in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
*شعبان کی پندرہویں شب*
”شبِ برأت“کہلاتی ہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے،تقریبًادس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں:
1- حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب میں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی آرام گاہ پرموجودنہ پایاتوتلاش میں نکلی، دیکھاکہ آپ ﷺ جنت البقیع یعنی قبرستان میں ہیں، پھرمجھ سے فرمایاکہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتاہے اورقبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعدادسے بھی زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتاہے“۔
2-دوسری حدیث میں ہے:”اس رات میں اس سال پیداہونے والے ہربچے کانام لکھ دیاجاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہرآدمی کانام لکھ لیاجاتاہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں،اورتمہارارزق اتاراجاتاہے۔“
3- ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کردی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے، وہ یہ ہیں:مشرک،والدین کانافرمان،کینہ پرور،شرابی،قاتل،شلوارکوٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اورچغل خور،ان سات افرادکی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی ،جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلیں۔
4- حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیاکرواوردن میں روزہ رکھاکرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراعلان ہوتاہے:" کون ہے جوگناہوں کی بخشش کروائے؟کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟کون مصیبت زدہ ہے جومصیبت سے چھٹکاراحاصل کرناچاہتاہو؟"
ان احادیثِ کریمہ اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوربزرگانِ دین رحمہم اللہ کے عمل سے اس رات میں تین کام کرنا ثابت ہے:
1- قبرستان جاکر مردوں کے لیے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے،لیکن یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شبِ برأت میں جنت البقیع جاناثابت ہے؛ اس لیے اگرکوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباعِ سنت کی نیت سے چلاجائے تو اجر و ثواب کاباعث ہے،لیکن پھول پتیاں،چادر چڑھاوے،اور چراغاں کااہتمام کرنا اور ہرسال جانے کولازم سمجھنا،اس کو شب برأت کے ارکان میں داخل کرنا ٹھیک نہیں ہے۔جو چیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کواسی درجہ میں رکھناچاہیے، اس کانام اتباع اوردین ہے۔
2- اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا۔اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے، یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے،لہذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھرمیں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں،نوافل کی جماعت اورمخصوص طریقہ اپنانادرست نہیں ہے،یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب اورمیلے،اجتماع منعقدکرنے کی راتیں نہیں ہیں،بلکہ گوشۂ تنہائی میں بیٹھ کراللہ سے تعلقات استوارکرنے کے قیمتی لمحات ہیں ،ان کوضائع ہونے سے بچائیں۔
3- دن میں روزہ رکھنابھی مستحب ہے، ایک تواس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اوردوسرایہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرماہ ایام بیض(۱۳،۱۴،۱۵) کے روزوں کااہتمام فرماتے تھے،لہذااس نیت سے روزہ رکھاجائے توموجب اجروثوب ہوگا۔
باقی اس رات میں پٹاخے بجانا،آتش بازی کرنا اورحلوے کی رسم کااہتمام کرنایہ سب خرافات اوراسراف میں شامل ہیں،شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔
بہر حال اس رات کی فضیلت بے اصل نہیں ہے اور سلفِ صالحین نے اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھا یا ہے۔
ی۔
3 - 0
*❣️افسوسناک خبر!*
وہی ہوا جس کا ڈر تھا...
*☑️ وقف ترمیمی بل* تمام تر خدشات کے باوجود *حکومتی منشاء کے مطابق منظور ہوگیا!*
انا للہ وانا الیہ رٰجعون
*🔻جے پی سی میں شامل اپوزیشن کے اراکین کی تمام تجاویز مسترد ہوگئیں* جبکہ حکومت میں شامل ارکان کی 14 ترامیم کو منظوری مل گئی۔
*🔻 اب وقف بورڈ میں 2 غیر مسلم ممبران بھی شامل ہوں گے۔*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی: *وقف ترمیمی بل 8 اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔* اپوزیشن کی مخالفت کے بعد مرکزی حکومت نے بی جے پی ایم پی *جگدمبیکا پال* کی قیادت میں *مشترکہ پارلیمانی کمیٹی* (جے پی سی) تشکیل دی جس نے ملک بھر میں دورے کیے، میٹنگ کا انعقاد کیا اور عوامی تجاویز طلب کیں، *لیکن اپوزیشن کی تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے* کمیٹی کے چیئر مین *جگدمبیکا پال* نے پیر کے روز بالآخر بل میں مجوزہ *اُن تمام ترامیم کو منظوری دے دی جس کو لے کر مسلمانوں میں زبردست تشویش پائی جا رہی ہے۔*
*اس تعلق سے جگدمبیکا پال کا کہنا یہ ہے کہ* حتمی میٹنگ میں تمام 44 ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ *اُس میں صرف اُن 14 ترامیم کو منظور کیا گیا جو این ڈی اے یعنی حکومت میں شامل اراکین کی طرف سے پیش ہوئی تھیں* اور اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تمام تجاویز کو ووٹنگ کے ذریعے مسترد کر دیا گیا۔ *لہٰذا اپوزیشن کے ارکان نے کمیٹی کی کارروائی پر شدید اعتراض کیا ہے اور اسے غیر جمہوری قرار دیا ہے۔*
ٹی ایم سی کے ایم پی کلیان بنر جی نے کہا کہ *کمیٹی کی میٹنگیں ایک مذاق بن گئی ہیں اور اپوزیشن کی تجاویز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔* انہوں نے الزام لگایا کہ *جے پی سی کے چیئرمین نے آمرانہ طرز عمل اپنایا۔* 24 جنوری کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا اور کہا کہ *انہیں مجوزہ ترامیم کے مطالعے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔*
*کمیٹی کی میٹنگ کے دوران 10 اپوزیشن ارکان، بشمول بنرجی اور اویسی، کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔* جموں و کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ *ترامیم میں کلکٹر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ وقف املاک کو سرکاری جائیداد ظاہر کرے اور اس کی رجسٹریشن میں تبدیلی کرے، جو مکمل طور پر مسلم کمیونٹی کے خلاف ہے۔*
*اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتیں جلد ہی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کریں گی* جس میں اس بل کے خلاف مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
*بہر حال یہ واقعہ بہت ہی افسوسناک ہے اور مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی!*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*گذارش 💌* اس میسج کو خوب عام کریں ..
