Bismillah, 110, Ya Sahib uz Zamaan (as)
*BAINIYA O MASAIBI SALAM*
Salam: Mil Saka Na Jab Ali Akber (as) Ka Lasha
Recited By: Mir Hasan Mir
Written By: Janab Mir Takallum
Composition: Janab Waheed Kamaliya
Audio: ODS Karachi
Audio Mix & Master: Janab O. Qureshi (ODS)
Video: Qamarain (RIZ Record)
Releasing Today at 3:06 PM Only on Mir Hasan Mir Official Youtube Channel!
youtube.com/@MirHasanMir
#MirHasanMir
13K - 81
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایام عزائے شبیری اپنے عروج پر ہیں، ہر سمت گریہ و ماتم کی صدائیں ہیں اور کربلا کے شہیدوں کی یاد منائی جارہی ہے۔
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میر صاحب کی جانب سے ہر سال حضرت عباس علیہم السلام کی شہادت کا مصائبی نوحہ آپ مومنین کی سماعتوں کو ہدیہ کیا جاتا ہے۔
اس برس بھی ایک پردرد نوحہ جو کہ ان مصائب کی عکاسی کرتا ہے جو حضرت عباس علیہم السلام کی شہادت کے بعد جناب زینب سلام اللہ علیہ اور حرم آل محمد پہ ظالموں کی جانب سے روا کئے، ان تمام مصائب و آلام کا بیان جناب زینب سلام اللہ علیہ کی زبانی اس نوحے میں شامل ہے۔
ہر برس کئے جانے والے نوحوں میں ایک پنجابی زبان کا نوحہ میر صاحب کی طرف سے ضرور ہدیہ کیا جاتا ہے، اس برس مولا عباس کے مصائب کا نوحہ پنجانی زبان میں تمام عزاداروں کی پیش خدمت ہے۔
یہ نوحہ اس سے قبل بھی پڑھا جا چکا ہے مگر سب سے پہلے اس کے طرز نگار جناب اصغر خان مرحوم نے سال 2010 میں ریکارڈ کروایا تھا، اس نوحے کے اولین شاعر جناب ثقلین اکبر صاحب ہیں، بعد ازاں جناب حسنین اکبر نے بطور خاص اس میں نئے اشعار کہے جو اس نوحے میں شامل کئے گئے ہیں۔
پروردگار اس نوحے کے تصدق جناب اصغر خان مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
جناب سیدہ سلام اللہ علیہ ہماری نگارشات کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائیں۔آمین۔
یہ کلام دوپہر 2 بجکر 7 منٹ پر جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا
youtube.com/@mirhasanmir
والسلام
ٹیم میر حسن میر
12K - 56
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایام عز کی ہر ساعت مصائب کربلا کی یاد سے قلوب کو معمور کررہی ہے، ہر ہر شہید کا تذکرہ ہورہا ہے اور انکھوں سے اشکوں کی فرات رواں ہے۔
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میر کی جانب سے کچھ سال قبل جناب ثانی زہرا سلام اللہ علیہ کے دونوں شہزادوں جناب عون و جناب محمد کے مصائب کا نوحہ آپ مومنین کی سماعتوں کو ہدیہ کیا گیا تھا جسے آپ نے بے حد پسند فرمایا تھا، اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس برس شہزادہ عون و محمد کی رخصت و شہادت کا منظر، میر قاسم و میر جواد سلمہ کی آوازوں میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
کربلا کی شیر دل خاتون جناب زینب سلام اللہ علیہ نے کربلا کی جنگ میں جہاں اپنی جانب سے اپنے دونوں فرزندان کی قربانی کا نذرانہ پیش کیا وہیں دوسری طرف ایک مضبوط ماں کا عظیم کردار بھی نبھایا، اور اپنے بیٹوں کو شہادت کے میدان میں بھیجتے ہوئے انہیں جینے کی دعائوں سے نوازا۔
