Channel Avatar

Wisdom With Salman Faiz @UCcmKt325-VXZ5MNijwpkilA@youtube.com

1.7K subscribers - no pronouns :c

Welcome to "Wisdom with Salman Faiz"! Our primary goal is


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Wisdom With Salman Faiz
Posted 1 month ago

میری کرسمس
مسیحی بھائیوں کو یوم میلاد مسیح مبارک، انبیاء کرام کی ولادت کی تاریخیں نہ بھی معلوم ہوں تب بھی ان کی آمد پر خوش آمدید کہنا ہی محبت اور ایمان کا تقاضا ہے.قران کریم نے سیدنا مسیح کا یہ قول نقل کیا ہے :
سلام علی یوم ولدت ویوم اموت و یوم ابعث حیا
(مجھ پر سلام ہو، میرے میلاد کے دن، میری وفات کے دن اور اس دن جب میں دوبارہ اٹھایا جاؤں)
آئیے، ہم بھی سیدنا عیسی علیہ السلام پر سلام بھیجنے کی سعادت میں شریک ہوں.
کاش کوئی ایسی صورت ہوتی کہ دنیا بھر کے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو حضرت مسیح کا وہ خطاب سنایا جا سکتا جو انہوں نے یہودی مولویوں اور پیروں کو سامنے رکھ کر مسیحی اور اسلامی پادریوں کو سنایا تھا:
"اے ریا کار فقیہو اور فریسیو! تم پر افسوس!کہ تم سفیدی پھری ہوئی قبروں کی مانند ہو جو اوپر سے تو خوبصورت دکھائی دیتی ہیں مگر اندر مردوں کی ہڈیوں اور ہر طرح کی نجاست سے بھری ہیں ۔ اسی طرح تم بھی ظاہر میں تو لوگوں کو راستباز دکھائی دیتے ہو مگر باطن میں ریاکاری اور بے دینی سے بھرے ہوئے ہو" : متی 23آیت 27-28
" فقیہوں سے خبردار رہو، جو لمبے لمبے جامے پہن کر پھرنااور بازاروں میں سلام کرا نا اور عبادت خانوں میں اعلی درجہ کی کرسیاں اور ضیافتوں میں صدر نشینی چاہتے ہیں ۔ اور وہ بیواوں کے گھروں کو دبا بیٹھتے ہیں اور دکھاوے کے لئے نماز کو طول دیتے ہیں ۔ ان ہی کو زیادہ سزا ملے گی"۔ (سیدنا مسیح علیہ السلام۔ مرقس باب 12 آیات 38-40)

لگتا ہے انبیاء کرام کے سامنے قومی مستقبل کف دست کی طرح ہوتا ہے.
اس لئے
آپ سے گزارش ہے کہ اپنے عہد کے ان اسلام فروشوں کو بھی پہچانیں جو
یاکلون اموال الناس بالباطل و یصدون عن سبیل اللہ
کا مصداق ہیں
مسلمانوں کو بھی مبارک ہو کہ سیدنا عیسی علیہ السلام نہ صرف ہمارے بھی نبی تھے بلکہ نبی آخر الزماں کی بشارت بھی تھے.

3 - 0

Wisdom With Salman Faiz
Posted 2 months ago

Must learn this

1 - 0