محترم ناظرین! السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ،
میرا نام محمد اسعد ہے، اور یہ آسان مکتب(Aasan Maktab)یوٹیوب چینل تعلیمی وتربیتی چینل ہے،
اس چینل میں اسلام سے متعلق ہرطرح کے ویڈیو پوسٹ کئے گئے ہیں۔
چینل بنانے کا مقصد اسلام کی تعلیمات کے ذریعہ لوگوں کو بہتر انسان بنانا ہے اور پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس سے انہیں دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی۔
لہذا ہر مسلمان پر یہ واجب ہے کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو سیکھیں اور سمجھیں اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں،
آخر میں اس چینل پر آنے کے لئے آپ تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دعا ہے کہ الله تعالی آپ تمام احباب کو خیروعافیت والی لمبی عمر عطاء فرمائیں۔ آمین
اور تمام ناظرین سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو اس چینل میں کوئی خامی اور کمزوری نظر آئے توضرور کمینٹ کر کے ہمیں آگاہ فرمائیں آپ کا بہت شکریہ ہو گا، آپ کے ہرمشورے ہر کمینٹ اور ہر سوال کا بے صبری سے انتظار ہوگا۔
والسلام