ہمارا یہ نوحہ جناب ثانی زہرا کے عزم و ہمت ، اور اپنے بھائ حسین ابن علی کی محبت میں اپنے فرزندوں کی شہادت کا نذرانہ پیش کرنے کے عظیم جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ کلام سن کے میر قاسم و میر جواد کو اپنی دعائوں سے نوازیئے گا۔
جناب رینب عالیہ سلام اللہ علیہ ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائیں۔آمین
یہ کلام آج شام3 بجکر 6 منٹ پر جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا
والسلام
ٹیم میر حسن میر
10K - 67
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مومنین کرام ایام غم اپنے عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہر آنے والا لمحہ عزا کے جوش کو تقویت دیتا جارہا ہے۔
ذاکر یوسف کربلا جناب میر حسن میر صاحب کے پڑھے ہوئے شہزادہ علی اکبر علیہم السلام کی شہادت کے نوحہ جات ہر سال آپ مومنین سماعت فرماتے ہیں، اس جواں سال شہید کے لئے ہر سال ایک الگ و منفرد موضوع پہ نوحہ لکھنا، پڑھنا اور بنانا ایک امتحان سے کم نہیں۔
مقاتل کی روایات میں درج ہے، کہ جس وقت امام حسین مقتل میں اپنے جواں سال، شبیہہ رسول فرزند کی لاش پہ پہنچے تو اپنے جواں کو آخری ہچکیاں لیتے ہوئے دیکھا، باپ اپنے سامنے بیٹے کا دم نکلتے ہوئے دیکھ رہا تھا، اسی وقت آخر کے وہ کربناک لمحات جب حسین ابن علی اپنے بیٹے سے کہہ رہے تھے کہ بیٹا آنکھیں تو کھولو کہ تمہار باپ تم سے کلام کرے۔ہائے غربت حسین۔
ہمارا کلام اسی روایت کے پس منظر میں لکھا گیا ہے، انداز و آواز میں ہیمشہ کی طرح مصائب اور سادگی کو پیش نظر رکھا اور نوحے کی سنجیدگی اور مصائبی کیفیات کو برقرار رکھا گیا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ مومنین اس نوحے کو پسند فرمائیں گیں۔
پرودگار ہماری کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے آمین۔
یہ کلام آج شام 5 بجکر 4 منٹ پر جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا
youtube.com/@mirhasanmir
والسلام
ٹیم میر حسن میر
10K - 155
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
ماہ محرم کے آتے ہی ہر عزادار کا دل آل رسول پہ ہونے والے مظالم کی یاد میں رنج و الم سے لبریز ہوجاتا ہے، اور آنکھوں سے اشکوں کی فرات جاری ہوجاتی ہے۔
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میر کی جانب سے آپ مومنین کی خدمت میں امام حسین کی لاڈلی شہزادی کے مصائب کا نوحہ ہمیشہ سے پیش کیا جاتا رہا ہے، اس برس ایک خاص مصائبی کلام بہ زبان جناب سکینہ سلام اللہ علیہ سماعتوں کو ہدیہ ہے، کہ کس طرح ایک چار برس کی معصوم چھوٹی بچی اپنے بابا سے جدا ہوکر ایک تنگ تاریک قید خانے کے در پہ آکے اپنے بابا کو پکارتی ہے اور اپنے ساتھ ہونے والے مصائب کا بیان کرتی ہے۔
جناب سکینہ سلام اللہ علیہ کے حوالے سے میر حسن صاحب کے پڑھے ہوئے نوحہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جو زبان زد عام و مقبول بارگاہ ہوئے، مگر اس برس کچھ مومنین اور احباب کی فرمائش پر ہندوستان کے ایک شاعر ندیم سلطان پوری صاحب کا کلام جو کے انہی کے وطن کے نوحہ خواں شبہیہ عباس عرفی صاحب نے پڑھا ہے ، اب وہ کلام آپ میر حسن میر صاحب کی آوزا و انداز میں سماعت فرمائیں گے۔
امید ہے کہ آپ مومنین اس مصائبی کلام کو پسند فرمائیں گے۔
پروردگار ہماری کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے آمین۔
