Channel Avatar

Hafiz Ahmed @UCdTkHMv1hPU_XKrewjz-IGg@youtube.com

634K subscribers - no pronouns :c

Hafiz Ahmed is an E-Commerce expert, Top Rated Amazon Seller


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Hafiz Ahmed
Posted 1 day ago

Ma sha Allah! Ayesha is Celebrating Baba’s Birthday in Office! 🎂

1.6K - 55

Hafiz Ahmed
Posted 3 days ago

الحمد اللہ! آج چھوٹی بہن کے نکاح کی تقریب تھی، مولانا طارق جمیل صاحب اور مولانا یوسف جمیل صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے، مولانا طارق جمیل صاحب نے تفصیلی بیان کیا اور نکاح پڑھایا، تمام دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، جزاک اللہ

5.1K - 178

Hafiz Ahmed
Posted 1 week ago

ختمِ نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں!

قرآن و سنّت احادیث نبوی ﷺ سے ثابت ہے کہ نبوت و رسالت کا سلسلہ حضرت محمد رسول ﷲ ﷺ پر ختم کردیا گیا۔ آپ ﷺ سلسلۂ نبوت کی آخری کڑی ہیں۔ آپ ﷺ کے بعد کسی شخص کو منصب نبوت پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن مجید کی سورۃ احزاب آیت نمبر40 میں ہے: ترجمہ: ’’محمد (ﷺ) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن اﷲ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے ختم پر ہیں۔
‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ
محمد (ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، لیکن آپ رسول اللہ اور خاتم النبیین ہیں۔ (الاحزاب: ۴۰)
اس آیتِ کریمہ کی تشریح میں مشہور مفسرِ قرآن امام ابو جعفر محمد بن جریر بن یزید الطبری رحمہ اللہ (متوفی ۳۱۰ ھ) نے لکھا ہے:
’’بمعنی أنہ آخر النبیین‘‘ اس معنی میں کہ آپ آخری نبی ہیں۔

تفسیر طبری، مطبوعہ دار الحدیث القاہرہ مصر ۹/ ۲۴۴)
اس آیت کے علاوہ بہت سی دوسری آیات بھی ہیں، جن سے اہلِ اسلام ختمِ نبوت پر استدلال کرتے ہیں، جن کی تفصیل مطول کتابوں میں ہے
اس آیتِ کریمہ کی متفقہ تفسیر سے ثابت ہوا کہ خاتم النبیین کا مطلب آخر النبیین ہے اور اسی پر اہلِ اسلام کا اجماع ہے۔
ساری امت کا اس پر اجماع ہے اور تمام علما ٕ و مفسرین اور محدثین کا اس پر اتفاق ہیں کہ ’’خاتم النبیین‘‘ کے معنی یہ ہیں کہ آپ ﷺ کے بعد نہ کسی قسم کو کوئی نبی ہوگا اور نہ کسی قسم کا کوئی رسول ہو گا۔
اس پر بھی اجماع ہے کہ اس لفظ میں کوئی تاویل یا کوٸی تخصیص نہیں،لہذا اس کا منکر یقینا اجماع امّت کا منکر ہے۔
قرآن مجید، احادیثِ صحیحہ اور اجماعِ اُمت سے ثابت ہے کہ سیدنا محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب: رسول کریم ﷺ آخری نبی اور آخری رسول ہیں، آپ کے بعد قیامت تک نہ کوئی رسول پیدا ہوگا اور نہ کوئی نبی پیدا ہوگا۔
حضرت محمدﷺ نے متواتر احادیث میں اپنے خاتم النبیین ہونے کا اعلان فرمایا اور ختم نبوت کی ایسی تشریح بھی فرما دی کہ اس کے بعد آپ ﷺ کے آخری نبی ہونے میں کسی شک و شبہ اور تاویل کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

