in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
آسانیاں بانٹیں، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کِتنا غُبار لیے پِھر رہا ہے، آپ نہیں جانتے اگلا اپنے اندر کتنی جنگیں لڑ رہا ہے، نرمی سے پیش آئیں، مسکراہٹ بکھیرنے والے دعائیں سمیٹنے والے بنیں۔
آسانیاں تقسیم کرنے والے بنیں، نرمی کا معاملہ رکھیں۔
لوگوں کو دکھ نہ دیں، لوگوں کو سُن لیا کریں ❤
2 - 2
امریکی شخص ہنری فورڈ دنیا کا پہلا بزنس مین تھا وہ اپنے ملازمین کو مارکیٹ میں سب سے زیادہ معاوضہ بھی دیتا تھا‘ ایک بار ایک صحافی آیا اور اس نے ہنری فورڈ سے پوچھا ”آپ سب سے زیادہ معاوضہ کس کودیتے ہیں“ فورڈ مسکرایا‘ اپنا کوٹ اور ہیٹ اٹھایا اورصحافی کو اپنے پروڈکشن روم میں لے گیا‘ ہر طرف کام ہو رہا تھا‘ لوگ دوڑ رہے تھے‘ گھنٹیاں بج رہی تھیں اور لفٹیں چل رہی تھیں‘ ہر طرف افراتفری تھیں‘ اس افراتفری میں ایک کیبن تھا اور اس کیبن میں ایک شخص میز پر ٹانگیں رکھ کر کرسی پر لیٹا تھا‘ اس نے منہ پر ہیٹ رکھا ہوا تھا‘ ہنری فورڈ نے دروازہ بجایا‘ کرسی پر لیٹے شخص نے ہیٹ کے نیچے سے دیکھا اور تھکی تھکی آواز میں بولا ”ہیلو ہنری آر یو اوکے“ فورڈ نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا‘ دروازہ بند کیا اور باہر نکل گیا‘ صحافی حیرت سے یہ سارا منظر دیکھتا رہا‘ فورڈ نے ہنس کر کہا ”یہ شخص میری کمپنی میں سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے“ صحافی نے حیران ہو کر پوچھا ” یہ شخص کیاکرتا ہے؟“ فورڈ نے جواب دیا ”کچھ بھی نہیں‘ یہ بس آتا ہے اور سارا دن میز پر ٹانگیں رکھ کر بیٹھا رہتا ہے“ ۔
صحافی نے پوچھا ”آپ پھر اسے سب سے زیادہ معاوضہ کیوں دیتے ہیں“ فورڈ نے جواب دیا ”کیوں کہ یہ میرے لیے سب سے مفید شخص ہے“ فورڈ کا کہنا تھا ”میں نے اس شخص کو سوچنے کے لیے رکھا ہوا ہے‘ میری کمپنی کے سارے سسٹم اور گاڑیوں کے ڈیزائن اس شخص کے آئیڈیاز ہیں‘ یہ آتا ہے‘ کرسی پر لیٹتا ہے‘ سوچتا ہے‘ آئیڈیا تیار کرتا ہے اور مجھے بھجوا دیتا ہے۔
میں اس پر کام کرتا ہوں اور کروڑوں ڈالر کماتا ہوں“ ہنری فورڈ نے کہا ”دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی چیز آئیڈیاز ہوتے ہیں اور آئیڈیاز کے لیے آپ کو فری ٹائم چاہیے ہوتا ہے‘ مکمل سکون‘ ہر قسم کی بک بک سے آزادی‘ آپ اگر دن رات مصروف ہیں تو پھرآپ کے دماغ میں نئے آئیڈیاز اور نئے منصوبے نہیں آ سکتے چناں چہ میں نے ایک سمجھ دار شخص کو صرف سوچنے کے لیے رکھا ہوا ہے‘ میں نے اسے معاشی آزادی بھی دے رکھی ہے تاکہ یہ روز مجھے کوئی نہ کوئی نیا آئیڈیا دے سکے“ صحافی تالی بجانے پر مجبور ہو گیا۔
آپ بھی اگر ہنری فورڈ کی وزڈم سمجھنے کی کوشش کریں گے تو آپ بھی بے اختیار تالی بجائیں گے‘ انسان اگر مزدور یا کاریگر ہے تو پھر یہ سارا دن کام کرتا ہے لیکن یہ جوں جوں اوپر جاتا رہتا ہے اس کی فرصت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ بڑی انڈسٹریز اور نئے شعبوں کے موجد پوراسال گھر سے باہر قدم نہیں رکھتے۔
بزنس کی دنیا میں بل گیٹس اور وارن بفٹ بھی ویلے ترین لوگ ہیں‘ وارن بفٹ روزانہ ساڑھے چار گھنٹے پڑھتے ہیں‘ بل گیٹس ہفتے میں دو کتابیں ختم کرتے ہیں‘ یہ سال میں 80 کتابیں پڑھتے ہیں‘ یہ دونوں اپنی گاڑی خود چلاتے ہیں‘ لائین میں لگ کر کافی اور برگر لیتے ہیں اور سمارٹ فون استعمال نہیں کرتے لیکن یہ اس کے باوجود دنیا کے امیر ترین لوگ ہیں‘ کیسے؟ فرصت اور سوچنے کی مہلت کی وجہ سے۔
ہم جب تک ذہنی طور پر فری نہیں ہوتے ہمارا دماغ اس وقت تک بڑے آئیڈیاز پر کام نہیں کرتا، چنانچہ آپ اگر دنیا میں کوئی بڑا کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اپنے آپ کو فری رکھنا ہو گا‘ آپ اگر خود کو چھوٹے چھوٹے کاموں میں الجھائے رکھیں گے تو پھر آپ سوچ نہیں سکیں گے‘ آپ پھر زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کر سکیں گے۔
