Channel Avatar

Theory Of Law @UCUn9iL91zJL-SLEeLittAMA@youtube.com

21K subscribers - no pronouns :c

Assalam O Alaikum, My name is Hizran Khan. I'm Practicing L


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Theory Of Law
Posted 4 days ago

Dower / Haq mehr --- Entitlement of wife --- Dower is a right rendered by Islam and has its footing in statutes --- Since right to dower has its footing in Section 5 of the Dissolution of Muslim Marriages Act , 1939 , therefore , a wife cannot be estopped from such right and any agreement where she waives the same is void --- It is imperative that the wife must be made a party to the agreements concerning her rights --- Wife enjoys exclusive and absolute right over her dower and the same cannot be waived via Iqrarnama / Agreement / Compromise and any such document , registered or unregistered , attempting to compromise the wife's right to dower , especially in the context of familial dissolution , lacks legal validity .

C.A.1227/2016
Mst. Haseena Bibi v. Abdul Haleem & others.
P L D 2024 Supreme Court 291

14 - 1

Theory Of Law
Posted 5 days ago

✓ رات کی تاریکی میں رہائشی مکان میں کسی کو ضرر پہنچانے کی غرض سے حملہ کرنے کی نیت سے داخل ہونا یا یر غمال بنانا، ایسا ملزم ضمانت کا حقدار نہ ہے ۔
( 2023 SCMR 1182 )

✓ اگر باپ نے اپنی زندگی میں بچے کی والدیت سے انکار نہ کیا ہو تو بعد میں وارثان اعتراض نہیں اٹھا سکتے ۔
( 2023 SCMR 6 )

✓ موٹر وے پر کوئی بھی شخص موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا ۔
( 2023 SCMR 129 )

✓ سائبر کرائم کی FIRدرج کرنے سے پہلے انکوائری لازمی ہے ۔
( PLD 2022 Lah 664 )

✓ ریٹائرمنٹ کے بعد سول سرونٹ سزا یافتہ ہو جائے تو اتھارٹی پینشن بند کر سکتی ہے ۔
( 2022 SCMR 1249 )

✓ پڑپوتے ، دادی کی پراپرٹی میں وراثت کے حقدار نہیں ۔
( 2022 SCMR 1131 )

✓ اگر ٹرائل میں تاخیر ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہوتا ہے ۔
( PLD 2022 SC 551 )

✓ کسی کو سنے بغیر کسی کے خلاف آرڈر جاری کرنا آئین کے خلاف ہے ۔
( 2022 YLR 644 )

✓ ادارہ کسی بھی صورت میں ملازم کی پینشن بند نہیں کرسکتا ۔
( 2023 PLC (SC) NOTE 58 )

#theory_of_law

17 - 2

Theory Of Law
Posted 6 days ago

معاہدہ بیع کو نوٹری پبلک سے تصدیق کروانا ضروری نہ ہے ۔ نوٹری پبلک کو گواہ کا درجہ نہ دیا جاسکتا ہے ۔
(2019 CLC 1046)

10 - 0

Theory Of Law
Posted 1 week ago

جسٹس آف پیس پٹیشن زیرِ دفعہ 22A/Bض ف کا فیصلہ کرتے وقت الزام علیہ فریق کو سننے کا پابند نہ ہے.

(2020 YLR 44)

25 - 0

Theory Of Law
Posted 1 week ago

✓ قومی پرچم کو سبزو سفید کے علاوہ دیگر رنگوں میں پرنٹ کرنا جرم ہے ۔
( PLJ 2022 Lah 10 )

✓ رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق رجسٹریشن اتھارٹی کو یہ اختیار نہ ہے کہ وہ ایسی جائیداد کی سیل ڈیڈ کو رجسٹرڈ کرے جو ان کے حدود میں نہ آتی ہو ۔
( 2023 CLC 471 )

✓ فیملی کیسز میں اپیل کے بعد رٹ کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ۔
( CP NO.1418/ Dated 17-07-2023 )

✓ قانونی دادرسی خاص کے دفعہ 42 میں 2023 کے ترمیم کے مطابق دعوی استقرارِ حق کا فیصلہ 6 ماہ کے اندر جبکہ اپیل 3 ماہ کے اندر کیا جائے ۔

20 - 0

Theory Of Law
Posted 2 weeks ago

**📢 ٹیکس اپڈیٹ 2024 – انکم ٹیکس ریٹرنز کی آخری تاریخ گزر چکی ہے!**

*کیا آپ نے اب تک اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی؟ پریشان نہ ہوں! ابھی بھی موقع ہے، لیکن چند باتیں ذہن میں رکھنی ہوں گی۔* 👇

**1️⃣ 2024 کی ریٹرن لیٹ فیس کے ساتھ فائل کریں**
اب اگر آپ فائلر بننا چاہتے ہیں تو 2024 کی انکم ٹیکس ریٹرن کو **لیٹ فیس** کے ساتھ جمع کروانا ضروری ہے۔ مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، اور بغیر لیٹ فیس کے ریٹرن قبول نہیں ہوگی۔ لہٰذا جلدی کریں اور فائلر بننے کا موقع ضائع نہ کریں!

