in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
نماز میں خیالات آتے ہیں تو پڑھنے کا کیا فائدہ آپکو بھی ایسا لگتا ہے کیا؟؟؟
🔖 *تو سنیں غور سے*
جس دل میں ایمان ہوگا شیطانی وسوسے بھی اسی دل میں آئیں گے کیونکہ شیطان اس دل میں کیوں جا کے وسوسے ڈالے گا جس میں ایمان ہی نہیں یہ تو ایمان کی نشانی ہے
🔖 *ایک اور بات*
ایک انسان کو نماز میں خیالات نہیں آ رہے تو وہ تو خوشی خوشی آسانی سے نماز ادا کر لے گا لیکن جس کو آ رہے ہیں وہ اپنے آپ سے لڑ کر صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے نماز ادا کرے گا اور جو اللہ کے لیے ادا کرے گا تو اللہ کی طرف سے اجر بھی بہترین ملے گا ان شاء اللہ
نماز ترک نہ کیجیے یہاں تک کہ شیطان تھک جائے اور وسوسے نہ آئیں جتنے مرضی سال لگیں لیکن نماز نہ چھوٹے✨
سبیکا حسن 🤲
8 - 0
تہجـــد کا الارم بج رہا ہے ۔۔۔۔
♥︎♡اللہ محبت ہے ___♥︎♡
♥︎♡اللہ اکبر کبیرا☝️♥︎
یوں راتوں میں اٹھ اٹھ کر سجدوں کی توفیق ملنا بے مطلب تو نہیں ہے۔رب چاہتا ہے کہ؛
میرا بندہ مجھ سے باتیں کرے۔۔!!
اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرے۔
آنکھوں میں وہ آنسو جو کب سے چھپاۓ رکھے ہیں وہ بہا دے۔۔
کتنا خوبصورت منظر ہوتا ہے نا۔۔۔!!_
جب رب تعالیٰ آپ کو رات کی تاریکی میں جگاتا ہےکہیں میرے بندے کے آنسوں کوئی دیکھ نہ لے۔۔
جب سب سو رہے ہوتے ہیں تب صرف آپ اور آپ کا رب ہوتا ہے۔_
تہجد کی رات سے بہتر کوئی رات نہیں_
🕰️ تہجد کا الارم بج رہا بلکہ دعا کریں کہ رب آپ کو خود جگاۓ۔
7 - 1
اللہ تو ناممکنات کا رب ہے اور تم ممکن پر رو رہے ہو ﮐﺒﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﮏ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺁﻧﺴﻮ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﻭ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﮨﮯ اپنے دل کو دھولیا کرو اور یہ دل دنیا کے پانی سے نہیں دھلتا بلکہ یہ تو ندامت سے نکلے ہوئے آنسوؤں سے دھلا کرتا ہے تو کاش ہمارا بھی کوئی ایک آنسو ایسا ہو جو ہمارے مالک کو پسند آجائے اور کوئی انسان کتنا بھی گنہگار کیوں نہ ہو ربّ العالمین اس کے لیے دعا کا وسیلہ، توبہ کا راستہ اور رزق کا دروازہ کبھی بند نہیں کرتا۔ یہ امید نہ رکھو کہ تم نے جس جگہ بھلائی کی وہیں سے تم کو نیکی کا بدلہ ملے گا. کبھی نیکی کا بدلہ ایسی جگہ سے ملتا ہے جہاں سے ملنے کی تمہیں کوئی امید نہیں ہوتی.
7 - 2
اللّٰہ سے محبت ہے یہی کہ خود کو اس کے حوالے کر دو۔۔جب جب میں اسے سجدہ کرتی ہوں دل اس بات کی گواہی دیتا ہے اللّٰہ میں اپنے آپ کو آپ کے سپرد کرتی ہوں ہر اُس شے کی خواہش سے دست بردار ہوتی ہوں جو مجھے آپ سے دور کرے۔۔
*اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز تہجد ادا کر لیجئے*
8 - 0
🇵🇰🇵🇰