عقیدۂ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات سے ثابت ہے اور دو سو دس احادیث مبارکہ میں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے مگر یہاں اختصار کے مدنظر صرف چند احادیث ذکر کی جاتی ہیں۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے (بسندِ عامر بن سعد بن ابی وقاص) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (سیدنا) علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) سے فرمایا:
أما ترضی أن تکون مني بمنزلۃ ھارون من موسی إلا أنہ لانبوۃ بعدي
کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تمہارا میرے ساتھ وہ مقام ہو جو ہارون کا موسیٰ کے ساتھ تھا، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبوت نہیں ہے۔

(صحیح مسلم: ۳۲/ ۲۴۰۴، ترقیم دارالسلام: ۶۲۲۰)
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
و أنا العاقب
اور میں عاقب (آخری نبی) ہوں۔
(صحیح بخاری: ۳۵۳۲، ۴۸۹۶ والزہری صرح بالسماع عندہ، صحیح مسلم: ۲۳۵۴، دارالسلام: ۶۱۰۵، ۶۱۰۷)
امام ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ (ثقہ بالاجماع اور جلیل القدر تابعی) نے العاقب کی تشریح میں فرمایا: ’’الذي لیس بعدہ نبي‘‘ وہ جس کے بعد کوئی نبی (پیدا) نہ ہو۔

(صحیح مسلم، ترقیم دارالسلام: ۶۱۰۷)
شرحبیل بن مسلم اور محمد بن زیاد کی سند سے روایت ہے کہ سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول کریم ﷺ نے فرمایا:
أیھا الناس! أنہ لانبي بعدي و لا أمۃ بعدکم
اے لوگو! بے شک میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں۔
(المعجم الکبیر للطبرانی ۸/۱۳۶ ح ۷۵۳۵ وسندہ حسن، السنۃ لابن ابی عاصم ۲/۷۱۵۔
۷۱۶ ح ۱۰۹۵، دوسرا نسخہ: ۱۰۶۱)
تنبیہ: مدینہ منورہ والے قرآن مجید میں خاتِم النبیین (تاء کی زیر کے ساتھ) ہے اور یہ قراءت بھی اسی کی دلیل ہے کہ اس سے مراد آخر النبیینﷺ ہیں۔
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے (بسندِ عامر بن سعد بن ابی وقاص) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (سیدنا) علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) سے فرمایا:
أما ترضی أن تکون مني بمنزلۃ ھارون من موسی إلا أنہ لانبوۃ بعدي
کیا تم اس پر راضی نہیں کہ تمہارا میرے ساتھ وہ مقام ہو جو ہارون کا موسیٰ کے ساتھ تھا، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبوت نہیں ہے۔

(صحیح مسلم: ۳۲/ ۲۴۰۴، ترقیم دارالسلام: ۶۲۲۰)
اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو پانچ تابعین نے روایت کیا ہے: عامر بن سعد بن ابی وقاص، سعید بن المسیب، مصعب بن سعد بن ابی وقاص، ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص اور عائشہ بنت سعد بن ابی وقاص رحمہم اللہ اجمعین۔

سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وأنا المقفٰی
اور میں مقفیٰ (آخری نبی ) ہوں۔
(شمائل الترمذی بتحقیقی: ۳۶۶۔۳۶۷ وسندہ حسن، کشف الاستار للبزار۳/ ۱۲۰ح ۲۳۷۸):
سیدنا ابو موسیٰ عبد اللہ بن قیس الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
أنا محمد و أنا أحمد و المقفیٰ ...
میں محمد ہوں، میں احمد ہوں اور المقفیٰ ہوں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ۱۱/ ۴۵۷ ح ۳۱۶۸۴ وسندہ صحیح، مسند احمد ۴/ ۳۹۵، صحیح مسلم: ۲۳۵۵، دارالسلام: ۶۱۰۸)
عمرو بن عبد اللہ الحضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (سیدنا) ابو امامہ الباہلی (صدی بن عجلان) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وأنا آخر الأنبیاء و أنتم آخر الأمم
اور میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔
اس حدیث کے حوالہ کے لئے دیکھیں: ماہنامہ الحدیث شمارہ 100 صفحہ 22 تا 47
شرحبیل بن مسلم اور محمد بن زیاد کی سند سے روایت ہے کہ سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
أیھا الناس! أنہ لانبي بعدي و لا أمۃ بعدکم
اے لوگو! بے شک میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ۸/۱۳۶ ح ۷۵۳۵ وسندہ حسن، السنۃ لابن ابی عاصم ۲/۷۱۵۔
۷۱۶ ح ۱۰۹۵، دوسرا نسخہ: ۱۰۶۱)
اسماعیل بن عیاش کی یہ روایت شامیوں سے ہے اور انھوں نے سماع کی تصریح کر دی ہے ،لہٰذا یہ سند حسن لذاتہ اور صحیح لغیرہ ہے۔
سیدنا ثوبان (مولیٰ رسول اللہ ﷺ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وإنہ سیکون في أمتي کذابون ثلاثون کُلھم یزعم أنہ نبي، و أنا خاتم النبیین، لا نبي بعدي
اور بے شک میری اُمت میں تیس کذاب ہوں گے، ان میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے۔
اور میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
(سنن ابی داود: ۴۲۵۲ وسندہ صحیح)
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
لوکان نبي بعدي لکان عمر بن الخطاب
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتے تو وہ عمر بن خطاب ہوتے۔ (سنن ترمذی: ۳۶۸۶ وقال: ’’ھذا حدیث حسن غریب لا نعرفہ إلا من حدیث مشرح بن ھاعان‘‘ مسند احمد ۴/ ۱۵۴، مستدرک الحاکم ۳/ ۸۵ ح ۴۴۹۵ وقال: ’’ھذا الحدیث صحیح الإسناد ولم یخرجاہ‘‘ وقال الذہبی: صحیح)
سیدنا ابو موسیٰ عبد اللہ بن قیس الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
أنا محمد و أنا أحمد و المقفیٰ ...
میں محمد ہوں، میں احمد ہوں اور المقفیٰ ہوں۔
(مصنف ابن ابی شیبہ ۱۱/ ۴۵۷ ح ۳۱۶۸۴ وسندہ صحیح، مسند احمد ۴/ ۳۹۵، صحیح مسلم: ۲۳۵۵، دارالسلام: ۶۱۰۸)
عمرو بن عبد اللہ الحضرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (سیدنا) ابو امامہ الباہلی (صدی بن عجلان) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وأنا آخر الأنبیاء و أنتم آخر الأمم
اور میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔
شرحبیل بن مسلم اور محمد بن زیاد کی سند سے روایت ہے کہ سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا:
ابو صالح السمان ذکوان الزیات رحمہ اللہ کی سند سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إن مثلي و مثل الأنبیاء من قبلي کمثل رجل بنی بیتًا فأحسنہ و أجملہ إلا موضع لبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون بہ و یتعجبون لہ ویقولون : ھلا و ضعت ھذہ اللبنۃ؟ قال: فأنا اللبنۃ و أنا خاتم النبیین
بے شک میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس آدمی کی طرح ہے، جس نے بہت اچھے طریقے سے ایک گھر بنایا اور اسے ہر طرح سے مزین کیا، سوائے اس کے کہ ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ (چھوڑ دی) پھر لوگ اس کے چاروں طرف گھومتے ہیں اور (خوشی کے ساتھ) تعجب کرتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ اینٹ یہاں کیوں نہیں رکھی گئی؟ آپ (ﷺ) نے فرمایا: پس میں وہ (نبیوں کے سلسلے کی) آخری اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔

(صحیح بخاری: ۳۵۳۵، صحیح مسلم: ۲۲/ ۲۲۸۶، دارالسلام: ۵۹۶۱)