4 - 0
امریکہ والوں کو محلوں سے نکال کر خیموں میں بھیج دیا ، غزہ والوں کے لئے خیموں سے نکل کر گھروں میں جانے کے فیصلے کردئیے وہ کتنی عظیم ذات ہے ، آن کی آن میں پانسے پلٹ دیتی ہے ، معیار تبدیل کردیتی ہے ، غرور خاک کر دیتی ہے ، چارہ گر بے چارے ہو جاتے ہیں ، اور بے چارے چارہ گر بن جاتے ہیں کُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْن [سورة الرحمن : 29] ہر دن اس کی ایک الگ ہی شان امتیازی ہے اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں۔۔۔
2 - 0
*اللّٰهُمَّ غَيِّرني حتَّى تُحِبُّني*
*یا ﷲ مجھے بدل دیجئے یہاں تک کے آپ مجھ سے محبت کرنے لگیں*
Oh Allah, change me until You love me.🥀💦
2 - 0
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍؕ-كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ(41)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا تم نے نہ دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ سب اور پرندے (اپنے) پَر پھیلائے ہوئے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں سب کواپنی نماز اور اپنی تسبیح معلوم ہے اور اللہ ان کے کاموں کوخوب جاننے والا ہے۔
5 - 0
2 اکتوبر 1187...
آج وہ دن ہے جب سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ نے مسجد اقصیٰ کو صلیبیوں کے چنگل سے آزاد کروایا تھا۔ 2 اکتوبر کو صرف گاندھی جینتی کو یاد رکھنے والے مسلمان اپنی اسلامی تاریخ کو بھی یاد رکھیں۔
آج اسی مسجد کو لے کر ایک بہت بڑی جنگ چل رہی ہے۔ فلسطین کی اس بے بسی پر زیادہ تر مسلم ممالک اپنے اسلامی تاریخ کو بھلا کر مسجد اقصیٰ کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
2 अक्टूबर..1187
मस्जिद-ए-अक्सा....
आज वो दिन है जब सुल्तान सलाउद्दीन अय्युबी रह. ने मस्जिद-ए-अक्सा को सलेबीयों की चंगुल से आजाद करवाया था। 2 अक्टूबर को सिर्फ गांधी जयंती को याद रखने वाले मुसलमान अपनी इस्लामी तारिख को भी याद रखें।
आज इसी मस्जिद को लेकर एक बहुत बड़ी जंग चल रही है, फलस्तीन की इस बेबसी पर ज्यादातर मुस्लिम मुल्क अपने इस्लामी इतिहास को भूलाकर मस्जिद-ए-अक्सा को नजरंदाज कर रहे हैं
4 - 0
🌹 *آج فاتحِ بیت المقدس صلاح الدین یوسف ایوبی کا یومِ پیدائش ہے۔*🌹
*صلاح الدین یوسف ایوبی عليه الرحمة* مصر و شام میں ایوبی حکمراں تھے۔ وہ *19/ ستمبر 1138* کو تکریت، عراق میں پیدا ہوئے۔ اور *4/ مارچ 1193* میں دمشق، شام میں انتقال کرگئے۔
قبلہ اول بیت المقدس کو حضرت عمر بن خطاب رضی الله عنه نے *638* میں فتح کیا تھا۔ 461 سال کے بعد صلیبیوں نے *1099* میں *قبلہ اول بیت المقدس* کو مسلمانوں سے چھین لیا۔
سلطان صلاح الدین ایوبی *1174* میں مصر وشام کے حکمراں بن گئے۔
88 سال کےبعد صلاح الدین ایوبی نے *1187* میں صلیبیوں کو ہرا کر دوبارہ بیت المقدس کو صلیبیوں سے چھین کے *فاتحِ بیت المقدس* بن گئے۔
صلیبیوں کے وارث انگریزوں کی شاطرانہ چالوں اور سازشوں کی وجہ سے یہودیوں نے 780 سال کے بعد *1967* میں ناجائز طور پر فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بیدخل کرکے قبلہ اول بیت المقدس پہ قبضہ کرلیا۔
57 سال کا عرصہ بیت گیا۔ اب امتِ اسلامیہ کو ایک اور صلاح الدین ایوبی کا انتظار ہے۔ دعاء ہے الله کریم ملتِ اسلامیہ کو ایک اور صلاح الدین ایوبی کو عطا کرے، جو کہ ملتِ اسلامیہ کو بیدار و متحد کرکے غیروں کی سازشوں سے بچا کر قبلہ اول بیت المقدس کو باز
5 - 0
Learning is easy