in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
مدینہ منورہ اس روز گہری اور پُر سکون خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا. اچانک لوگوں کو شور سنائی دیا. یہ ایک لمبے چوڑے قافلے کی خبر تھی۔
لوگوں نے پوچھا. "آج مدینہ میں کیا ہوگیا ہے."
جواب ملا. "یہ عبدالرحمٰن بن عوفؓ کا قافلہ ہے جو شام سے مال تجارت لے کر آیا ہے۔"
"کیا قافلہ اتنا بڑا ہے؟" لوگوں نے پوچھا.
"ہاں یہ قافلہ سات سو اونٹوں پر مشتمل ہے اور یہ سارا سامان مدینہ کے غربا میں تقسیم ہو گا."
حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ ۔ اپنے عہد میں جزیرہ نمائے عرب کے سب سے مالدار تاجر تھے۔
حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے اپنی زندگی کا آغاز غربت سے کیا۔ جب مسلمان مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے اور مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات قائم ہوئی تو رسول اللّٰہ ﷺ نے جناب عبدالرحمن بن عوفؓ کو حضرت سعد بن ربیع ؓ کا بھائی بنایا۔ سعد نے عبدالرحمن سے کہا. "بھائی ! میں مدینہ میں سب سے زیادہ مالدار ہوں، میرا آدھا مال لے لو. اور میری دو بیویاں ہیں جو تمہیں پسند آئے میں اسے طلاق دے دیتا ہوں. تم اس سے شادی کرلو."
عبدالرحمن بن عوفؓ نے ان سے کہا. ’’اللہ تعالیٰ تمہارے اہل و عیال اور مال میں برکت فرمائے ! مجھے تم صرف بازار کی راہ دکھا دو۔‘‘
پھر آپؓ بازار گئے، کچھ مال خرید کر فروخت کیا اور نفع کما لیا۔آپؓ نے ایک روز اپنے بارے میں رسول اللّٰہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ’’ اے ابن عوف! تم دولت مند ہو ،تم سست روی سے جنت میں داخل ہو گے۔ لہٰذا اللّٰہ کو قرض دو ،تمہارے قدم کھول دیے جائیں گے."
جس روز سے آپؓ نے رسول اللّٰہ ﷺ کی زبان مبارک سے یہ نصیحت بھرے کلمات سنے ، آپؓ اپنے رب کو قرض حسنہ دینے لگے اور اللّٰہ بھی اس کو کئی گنا بڑھاتا رہا۔ رسول اللّٰہ ﷺ نے غزوہ تبوک کا ارادہ فرمایا تو صحابہ کو انفاق فی سبیل اللہ کا حکم دیا ۔حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ صدقہ و انفاق کرنے والے اس اولین گروہ میں شامل تھے۔ رسول اللّٰہ ﷺ نے عطیہ کی وصولی کے بعد جناب عبدالرحمنؓ سے پوچھا. "عبدالرحمنؓ ! کیا اہل خانہ کیلئے بھی کچھ چھوڑا ہے؟"
جناب عبدالرحمنؓ نے جواب دیا. "یا رسول اللّٰہ ﷺ ۔۔۔ میں نے ان کے پاس وہ اجر چھوڑا ہے جس کا اللّٰہ اور اس کے رسول اللّٰہ ﷺ نے وعدہ فرمایا ہے."
اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت آپؓ نے پچاس ہزار دینار فی سبیل اللّٰہ تقسیم کرنے کا حکم دیا۔ اسلام میں سب سے بلند مرتبہ لوگ وہ سمجھے جاتے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے زندہ اصحاب میں سے ہر ایک کو چار ہزار دینار دینے کی بھی وصیت کی۔ اپنے ورثاء کے لیے کئی ہزار اونٹ، گھوڑے اور بکریاں ترکہ میں چھوڑ گئے۔ اگر آپ گے مال و دولت کا حساب لگایا جائے تو آج دنیا میں کوئی بھی اتنا امیر نہیں ہو گا۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ آپؓ ہمیشہ اس دولت سے خائف رہے ۔ ایک روز آپؓ کے سامنے افطاری کا کھانا رکھا گیا ، کھانے پر آپؓ کی نظر پڑی تو آپؓ رو پڑے اور کہا. ’’مصعب بن عمیر شہید ہوئے ۔ انہیں ایک چادر میں کفنایا گیا ، اگر ان کا سرڈھانپا جاتا تو پاؤں ننگے ہوجاتے اور اگر پاؤں ڈھانپا جاتا تو سرننگا ہو جاتا۔ حمزہؓ شہید ہوئے ۔ ان کے کفن کیلئے ایک چادر کے سوا کچھ نہ ملا۔ پھر دنیا ہمارے سامنے خوب پھیلا دی گئی اور ہمیں اس سے بہت کچھ عطا ہوا۔ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں ہماری نیکی کا بدلہ ہمیں یہاں ہی نہ دیدیا جائے‘‘۔
جناب عمر فاروقؓ کے بعد نئے خلیفہ کا انتخاب ہونے لگا تو کچھ جید صحابہؓ جناب ابن عوفؓ کی طرف اشارے کرنے لگے ۔ اس موقع پر حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے کہا. ’’اللہ کی قسم! اگر چھری لے کر میرے حلق پر رکھ دی جائے اور پھر اسے ایک طرف سے دوسری طرف پھیر دیا جائے تو یہ چیز مجھے خلافت سے زیادہ پسند ہے‘‘۔
(بحوالہ -اسدالغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ )
کیا کسی اہلِ اقتدار نے اس بات پہ غور کیا۔ یہ ہے اسلام کے ایک مالدار اور دولت مند شخص کی کہانی۔ کوئی ہے جو عبدالرحمن بن عوف رضی اللّٰہ عنہ کی اس روایت پہ چل سکے؟ کوئی بادشاہ‘ سلطان‘ شیخ‘ کوئی وزیرِ اعظم ‘ کوئی صدر ‘ کوئی گورنر‘ کوئی مشیر؟
حضرت ابن عوفؓ اپنے مال کے غلام نہیں ،مالک تھے۔ یہی وہ نکتہ ہے جو ہمیں سمجھ نہیں آتا۔ مالک وہ ہوتا ہے جو اپنا مال بانٹتا ہے اور غلام وہ ہے جو اسے سنبھال کے رکھتا ہے ....!!
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
1 - 0
Subscribe to my channel for more Islamic knowledge post
#IslamicEducation
#QuranicStudies
#Hadith Wisdom
#IslamicHistory
#IslamicScholars
#IslamicLifestyle
#IslamicTeachings
#Islamic Practices
#IslamicBeliefs
#IslamicInspiration
3 - 1
ALLAH
#Islamic #arbic #naat #IslamicKnowledge, #IslamicLectures, #QuranRecitation, #IslamicInspirations, #IslamicReminders, #IslamicDawah
5 - 0
Beautiful pic of Makkah
#IslamicKnowledge, #IslamicLectures, #QuranRecitation, #IslamicInspirations, #IslamicReminders, #IslamicDawah
3 - 0
💞ALLAH💞
#IslamicKnowledge, #IslamicLectures, #QuranRecitation, #IslamicInspirations, #IslamicReminders, #IslamicDawah
7 - 0
A signature for your YouTube channel is like your personal brand stamp. It's a unique, stylish, and consistent element that viewers associate with you and your content. Whether it's your channel name written in a distinctive font, a stylized version of your logo, or a specific way you sign off your videos, a signature helps to reinforce your brand identity. It can be included in your video intros, outros, or as a watermark throughout your videos, ensuring your content is instantly recognizable.
Calligraphy can add a touch of elegance and artistry to your YouTube channel. Using calligraphy in your video titles, thumbnails, and channel art can make your content stand out and appeal to viewers who appreciate fine, handcrafted details. It’s an excellent way to convey creativity and sophistication.