منکرین ختم نبوت کا سلسلہ خود جناب کریم ﷺ کے دور اقدس سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ آپ ﷺ اور پھر صحابۂ کرام رضوان اﷲ عنہم اجمعین اور امت کے تمام طبقات نے ان کا ہر سطح پر عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔
ﷲ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی تحریک ختم نبوت ناموس مصطفی ﷺکے حوالے سے کاوشوں کو قبول فرمائے اور کل قیامت والے دن آپ ﷺ کی شفاعت کے حصول کا ذریعہ بنائے۔ حق تعالیٰ شانہ تمام مسلمانوں کو آنحضرت ﷺ کے دامن سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ (آمین ثم آمین)۔

12K - 99

Hafiz Ahmed
Posted 2 weeks ago

وہ قحطِ مخلصی ہے کہ یاروں کی بزم سے،
غیبت نکال دیں تو فقط خامشی بچے!

Nizami Street, Baku, Azerbaijan 🇦🇿

3K - 42

Hafiz Ahmed
Posted 2 weeks ago

الحمد للہ! ہماری شادی کو دس سال مکمل ہو چُکے ہیں، ان دس سالوں میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، غم اور خوشی زندگی کا حصّہ ہیں، زندگی کے ہر موڑ پر میری اہلیہ نے میرا بھر پور ساتھ دیا خاص طور پر مشکل میں تو مکمل سپورٹ کیا۔ یہاں ایک بات واضح کرتا چلوں کہ کیمرے کے سامنے کی زندگی اور حقیقی زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، لوگ چند تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی تو باقی لوگوں سے مکمل مختلف ہو گی مگر ایسا نہیں ہے۔

شروع میں کچھ سال اکیلے گزارے پھر اللہ پاک نے عائشہ جیسی رحمت سے نواز دیا جس کے بعد زندگی مزید خوبصورت ہو گئی۔ مُجھے یہ بات کہنے میں کوئ عار نہیں کہ اس رشتے کو نبھانے میں زیادہ کردار میری بیگم کا ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ اللہ پاک نے مُجھے ایسی نیک بیوی عطا کی، دس سال مکمل ہونے پر بیگم کے لیے گھر میں سرپرائز کا اہتمام کیا، ساری فیملی اکٹھی ہوئ، لائیو بار بی کیو کا اہتمام کیا، کیک کاٹا اور تحائف دیے۔

ہر رشتے اور خاص طور پر میاں بیوی کے رشتے میں اظہارِ محبت بہت ضروری ہے، یہ ہمارا دین بھی ہمیں سکھاتا ہے، وہ عورت جو آپ کی ایک ایک چیز کا خیال رکھے اُس کے لیے کبھی کبھار اس طرح کا انتظام ضرور کرنا چاہئیے، اللہ پاک تمام جوڑوں کو اپنے خاص حفظ و امان میں رکھے، آمین

2.8K - 187

Hafiz Ahmed
Posted 3 weeks ago

Alhamdulillah! Paris, France 🇫🇷

اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں،
رُخ ہواؤں کا جدھر کا ہے اُدھر کے ہم ہیں!

5.9K - 98

Hafiz Ahmed
Posted 3 weeks ago

Invited as Guest in Frankfurt (Germany) for Pakistan Independence Day Celebrations along with Ambassadors in Germany 🇩🇪 H.E. SAQLAIN SYEDAH.

1.8K - 37

Hafiz Ahmed
Posted 1 month ago

عائشہ اور عائشہ کے بابا کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مُبارک!