یہ کلام آج شام 5 بجکر 4 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا
youtube.com/@mirhasanmir
والسلام
ٹیم میر حسن میر
11K - 108
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
ساری دنیا میں شہید کربلا کی عزاداری کا آغاز ہوچکا ہے، عزاداران و پرسہ داران کربلا کے شہیدوں کی یاد میں مجلس عزا کا اہتمام کررہے ہیں اور یاد کررہے ہیں ان تمام انصاران و جانثاروں کی وفاداری اور قربانیوں کو جو انہوں نے فرزند رسول کی حمایت میں سر انجام دی۔
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میر اور انکے رفقا کی جانب سے ہر برس نئے موضوع پہ کلام کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے۔ اس برس بھی کربلا کے بہتر(72) شہدا میں شامل ان خوش نصیب انصار و جانثاروں کا ذکر خیر کیا جارہا ہے، جنہوں نے امام حسین علیہم السلام کی نصرت کرتے ہوئے عزم و ہمت اور عشق کی ایک ایسی مثال قائم کردی جو رہتی دنیا تک دہرائی جاتی رہے گی، جب جب محرم آئے گا کربلا کے ایک ایک شہید کا ذکر ہوگا، اور کیوں نہ ہو جب عشق کا مرکز سید الشہدا امام حسین علیہم السلام ہو تو ہر عاشق جانباز لازوال ہوجاتا ہے۔
ہمارا یہ خاص کلام انہی کربلا والوں کے نام ہے جنہوں نے اپنی جان دفاع فرزند رسول کے لئے قربان کردی
کربلا والے شہیدوں کو ہمارا سلام، ان کے عزم و ہمت کو ہمارا سلام ان کے جذبہ عشق کو ہمارا سلام ہو۔
ہمیں امید ہے کہ آپ مومنین اس خاص کلام کو پسند فرمائیں گے۔ پروردگار بہ حق شہدائے کربلا ہماری ان نگارشات کو مقبول فرمائے، آمین
یہ کلام بہت جلد جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا
والسلام
ٹیم میر حسن میر
#MirHasanMir
11K - 159
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کربلائے معلئ کی زیارت کا شرف حاصل کرنا ہر مومن کے دل کی آرزو ہے، کہ وہ کربلائے معلئ کی زیارت سے مشرف ہو اور روبروئے ضریح امام حسین (ع) پرسہ پیش کرے، مگر تمام تر آرزو رکھنے کے باوجود بہت سے مومنین اس عظیم سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں،اور اس برس کے حالات اور بھی مشکلات اور دشواریوں سے بھرپور ہیں کہ تمام تر وسائل اور سلسلے ہونے کے باوجود عالمی حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ کربلائے معلئ تک پہنچا جاسکے خدا ہم سب کی مشکلات آسان فرمائے آمین۔
ہمارا یہ کلام اسی موضوع کا احاطہ کرتا ہے کہ جو عزادر کسی بھی دنیاوی وجوہات اور عالمی حالات کے پیش نظر تمام وسائل رکھنے کے باوجود بھی سفر کربلا کی سبیل پیدا نہیں کرپارہے لیکن دل میں یہ امید اور یقین ہے کہ امام حسین علیہم السلام اپنے کرم سے کوئی ایسے اسباب خلق فرمادیں گے کہ وہ تمام زائرین جو رخت سفر باندھ چکے ہیں اور بس بند راستوں کے کھلنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں وہ بھی کربلا کی زیارت کا شرف حاصل کرلیں گے۔
انشا اللہ ہمارا کلام اسی امید اور یقین میں اضافے کا باعث بنے گا کہ زائرین نا امید نا ہو دل چھوٹا نا کریں کیونکہ امام حسین (ع) کی اپنے ہر زوار پہ نظر ہے
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میر کے فرزند میر جواد سلمہ گذشتہ برس بھی ایک استغاثہ بحضور ابالفضل علیہم السلام ریکارڈ کرواچکے ہیں جسے آپ مومنین نے بے سراہا اور پسند فرمایا، اس سال اسی استغاثے کا جواب آپ مومنین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے،
