Channel Avatar

Md Shah Firdos @UCbBz4RumCkxswtZ-CqsXwGA@youtube.com

1.1K subscribers - no pronouns :c

Md Shah firdos


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Md Shah Firdos
Posted 5 days ago

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری کا استعفیٰ
پریس ریلیز
بنگلور ، 24 نومبر 2024: امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی رکنیت، عاملہ، اور سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک گہرے غور و فکر اور تفصیلی مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔
اپنے استعفیٰ میں، انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں بورڈ کے اراکین کے ساتھ شریعت کی حفاظت اور ملک بھر کے مسلمانوں کے حقوق و وقار کو بلند کرنے کی جدوجہد کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث شرف تھا کہ وہ اس اہم مشن کا حصہ بنے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں بورڈ کی اندرونی روابط و کمیونیکیشن، فیصلہ سازی کے طریقہ کار، اسلاف کی اسلامی فکر ، بورڈ کے اہداف اور امارت شرعیہ سے ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں خود کو الجھن و رکاوٹ کا شکار محسوس کر رہے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے بورڈ کے صدر محترم اور جنرل سکریٹری کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی اور اعتماد پر مبنی تعلقات قائم کرنے میں درپیش چیلنجز کا بھی حوالہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلمانوں کی اجتماعیت، اتحاد، اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی توانائیاں وقف کرنے اور اس مشن میں مکمل انہماک کے ساتھ یکسو ہو کر خدمت انجام دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ استعفیٰ میں انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مشن اور کاوشوں کی تعریف کی اور بورڈ کے اہداف سےاپنی وفاداری کے عہد کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ بورڈ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو اور مسلمانوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
مولانا نے اس بات پر سخت افسوس اور غم کا اظہار کیا کہ جناب کمال فاروقی صاحب، جنہوں نے كئى دہایئوں تک بورڈ کی خدمت کی، انہیں بغیر کسی مشاورت اور کونسلنگ کے عاملہ سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد صاحب نے بھی عاملہ سے استعفی دے دیا ،جس کو بھی بغیر کسی مشورہ کے فورا قبول کر لیا گیا ۔ یہ بھی واضح رہے کہ بورڈ نے تاحال حضرت امیر شریعت کے استعفیٰ پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی آفیشل اطلاعات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

3 - 0

Md Shah Firdos
Posted 5 days ago

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ انڈیا کے ۲۹ ویں اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب کو نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے

1 - 0

Md Shah Firdos
Posted 2 weeks ago

کل بروز سنیچر 16 نومبر 2024 کو مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر الحاج بیرسٹر اسدالدین اویسی مہاراشٹر کے مالیگاوں شہر میں انتخابی جلسے میں عوام سے خطاب کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔

3 - 0

Md Shah Firdos
Posted 3 weeks ago

आज शाम फिर शेर दहाड़

6 - 0

Md Shah Firdos
Posted 3 weeks ago

4 - 0

Md Shah Firdos
Posted 3 weeks ago

AIMIM अध्यक्ष बैरिस्टर असदुद्दीन ओवैसी कल यानी 5th Nov, 2024 को धुले में और AIMIM Floor Leader अकबरुद्दीन ओवैसी औरंगाबाद में विशाल जनसभा को संबोधित करेंगे। धुले और औरंगाबाद के तमाम लोगों से अपील है कि ज़्यादा से ज़्यादा तादाद में इस विशाल जनसभा में शिरकत करें और इसे कामयाब बनायें।

#AIMIM #AsaduddinOwaisi #AkbaruddinOwaisi #ittehadkipehchanaurangabad #aurangabad #dhule #VoteForKite #MaharashtraAssemblyElections2024 #MaharashtraElection2024 #maharashtra #PublicMeeting

12 - 0

Md Shah Firdos
Posted 1 month ago

AMU Aligarh Uttar Pradesh India

3 - 0