اللہ پاک سے دُعا ہے کہ ہمیں حقیقی معنوں میں آزادی عطا فرمائے اور ایسا پاکستان عطا فرمائے جس میں ہمیں بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز ملیں اور کسی بھی Application کو استعمال کرنے کے لیے VPN کی ضرورت نہ پڑے۔

اللہ پاک ایسا پاکستان عطا فرمائے جس میں ہماری جان، مال اور عزتیں محفوظ ہوں۔

اللہ پاک ایسا پاکستان عطا فرمائے جس کے پاسپورٹ کی دُنیا میں عزت ہو اور ہمیں ویزوں کے لیے دھکے نہ کھانے پڑیں اور ذلالت نہ اُٹھانی پڑے۔

اللہ پاک ایسا پاکستان عطا فرمائے جس میں سستی بجلی، سستا پیٹرول اور کھانے پینے کی سستی اشیاء ملیں اور غربت کا خاتمہ ہو۔

اللہ پاک ایسا پاکستان عطا فرمائے جس میں قانون کی حکمرانی ہو اور ہر طرف انصاف کا بول بالا ہو، امیر، غریب، جج، جرنیل سب کے لیے ایک قانون ہو۔

اللہ پاک ایسا پاکستان عطا فرمائے جس میں ووٹ کی عزت ہو اور وہی ہمارے حکمران ہوں جن کو عوام ووٹ دے۔

اللہ پاک ہم سب کو دین و دنیا کی تمام کامیابیاں عطا فرمائے، آمین

9.5K - 167

Hafiz Ahmed
Posted 1 month ago

جشنِ آزادی مُبارک!❤️

4.6K - 54

Hafiz Ahmed
Posted 1 month ago

𝗗𝗶𝘀𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿 𝗝𝗔𝗣𝗔𝗡 𝘄𝗶𝘁𝗵 𝗘-𝗖𝗼𝗺𝗿𝗮𝗱𝗲𝘀 𝗚𝗹𝗼𝗯𝗮𝗹
𝗗𝗮𝘆 𝟭:
𝗔𝗿𝗿𝗶𝘃𝗮𝗹 𝗶𝗻 𝗢𝘀𝗮𝗸𝗮
𝗧𝗼𝘂𝗰𝗵𝗱𝗼𝘄𝗻 𝗶𝗻 𝗢𝘀𝗮𝗸𝗮: Arrive at Kansai Airport and transfer to your hotel.
𝗥𝗲𝗹𝗮𝘅 𝗮𝗻𝗱 𝗨𝗻𝘄𝗶𝗻𝗱: Overnight stay at your hotel.

𝗗𝗮𝘆-𝟮
𝗗𝗶𝘀𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿 𝗞𝘆𝗼𝘁𝗼 𝗮𝗻𝗱 𝗡𝗮𝗿𝗮
𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝗶𝗰 𝗘𝘅𝗽𝗹𝗼𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻: Full-day tour of Kyoto and Nara.
𝗖𝘂𝗹𝘁𝘂𝗿𝗮𝗹 𝗟𝗮𝗻𝗱𝗺𝗮𝗿𝗸𝘀: Visit the iconic Todaiji Temple with its Great Buddha, the serene Arashiyama Bamboo Forest, Kiyomizu-dera Temple, Deer Park, and more.

𝗗𝗮𝘆-𝟯
𝗝𝗼𝘂𝗿𝗻𝗲𝘆 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝗢𝘀𝗮𝗸𝗮 𝘁𝗼 𝗛𝗶𝗿𝗼𝘀𝗵𝗶𝗺𝗮
𝗠𝗼𝗿𝗻𝗶𝗻𝗴 𝗧𝗼𝘂𝗿: Explore Osaka, including the renowned Osaka Castle.
𝗧𝗿𝗮𝘃𝗲𝗹 𝗶𝗻 𝗦𝘁𝘆𝗹𝗲: Take a bullet train to Hiroshima.
𝗜𝘀𝗹𝗮𝗻𝗱 𝗔𝗱𝘃𝗲𝗻𝘁𝘂𝗿𝗲: Discover the scenic Miyajima Island and its famous floating torii gate.
𝗢𝘃𝗲𝗿𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗦𝘁𝗮𝘆: Rest at your hotel in Hiroshima.