1 - 0
آپکا اصل خیر خواہ وہ ہے جو آپکے ایمان میں اضافے کا سبب بنے ، آپ کے دین اور ایمان کو بڑھا دے اور جنت تک لے جائے۔۔
🥀
5 - 10
یا اللہ شب معراج کی با برکت رات کے صدقے جتنے مسلمان قبروں کے مہمان بے مغفرت فرما! جو بیمار ہیں تندرستی عطا فرما! آمین ثم آمین
1 - 6
یا اللہ شب معراج کی با برکت رات کے صدقے جتنے مسلمان قبروں کے مہمان بے مغفرت فرما! جو بیمار ہیں تندرستی عطا فرما! آمین ثم آمین
2 - 0
کسی کےساتھ غلط کرکےاپنی باری کاانتظارضرورکرناکیونکہ قسمت جب طمانچہ مارتی ہےتووہ منہ پرنہیں روح پرلگتاہےبےبس کی آنکھ سےگرنےوالاایک آنسونہ جانےکتنی عبادتوں پہ فوقیت لےجاتاہے
1 - 0
کیا حسین وقت تھا جب گاؤں کے لوگ شوق و جزبے کے ساتھ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے۔ سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی۔اور پھر وقت بدل گیا، راستے بدل گئے، لوگ بدل گئے، رت بدل گئی، محبتیں بدل گئیں، بسیں بدل گئیں، سائیکلیں ٹھکانے لگ گئیں، گاوّں کے مخصوص کھیل تماشے بدل گئے، لسی کی چاٹی اور مکھن نہ رہے، درخت کٹ گئے، چِڑیاں اُڑ گئیں، منڈیر پہ کوے بیٹھنا چھوڑ گئے، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل چلنے والے راستوں پر گھاس ہو گئی، اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہوتے گئے، نسلیں بدل گئیں، ایک دوسرے کی پرواہ، فکر، احساس ختم ہوتا گیا، اور یوں ایک حسین و پیار بھرا زمانے کا اختتام ہوتا گی
3 - 6
پنجابی کہاوتاں
01۔ سکھ نال نصیباں دے ' دکھ نال غریباں دے
02۔ سرفہ کر کے سُتی تے آٹا لے گئی کتی
03۔ چور نالوں پَنڈ کالہی
04۔ کہنا دھی نوں ' سنانا نوہ نوں
05۔ جس راہ نئیں جانا ' اوہدا ناں کیہ لینا
06۔ ویہلی رن ' پروہنیاں جوگی
07۔ جیناں کھادیاں گاجراں ' ٹیڈ اونہاں دے پیڑ
08۔ کُتی چوراں نال رل گئی
09۔ آٹا گنہدی ' ہلدی کیوں اے
10۔ چور اچکا چوہدری تے غُنڈی رَن پردھان
11۔ ڈگی کھوتے توں تے غصہ کمہار تے
12۔ انّے کتے ہرنا دے شکاری
13۔ گونگے دی ماں گونگے دی رمزاں جان-دی اے
14۔ رب ملائی جوڑی ' اک انّا اک کوڑھی
15۔ لائی لگ نا ہوئے گھر والا تے چندرا گوانڈ نا ہو وے
16۔ آپ نہ وسّی سوہرے تے لوکی متاں دے
17۔ آپ کسے جہی نا تے گل کرنو رہی نا
18۔ جے کوئی کُچھڑ چُکے تے جان کے پُنجے نہی ڈِگی دا
19۔ جِدے گھر دانے ' اُوہدے کملے وی سیانے
20۔ ویلے دیاں نمازاں تے کویلے دیاں ٹکراں
21۔ ککڑ دی جان گئی تے کھان آلیا نوں صواد نہ آیا
22۔ آٹے دی بلی بناواں ' میاؤں کون کرے
23۔ مُلاں دی دوڑ مصیت تک
24۔ موئیا نئیں ' آکڑیا اے
25۔ دھی دی سھیلی تے ماں دی سوکن
26۔ مرے دا تے مُکرے دا علاج کوئی نہ
27۔ بوہے آئی جنج تے ونوں کُڑی دے کن
28۔ کملی رووے یارا نوں ' لے لے ناں بهرواں دا
29۔ عقل ہووے تے سوچاں ' نہ ہووے تے موجاں
30۔ نکا ویکھ کے لڑیے نہ ' وڈا ویکھ کہ ڈریے نہ
31۔ ٹُردے نوں کوئی نئیں ملدا
32۔ ست گھر تے ڈین وی چھڈ دیندی اے
33۔ بھاویں ماسی بنے سس ' اوہنوں وی ڈین والا چس
34۔ اکھوں دِسّے ناں تے ناں نور بی بی
35۔ جیا کِلے بدا ' جیا چوراں کھڑیا
36۔ سپاں دی کھڈ وچ سپولے جمدے نیولے نئیں
37۔ آئی موج فقیر دی ' لائی چگی نوں اگ
38۔ جَٹ ' وَٹ تے پَھٹ بَنّن نال ای قابو آندے نے
39۔ شاہاں دا قرض برا ' فکر دا درد برا
40۔ فکر دی مار بری ' بیگانی نار بری
مٹھو گھمن موضع نصیر پور گنجہ
1 - 0
This channel is about village and city life..So for amazing videos subscribe to our channel... Politics, Sports, Games,Bricks Dairy,poltary forms and Traveling in World My contect no 00923037314048
please Subcribe This channel