**2️⃣ لیٹ فائلر کا اسٹیٹس**
چونکہ آپ نے ریٹرن وقت پر جمع نہیں کروائی، آپ کا اسٹیٹس اگلے سال تک **لیٹ فائلر** کا ہی رہے گا۔ اس دوران آپ کو مختلف مالیاتی معاملات، جیسے بینک ٹرانزیکشنز اور پراپرٹی لین دین پر **زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس** کا سامنا کرنا پڑے گا، جو اضافی مالی بوجھ ثابت ہو سکتا ہے۔

**3️⃣ 2023 کی ریٹرن پر ایف بی آر کی خصوصی رعایت**
اچھی خبر یہ ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2023 کی ریٹرن فائل کرنے اور اس پر لیٹ فیس دینے کی ضرورت ختم کر دی ہے۔ لہذا اگر آپ نے 2023 کی ریٹرن فائل نہیں کی تھی تو اس پر کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں۔

**فائلر بننے کے مالی فوائد:**

💰 بینک ٹرانزیکشنز پر کم ودہولڈنگ ٹیکس:
فائلر بننے کے بعد آپ کو بینک ٹرانزیکشنز، ، اور کیش ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی ملے گی، جو کہ مالیاتی بوجھ کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ بچت آپ کے دیگر مالیاتی منصوبوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے!

🏠 پراپرٹی اور گاڑیوں پر کم ٹیکس:
فائلر کے طور پر، جب بھی آپ کوئی پراپرٹی خریدیں یا گاڑی کی رجسٹریشن کروائیں، آپ کو ودہولڈنگ ٹیکس میں خصوصی رعایت ملے گی۔

📈 بہتر کریڈٹ پروفائل:
فائلر بننے سے آپ کا کریڈٹ اسکور اور پروفائل بہتر ہوتا ہے۔ مستقبل میں بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض یا مالی معاونت حاصل کرنے میں یہ آپ کے حق میں ایک اضافی پوائنٹ ہو سکتا ہے۔

🛡️ قانونی تحفظ اور مراعات:
وقت پر ٹیکس فائل کرنے والے افراد کو کئی قانونی اور مالی مراعات ملتی ہیں۔ آپ اپنی مالیاتی زندگی میں ایک نظم پیدا کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے بچتے ہیں۔

⛔ لیٹ فائلر ہونے کے نقصانات:
لیٹ فائلر کی حیثیت سے، آپ کو کچھ مراعات کا نقصان ہو سکتا ہے۔ وقت پر ریٹرن فائل نہ کرنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

📜 ٹیکس قوانین میں تبدیلیاں:
ٹیکس قوانین میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، جو کہ سمجھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ پروفیشنل مدد سے آپ ان قوانین کو باآسانی سمجھ سکتے ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کر سکتے ہیں۔

پروفیشنل ٹیکس ایڈوائزر کی مدد کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے؟.

- **ٹیکس پروفائل کا جائزہ اور بہتری:** پروفیشنل ایڈوائزر آپ کے مکمل ٹیکس پروفائل کا جائزہ لیتا ہے اور قانونی طریقوں سے آپ کے مالی فوائد میں اضافہ کرتا ہے۔

- **ریٹرن فائلنگ میں درستگی:** وہ آپ کی ریٹرن بروقت اور درست طریقے سے فائل کرتے ہیں، جس سے آپ کو لیٹ فائلنگ فیس اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

**موجودہ قوانین اور تبدیلیاں:** ایڈوائزر آپ کو تازہ ترین قوانین اور کسی بھی نئی تبدیلی کے مطابق رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ قانونی طور پر مطمئن رہ سکیں۔

**اب اگلا قدم کیا ہے؟**

1. اپنی 2024 کی ریٹرن کو لیٹ فیس کے ساتھ فوراً جمع کروائیں . تاکہ آپ فائلر کی فہرست میں شامل ہو سکیں۔
2. پروفیشنل ٹیکس ایڈوائزر سے مشورہ کریں.تاکہ آپ کے تمام معاملات درست طریقے سے ترتیب دیے جا سکیں اور کسی قسم کے مالی مسائل سے بچا جا سکے۔

**یاد رکھیں:**

وقت پر اور درست طریقے سے ٹیکس فائل کرنا آپ کے مالی مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایک پروفیشنل کی مدد سے آپ اپنے ٹیکس سے متعلق تمام مسائل کو باآسانی اور مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔ اپنی مالیاتی زندگی کو منظم اور پرسکون بنائیں – درست فائلنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی آپ کو مالیاتی پیچیدگیوں سے بچا سکتی ہے۔

13 - 0

Theory Of Law
Posted 2 weeks ago

8 - 0

Theory Of Law
Posted 2 weeks ago

✓ پولیس کا تیار کردہ ڈسچارج رپورٹ سے اِتفاق کرنا یا نہ کرنا ، مجسٹریٹ کا اختیار ہے ۔
( 2022 CRC 1128 )

✓ عدالت شہادت کی مقدار کو نہیں بلکہ معیار کو دیکھتی ہے
( 2022 SCMR 1577 )

✓ چیک ڈس آنر کی اندراج پرچہ میں تاخیر مقدمہ پر منفی اثر نہیں ڈالتی ۔
( 2022 MLD 1444 )

✓ کوئی بھی ضمانت اس لئے خارج نہیں کی جا سکتی کہ ٹرائل شروع ہے۔
( 2023 SCMR 308 )

✓ اگر Weapon of Offence کے ساتھ کوئی کارتوس وغیرہ ٹیسٹ کیلئے نہ بھیجے جائیں تو ایسے آلہ واردات کی ریکوری کی کوئی فائیدہ نہیں ۔
( 2022 SCMR 2012 )

✓ جب کسی ملازم کو دی جانے والی سزا ختم ہوتی ہے تو اسکو اس تاریخ سے تمام مراعات ملیں گے جس تاریخ کو سزا ہوتی ہے ۔
( 2023 PLC (CS) 69 )

✓ اگر کوئی دستاویز ایک سے زیادہ صفحوں پر مشتمل ہو تو ہر صفحے پر فریقین کا دستحط یا انگوٹھا کے نشان ہونا لازمی ہے ۔
( PLD 2022 LAH 589 )

22 - 0