𝗗𝗮𝘆-𝟰
𝗛𝗶𝗿𝗼𝘀𝗵𝗶𝗺𝗮 𝘁𝗼 𝗧𝗼𝗸𝘆𝗼
𝗥𝗲𝗳𝗹𝗲𝗰𝘁 𝗼𝗻 𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝘆: Visit the Peace Memorial Park and Atomic Bomb Dome.
𝗛𝗶𝗴𝗵-𝗦𝗽𝗲𝗲𝗱 𝗧𝗿𝗮𝘃𝗲𝗹: Bullet train to Tokyo.
𝗘𝘃𝗲𝗻𝗶𝗻𝗴 𝗘𝘅𝗽𝗹𝗼𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻: Free time to explore Tokyo on your own.
𝗢𝘃𝗲𝗿𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗦𝘁𝗮𝘆: Stay at your Tokyo hotel.

𝗗𝗮𝘆-𝟱
𝗠𝘁. 𝗙𝘂𝗷𝗶 & 𝗛𝗮𝗸𝗼𝗻𝗲 𝗧𝗼𝘂𝗿
𝗡𝗮𝘁𝘂𝗿𝗮𝗹 𝗕𝗲𝗮𝘂𝘁𝘆: Visit Mt. Fuji and Hakone.
𝗦𝗰𝗲𝗻𝗶𝗰 𝗛𝗶𝗴𝗵𝗹𝗶𝗴𝗵𝘁𝘀: Enjoy a cruise on Lake Ashi, the Owakudani Ropeway, Volcanic Valley and views of Mt. Fuji from Oshino Hakkai.
𝗦𝗵𝗼𝗽𝗽𝗶𝗻𝗴 𝗢𝗽𝗽𝗼𝗿𝘁𝘂𝗻𝗶𝘁𝘆: Time permitting, shop around before returning to Tokyo.
𝗢𝘃𝗲𝗿𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗦𝘁𝗮𝘆: Stay at your Tokyo hotel.

𝗗𝗮𝘆-𝟲
𝗙𝘂𝗹𝗹 𝗗𝗮𝘆 𝗧𝗼𝗸𝘆𝗼 𝗦𝗶𝗴𝗵𝘁𝘀𝗲𝗲𝗶𝗻𝗴
City Highlights: Explore Tokyo’s top attractions, including Meiji Jingu Shrine, the Imperial Palace, Asakusa Temple, Nakamise Shopping Arcade, and Tokyo Tower.
𝗢𝘃𝗲𝗿𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁 𝗦𝘁𝗮𝘆: Rest at your Tokyo hotel.

𝗗𝗮𝘆-𝟳
𝗙𝗮𝗿𝗲𝘄𝗲𝗹𝗹 𝗝𝗮𝗽𝗮𝗻
𝗙𝗶𝗻𝗮𝗹 𝗕𝗿𝗲𝗮𝗸𝗳𝗮𝘀𝘁: Enjoy a delightful farewell breakfast.
𝗗𝗲𝗽𝗮𝗿𝘁𝘂𝗿𝗲: Check out, transfer to the airport, and embark on your journey back home.

𝗔𝗰𝗰𝗼𝗺𝗺𝗼𝗱𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻
✔️ 𝗢𝘀𝗮𝗸𝗮: Holiday Inn Namba or Similar
✔️ 𝗛𝗶𝗿𝗼𝘀𝗵𝗶𝗺𝗮: Crowne Plaza ANA Hiroshima or Similar
✔️ 𝗧𝗼𝗸𝘆𝗼: Hotel Villa Fontaine or Similar

𝗣𝗮𝗰𝗸𝗮𝗴𝗲 𝗶𝗻𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝗼𝗻𝘀
✔️ Hassle-free visa services
✔️ Return international flights
✔️ Luxury accommodations
✔️ 3 Time Meals (Breakfast, Lunch, Dinner)
✔️ Executive transportation
✔️ Visits to all mentioned sights

𝗘𝘅𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝗼𝗻𝘀
✔️ Personal Expenses

#hafizahmed #hafizahmedamazon #hafizahmedpodcast #hafizahmedtravelog #ecomradesglobal #japan #tour #tourism #booknow

343 - 10