اس " جواب عریضہ" میں آپ کو بہترین شاعری کے ساتھ ساتھ خوبصورت ادائیگی بھی سنائی دے گی۔
امید ہے کہ یہ " جواب عریضہ" بھی آپ کے دل کی صدا بن جائے گا۔
پروردگار اس عبادت کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے، آمین
یہ کلام بہت جلد جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا
youtube.com/@mirhasanmir
والسلام
ٹیم میر حسن میر
#MirHasanMir
8.4K - 93
1st Noha | Muharram 1447-2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
عزادارن امام گریہ و زاری کے دن آپہنچے شہدائے کربلا کا ماتم ساری کائنات میں برپا ہے مگر جب بھی کربلا کے علمدار ابالفضل عباس کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کی وفا، ان کا ایثار، اور ان کا امام حسین علیہم السلام سے عشق ہمیں احساس سے نزدیک کردیتا ہے ۔
سفیر عزا و ولا جناب میر حسن میرگذشتہ کئ برسوں سے اباالفضل عباس علمدار کی بارگاہ میں عقیدت کا نذرانہ بصورت نوحہ و استغاثہ پیش کرتے چلے آرہے ہیں۔
اباالفضل عباس کی ذات بابرکت سے تمام مومنین کو ایک خصوصی لگائو ہے ایک امید ہے ایک سہارا ہے، ہم اپنا ہر دکھ ہر پریشانی ان کے علم پہ جاکے بیان کرتے ہیں اور بلاشبہ وہ مدد فرماتے ہیں اور ہماری پریشانیوں کو دور فرماتے ہیں، وہ باب الحسین ہیں وہ کفیل زینب ہیں امید حرم ہیں، صرف امید حرم نہیں بلکہ ہر مومن ہر عزادار کا سہارا ہیں۔۔وہ باب الحوئج ہیں ان کی بارگاہ میں جب بھی صدائے استغاثہ بلند کیا تو وہ ہماری صدائوں کو سنتے ہیں۔
یہ استغاثہ بہ حضور ابالاالفضل عباس علیہم السلام میر قاسم میر سلمہ نے بہت بہترین اور پرسوز انداز میں ریکارڈ کروایا ہے اور بطور خاص یہ کلام ان تمام سامعین کی تسکین قلب کا باعث بنے گا جو روایتی نوحہ خوانی کو خاص طور پہ پسند کرتے ہیں۔
یہ نوحہ سن کے میر قاسم سلمہ کو اپنی دعائوں سے ضرور نوازیئے گا۔
مادر حسین علیہم السلام ہماری کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائیں، آمین۔
والسلام
ٹیم میر حسن میر
#MHM #MirHasanMir
10K - 166
Mir Hasan Mir ( میر حسن میر) is a world famous Shia Pakistani Noha, Naat and Manqabat reciter and poet. He is well known in the Shia as well as Sunni community and is considered the best Noha Khwaan (Noha reciter) of present because of his unique style of recitation.
He devoted all his time to manaqbat khawani. he also started his international trips in the year 1999 for the same.
کچھ اس کے سوا ہے نہ میرا مقصدِ تخلیق
میں میر حسن فاطمہ زھراؑ کی دعا ھوں
------------------------------------
Follow Us On Our All Social Media Channels :-
F A C E B O O K :
www.facebook.com/MirHasanMir.Official
I N S T A G R A M :
www.instagram.com/mirhasanmirofficial/
T W I T T E R :
www.twitter.com/MirHasanMir110
W E B S I T E :
www.MirHassanMir.com
S O U N D C L O U D :
www.soundcloud.com/Mir-Hasan-Mir
A N D R O I D APP :
tiny.cc/mirhasan-android
IOS APP :
tiny.cc/mirhasan-ios
Y o u T u b e :
youtube.com/MirHasanMir
6 March 2012