Channel Avatar

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم @UCU0CIcPQjwPS_FDR4k5YmeQ@youtube.com

210 subscribers - no pronouns :c

آپ کو اسلامی محبت اور روحانیت کی دنیا میں خوش آمدید کہا جاتا


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 4 days ago

🌺♥️🌺درود پاک ﷺ پڑھا کرو زندگی
پریشانیوں، مصیبتوں اور مشکلات سے پاکــ ہـو جائـے
#درودوسلام #درودِابراہیمی نہ صرف درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے بلکہ گناہوں سے بخشش کا وسیلہ بھی ہے

6 - 0

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 5 months ago

*درود پــاکــــــ ﷺ وہ واحد عبادت یے*
جس میں بڑی سے بڑی پریشانی بھی *تمہارے دل پر غالب نہیں آ سکتی*
اور راحت تمہارے دل کا مقدر بن جاتی ہے
*درود پاک وہ واحد عبادت ہے*
جس کا دامن پکڑنے والے کو اسکی منزل *خود تلاش کرتی ہوئی اس تک پہنچتی ہے*

آؤ جنت کے راستے کی طرف چلیں

آؤ برکتیں سمیٹیں۔

آؤ رحمتیں سمیٹیں

*آؤ نبی کریم ﷺ کی شفاعت حاصل کریں۔*

آؤ درود پاکـــ ﷺ پڑھیں۔
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*🌹

7 - 0

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 5 months ago

درود شریف کیا ہے؟
گناہوں کی معافی مشکلات سے چھٹکارا درجات کی بلندی اور رحم کی ایسی اپیل جو کبھی مسترد نہیں ہوتی

📿 ۔۔۔صلی اللّٰه علیہ والہ وسلم۔۔۔📿

8 - 0

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 5 months ago

درود پاک کے لئے چُنے ہوئے پیارے لوگو! پوسٹ سامنے آ گئی، سمجھئیے یہ ایسے تو نہیں آ گئی ہو گی۔ کہیں یہ ﷲ تعالیٰ آپ کے لبوں سے اپنے پیارے حبیب کا نام سُننا چاہتا ہے تو دیر کس بات کی۔

تیرا ﷺ ذکر ہو تو جزا ملے
تیرا ﷺ فکر ہو تو شفاء ملے
تیرا ﷺ نام لوں تو بقاء ملے
تجھے ﷺ تھام لوں تو خدا ملے

صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم

جو کوئی دعوتِ درود دے تو اگر مگر کئے بِناء فوراً قبول کر لیا کیجیے۔ یہ آپ نہیں جانتے ہو کہ یہ ڈیوٹیاں کون لگاتا ہے، یہ پیغام کہاں سے آتے ہیں۔ جن کے لئے آتے ہیں، وہ بہت بہت بہت خاص ہیں۔ چُنے ہوئے لوگوں کو ہی نظروں میں رکھا جاتا ہے۔ یہ فیصلے کہاں پہ ہوتے ہیں، یہ بڑے راز کی باتیں ہیں۔♥️

صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ♥️

5 - 1

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 6 months ago

مسیلمہ کذاب نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا:-
" میرے ساتھ ایک معاہدہ کر لیں ، جب تک آپ حیات ظاہری میں ہیں ، آپ نبی ہیں - جب اپکا وصال ہوجاٸے تو میں نبی"
یا یہ معاہدہ کر لیں کہ
آدھے عرب کے آپ نبی
آدھے عرب کا میں نبی" - - - معاذاللہ

اسکے خط پر نبی ﷺ نے جواب میں لکھا :-
"میں تو اللہ کا رسول ہوں جب کہ تو کذاب ہے - - جھوٹا ہے"-

جب نبی پاک نے خط میں کذاب لکھا تو فرمانے لگے :-
" کون لے کے جاٸے گا یہ خط اس کذاب کے دربار میں" ۔۔

اب اسکے دربار میں جانا ہے حالات بڑے خطرناک ہیں - - - اس کے آگے بھی بندے اور پیچھے بھی بندے ہیں جان کا خطرہ بھی ہے - - ایک صحابی تھے چھابڑی فروش، سر پر ٹوکرا رکھ کے مدینے کی گلیوں میں کجھوریں بیچتے تھے - - - گیارہ بارہ بچوں کے باپ تھے جسمانی طور پر بھی کمزور تھے، کجھور کھا رہے تھے جلدی سے اٹھے ہاتھ کھڑا کر کے کہا :-

" حضور کسی اور کی ڈیوٹی نا لگائیے گا میں جاونگا" - -
جب یہ الفاظ جلد بازی میں کہے تو ان کے منہ سے کجھور کے ٹکڑے مجلس میں بیٹھے صحابہ کے چہروں پر گرے ، ایک صحابی کہنے لگے:-
" اللہ کے بندے پہلے کھجور تو کھا لے" - - - بڑی جلدی ہے تجھے بولنے کی " - - -

مسکرا کے کہنے لگے :-
"اگر کھاتے کھاتے ڈیوٹی کسی اور کی لگ گٸی تو کیا کرونگا مجھے جلدی ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اللہ اکبر)

حضورﷺ نے اپنا نیزہ دیا, گھوڑا دیا ,اور فرمایا:-
" ذرا ڈٹ کے جانا اس کذاب کے گھر" - -
وہ صحابی عقیدت سے نظریں جھکا کر کہنے لگے:-
" محبوب خدا ! آپ فکر ہی نا کریں" - - -

