈی اے پی یا زور آور یا دو بوری نائیٹروفاس اور ساتھ ایک بوری پوٹاش دیں۔ اور کوشش کریں کہ بزریعہ ڈرل اسکی کاشت شام کو کریں اگر ڈرل میسر نا ہو تو چھٹے سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے البتہٰ چھٹہ دے کر بعد میں پیاز والی کھیلیاں رجر سے نکال دیں تو بہترین عمل رہے گا۔ اس سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پانی لگنے کے بعد پودوں کے ایک دم مرجھانے کے عمل سے بھی بچا جاسکے گا۔ ۔

چھدرائی
بجائی کے تقریبا ً ایک ہفتہ بعد کوشش کریں کہ چھدرائی کا عمل کروا دیں۔ اور پودوں کا آپس کا فاصلہ 6 انچ تک کروادیں۔

آبپاشی اور کھادوں کا استعمال
کسان بھائیوں زیادہ پانی اور زیادہ بارشیں اور زیادہ دیر پانی کھڑا رہنا تل کی فصل کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
پہلا پانی عموماً کاشت کے بیس دن بعد آدھی بوری یوریا یا امونیم سلفیٹ ڈال کر لگایا جائے اور دوسرا پانی 20 دن کے وقفے سے آدھی بوری یوریا کے ساتھ دیا جائے۔ جبکہ تیسرا پانی سادہ دوسرے پانی سے دو ہفتوں کا وقفہ رکھ کر کروائیں۔ جبکہ چوتھا پانی پھل لگنے کے دوران لازمی لگا دیں اور اس سٹیج پر کوتاہی بلکل نا کریں۔۔ تاہم اس دوران اگر اچھی بارشیں ہوجائیں تو تیسرا اور چوتھا پانی لگانے کا فیصلہ تل کے حالات دیکھتے ہوئے کریں۔ اور بارش کی صورت میں بلاوجہ پانی لگانے سے گریز کریں۔
تل کی فصل ساڑھے تین ماہ تک تیار ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر بہت دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ تل کی ڈوڈیاں کھلنے سے پہلے پہلے تل کی کٹائی کروا لی جائے۔ عموماً پودے کی جب آدھی ڈوڈیاں زردی مائل ہوجائیں تو اس کی کٹائی لازمی کروادیں۔ اور چھوٹی گانٹھیں بنا کر ان کو سیدھا کھڑا کردیں تاکہ دھوپ سے ڈوڈیاں کھل جائیں اور تل جھاڑے جا سکیں۔

نقصان دہ کیڑے
تل کی فصل پر ضرر رساں کیڑے سپرڈ گب، پتہ لپیٹ سنڈی اور چست تیلہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تل پربیماریاں تل کا بٹور اور تنے کا گلنا جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔ جس کے لیے مارکیٹ میں مؤثر زہریں دستیاب ہیں

0 - 0

Agriculture by Modern Way
Posted 1 year ago

کسان بھائی توجہ فرمائیں

بہت سے کسان بھائی سوال کرتے ہیں اور اکثر ایسا کرتے بھی ہیں کہ اگر گندم پر رسٹ کا حملہ ہوجائے تو صرف اسی جگہ فصل پر سپرے کرتے جہاں حملہ ہوتا باقی کھیت سارا چھوڑ دیتے۔
تو بھائیو یہ بات لاّزمی یاد رکھیں کہ رسٹ کے سپورز یا انڈے پورے کھیت اور پوری فیلڈ میں پھیلےہوتے ہیں اگر ورائیٹی میں مزاحمت کم ہو تو یہ اپنا اثر دکھانا شروع کردیتی ہے۔ اگر ایک جگہ آپ کو اسکا حملہ نظرآگیا تو سمجھ لیں باقی ساری فیلڈ بھی متاثر لازمی ہوگی۔ اس لیے سپرے پوری فیلڈ پر کروائیں۔

کچھ دوستوں نے نئی اقسام جیسے عروج پر بھی رسٹ کے حملے کا مشاہدہ کیا ہےاس لیے اپنی فصل پر توجہ رکھیں۔ خاص طور پر بارانی اور شمالی پنجاب کے دھان کے علاقے والے کسان

فنجی سائیڈ جس میں ٹیبوکونازول، ڈائیفیناکونازول اور پروپیکوناذول سب سے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ جنکا سپرے رسٹ کے حملے کے بعد بھی اگر کردیا جائے تو فنگس کا حملہ ختم ہوجاتا ہے۔ اور اگر احتیاطی طور پر پہلے کرلیا جائے تو حملہ۔نہیں ہوتا۔

0 - 0