❤بنت حوا❤
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتو....
Subscribe channel YouTube..👍
طب نبوی سے علاج 💊🩺💉
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماریوں کا علاج کس طرح کیا حدیث مکمل ریفرنس کے ساتھ اور مشورہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی کتابوں سے...📚
🌻قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کا قول نقل کیا ہے :۔ ’’جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ (اللہ) ہی مجھے شفا دیتا ہے۔‘‘(الشعراء 26 : آیت 80)
🌹اے اللہ کے بندو، علاج کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو‘‘(احمد، ابوداؤد)
🍄معالج اللہ تعالیٰ خود ہے البتہ حکیم رفیق ہوتا ہے اور معالج وہ خود ہے جس نے اس مرض کو پیدا کیا‘‘(ابوداؤد)
💊دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی اکثر لوگ قدر نہیں کرتے ایک صحت اور دوسری فراغت‘‘(بخاری)
🩺’اپنی صحت کی حالت میں بیماری کے لئے کچھ کر لو۔‘‘ (بخاری)
💉’’مسلمان کو کوئی بھی مشقت، مصیبت، بیماری، دکھ، غم، اذیت یا پریشانی پہنچتی ہے حتی کہ اگر کوئی کانٹا بھی اسے چبھ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسکے بدلہ اسکے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے‘‘ (بخاری)