صحابہ کہتے ہے وہ اس طرح نکلے جیسے کوٸی جرنیل نکلتا ہے,انکا انداز ہی بدل گیا ان کے طور طریقے بدل گٸے وہ یوں نکلے جیسے کوٸی بڑا دلیر آدمی جاتا ہے - - وہ صحابی مسیلمہ کذاب کے دربار میں گٸے، وہاں ایک شحض جو بعد میں مسلمان ہوا وہ بتلاتا ہے:-
" وہ صحابی جن کا نام" حضرت حبیب بن زید " تھا جب وہاں دربار میں پہنچے تو اپنا نیزہ زور سے دربار میں گاڑ دیا

مسلمہ ٹھٹک کے کہتا ہے:-
" کون ہو "؟ - - -
آپ غراتے ہوئے فرمانے لگے:_
" تجھے چہرہ دیکھ کے پتہ نہیں چلا کہ میں رسول اللہﷺ کا نوکر ہو، ہمارے تو چہرے بتاتے ہیں کہ نبیﷺ والے ہیں ، تجھے پتہ نہیں چلا میں کون ہوں" ۔

مسلمہ کہنے لگا:-
" کیسے آٸے ہو" ؟ - - -
بے نیازی سے فرمایا :-
" یہ تیرے خط کا جواب لے کے آیا ہوں" ۔

بادشاہوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ خط خود نہیں پڑھتے تھے، ساتھ ایک بندہ کھڑا ہوتا تھا وہ خط پڑھتا تھا تو مسیلمہ نے خط اس کو دیا کہ - -" پڑھو " - - جب اس نے خط پڑھا تو اسمیں یہ بھی لکھا تھا :- " تو کذاب ہے" - - -

یہ جملہ وہاں موجود سب نے سن لیا اکیلے میں ہوتا تو بات اور تھی - - وہ آگ بگولہ ہوگیا انکھیں سرخ ہوگٸیں سامنے حضرت حبیبؓ بن زید تنے کھڑے تھے، غصے سے تلوار لے کے اٹھا اور کہنے لگا:-
" تیرے نبی نےمجھے" کذاب " کہا ہے تیرا کیا خیال ہے" ۔؟؟
حبیب بن زید مسکرا کے فرمانے لگے:-
" خیال والی بات ہی کوٸی نہیں، جسے میرا نبی کذاب کہے وہ ہوتا ہی کذاب ہے - - - تو سات سمندروں کا پانی بھی بہا دے تو بھی تیرا جھوٹ نہیں دھل سکتا" - - -

مسلمہ غصے کی شدت سے کانپتے ہوئے کہنے لگا :-
" تو پیچھے پلٹ کے دیکھ ، سارے میرے سپاہی میرےپہرےدار، تلواریں , نیزے , خنجر , تیر سب تیرے پیچھے کھڑے میرے ماننے والے ہیں" ۔۔

حضرت حبیب بن زید رض فرمانے لگے:-
" میرے بارہ بچے ہیں ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو دودھ پیتے ہیں کچھ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی چلنا نہیں سیکھا - - - میں جب رسول اللہﷺ کا پیغام لے کے نکلا تھا تو میں نے پلٹ کے بچے نہیں دیکھے تو تیرے پہرہ دار کیسے دیکھ لوں ,جو جی میں آتا ہے کر غلامان محمدﷺ جان دینے سے نہیں ڈرتے " - -

مسیلمہ نے زور سے تلوار ماری بازو کٹ کے گر گیا کہنے لگا :-
" اب بول اب تیرا کیا خیال ہے"؟؟؟
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا بیوقوف ہے ہمیں آزماتا ہے، ہمیں تو بدر سے لے کر احد تک سب آزما چکے ہیں ، تو ابھی بھی خیال پوچھتا ہے، میرا خیال وہی ہے جو میرے نبی نے فرمایا" - - -

مسلمہ نےپھر تلوار ماری دوسرا ہاتھ کٹ گیاکہنے لگا:-
" میں تجھے قتل کر دونگا باز آجا
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا نادان ہے ، ان کو ڈراتا ہےجو فجر کی نماز پڑھ کے پہلی دعا ہی شہادت کی مانگتے ہیں ، جو کرنا ہے کر لے" - -

مسلمہ کزاب نے تلوار گردن پر رکھی کہنے لگا:-
" میں تیری گردن کاٹ دونگا " - -
حبیب بن زید فرمانے لگے:-
" کاٹتا کیوں نہیں" - - -

روایت کرنے والا فرماتا ہے مسیلمہ کے ہاتھ کانپتے تھے - تلوار چلاٸی گردن کٹ گٸی ، ادھر مدینے میں حضورﷺ کی انکھوں میں آنسو آٸے ، صحابہ کرام رض نے پوچھا :-
" یا رسول اللہ کیا ہوا " - - -
فرمایا :-
"میرا حبیب شہید ہو گیا ہے - - - اور رب کریم نے اس کے لٸے جنت کے سارے دروازے کھول دیئے ہیں" -

کی محمد ﷺ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد زندہ باد ❤😡🥲🫵💪🏾😭🤲🏽

5 - 0

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 6 months ago

*نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنا* بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے۔🪷
امام سخاوی رحمه الله

*(القول البديع : 109)*

9 - 0

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
Posted 6 months ago

صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

9 - 1