نماز بروقت عزاداری ہر وقت۔ فلسفہ قیامِ حضرتِ امام حسین علیہ السلام امربالمعروف و نہی عن المنکر کی صحیح معنوں میں ترویج ہمارا اولین مقصد ہے عزاداری رسم نہیں بلکہ رزم ہے چیخنا چلانا نہیں بلکہ وقت طاغوت اور باطل کیخلاف للکار ہے جو نظام ابلیس و یزید سے بغاوت کا عَلم بلند کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے امامِ مظلوم ع نے اپنی اور خانوادے کی قربانی راہِ خدا میں رسوماتی دین سے نجات اور نظام خدا کی سر بلندی و نفاذ کے لیے پیش کی تھی۔
نماز ہماری پہچان اور آئمہ اطہار ع کے قرب کا ذریعہ ہے اور عزاداری امامِ مظلوم ع ہماری شہہ رگِ حیات ہے جس کے بغیر زندہ رہنا نا ممکن ہے۔ ظہورِ امامِ مہدی عجل اللہ سے پہلے ظہورِ امام کے لیے تیاری اور زمینہ سازی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور یہ صرف اور صرف عزاداری کے احیآ حُسنِ عمل اور بہترین کردار سے ممکن ہے۔ خدا تعالیٰ ہمیں اپنے وقت کے امام ع کی معرفت عطا فرمائے اور انکے ظہور سے پہلے اپنے آپ کو تیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے انکے چہرہ زیبہ کی زیارت عطا فرمائے اور انکے قدموں میں جامِ شہادت نوش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الہی آمین