ہماری دعوت کیا ہے آئیں میں آپ کو بتلاتی ہوں
ہمیں فرقوں میں نہیں بٹنا بلکہ ہمیں ایک امت بننا ہے
✨حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو جس بات کا حکم دیا ہے یا جسے خود کیا ہے یا جسے کرنے کی اجازت د ی ہے ، اسی من و عن اسی طرح کیجیے اور جس بات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس سے مجھے اور آپ کو رکنا ہے
ارشاد باری تعالیٰ ہے
جو کچھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے رکھ جاؤ :
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کے معاملے میں جو کام ساری حیات طیبہ میں نہیں کا وہ کام اپنی مرضی سے کر کے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ سے آگے بڑھنے کی جرت نہیں کرنی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
اے لوگو جو ایمان لایے ہو ! اللہ او ر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نہ بڑھو -49:1
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اتباع کے مقابلے میں کسی دوسرے کی اطاعت اور اتباع کر کے اپنے عمال برباد نہیں کرنے
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو ! اللہ کی اطاعت کرو ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو (اور کسی دوسرے کی اطاعت کر کے ) اپنے عمال برباد نہ کرو ،،_33:47