in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
مرغیوں میں انڈے نہ دینے کا مسئلہ!
وجوہات؛
* 6 ماہ سے کم عمر
* منرلز/وٹامنز کی کمی خاص کر پروٹین کی کمی
* باہر کھلی جگہ میں چگنے اور گھومنے کا انتظام نہ ہونا
مرغیوں کی خوراک صرف گندم /باجرہ / روٹی وغیرہ نہیں بلکہ کیڑے پتنگے اور سبزہ بھی شامل ہے
باہر چگنے کیوجہ سے چوزوں کا نظام مدافعت، نظام انہظام اور صحت بہتر رہتی ہے قوت مدافعت تگڑی ہونے کی وجہ سے چوزے نہ صرف مختلف بیماریوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ چوزوں میں شرح اموات بھی کم ہوجاتی ہے پہلی بار انڈے دینے والی مرغیوں میں زیادہ روشنی کا انتظام کریں اور جب انڈے دینا شروع کردیں تو معمول کیمطابق ہی روشنی رکھیں
انڈوں پیداوار کے لئیے گولڈن، مصری یا پھر ان دونوں کا کراس رکھیں یہ مرغیاں تقریباﹰ ڈھائی سو سے پونے تین سو انڈے سالانہ دیتی ہیں
CRD.
اسی بیماری اور علاج کے دوران بھی اکثر مرغیاں انڈے دینا کم یا بالکل بند کردیتی ہیں
Chronic Respiratory Disease (CRD)
سانس کی بیماری؛
علامات؛
کھانسی، ناک سے مواد بہنا، پیداوار میں کمی، بڑھوتری کا رک جانا، ٹانگوں میں تکلیف، انڈے دینا کم یا بالکل بندکردینا اور بعض اوقات پروں میں غیرمعمولی تبدیلی!!
Treatments؛
F-strain Mycoplasma gallisepticum (FMG) Vaccine
پاکستان میں ابھی شاید یہ ویکسین نہ پہنچی ہو قریبی ویٹرنری سے اسکی متبادل دوا استعمال کریں آپ Encrocine 100ML اور Oxafax وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں
طریقہ واردات؛
ادویات کو دس مرغیاں فی پانچ ملی لیٹر کے حساب سے پانی میں مکس کرکے دیں
اسکے علاوہ مرغیوں کی ڈیورمنگ سرما سے پہلے اور بہار کے بعد سال میں دو مرتبہ کریں آپ ڈیورمنگ کے لئیے ورماکس کی آدھی گولی فی مرغی بھی استعمال کرسکتے ہیں
مرغیوں کی عادات
انسانوں کی طرح جانوروں اور پرندوں میں بھی کچھ بری عادتیں پائی جاتی ہیں نعمتوں کی ذیادتی اور کمی بری عادتوں کی طرف لے جا سکتی ہے مرغیوں میں بھی کچھ بری عادات پائی جاتی ہیں جسے انگریزی میںVices کہتے ہیں
مرغیوں میں کم جگہ اور ذیادہ روشنی بری عادتوں کا باعث بن سکتی ہے ان عادتوں میں ...
* ماس خوری
* پر نوچنا
* انڈے کھانا
* مقعد پر چونچ مارنا وغیرہ شامل ہیں
ماس خوری:
ماس خوری مرغیوں کی سب سے بری اورمہلک عادت ہے جس میں طاقتورمرغیاں شیڈمیں موجودکمزورمرغیوں کوزخمی کر کے ان کا ماس یاگوشت کھاناشروع کر دیتی ہیں۔مرغیاں عام طورپرسرخ رنگ کو زیادہ چونچیں مارتی ہیں۔جب کوئی مرغی زخمی ہوجا ئے تواس کے جسم سے خون نکلناشروع ہوجاتاہے اس طرح شیڈمیں موجوددوسری مرغیاں بھی متاثرہ مرغی پرحملہ کردیتی ہیں۔حملہ کرنے والی مرغیوں کی چونچ اورجسم پرمتاثرہ مرغی کا خون لگ جاتا ہے جس سے دوسری مرغیاں ان حملہ کرنے والی مرغیوں پر حملہ کردیتی ہیں اورشیڈمیں جنگ کا سماں دیکھا جاسکتا ہے
ماس خوری کے عوامل:
ماس خوری جینیاتی اورماحولیاتی عوامل کے ملاپ سے ہوتی ہے۔اس کا صحیح سبب تومعلوم نہیں ہوسکاتاہم مندرجہ ذیل عوامل ماس خوری میں اہم کرداراداکرتے ہیں
* فارم میں چوزوں کوکم جگہ کاملنا
* خوراک میں نمکیات کی کمی
*& زخمی مرغیوں کافلاک میں موجودرہنا۔
* مختلف عمروں اوررنگوں کی مرغیوں کواکٹھارکھنا
* بیماریاکمزورمرغیوں کافلاک میں موجودرہنا
* لیئرمرغیوں میں زیادہ روشنی دے کرجلدی انڈے حاصل کرنے کی کوشش کرنا
* ایسی خوراک دیناجومرغیوں کوپسندنہ ہو
روک تھام اوراحتیاطی تدابیر۔:
* چوزوں کاتعلق ایسی نسل سے ہوجن میں جینیاتی طورپرماس خوری نہ پائی جاتی ہو
* مرغیوں کوخوراک اورپانی کے لئے مناسب جگہ مہیاکریں
* روشنی کی شدت اوردورانیے میں کمی کر کے ماس خوری کو روکاجاسکتاہے
* ماس خوری سے متاثرہ مرغیوں کوفلاک سے باہرنکال دیں
* کمزوراوربیمارمرغیوں کوعلیحدہ کردیں
* کچھ عرصے کے لئے خوراک میں نمکیات کی مناسب مقدارشامل کریں
* بڑی چونچ والی مرغیوں کی چونچ چھوٹی کردیں
* جومرغیاں زیادہ ماس خوری میں شامل ہوں ان کوبھی فلاک سے باہرنکال دیں
* ایسی مرغیاں جن کا مقعدزخمی ہوان کوبھی فلاک سے باہرنکال دیں
پروں کونوچنا:
یہ مرغیوں میں پائی جانے والی ایک اوربری عادت ہے جس میں طاقتورمرغیاں کمزورمرغیوں کے پروں کونوچناشروع کر دیتی ہیں۔اس طرح مرغیوں کے پرٹوٹ جاتے ہیںیازخمی ہوجاتے ہیں۔یہ مرغیاں خاص طورپرگردن کے پرنوچتی ہیں اوران سے خون نکلناشروع ہوجاتاہے۔اس طرح دوسری مرغیاں بھی متاثرہ مرغیوں پرحملہ کردیتی ہیں اوردوبارہ ماس خوری کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔عام طورپرمتاثرہ مرغیاں اپنے آپ کوبچانے کیلئے کسی کونے میں چھپ جاتی ہیں جہاں پرخوراک اورپانی موجودنہیں ہوتا۔اس طرح بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے ان مرغیوں کی موت واقع ہوجاتی ہے اورفارمرکومالی نقصان اٹھاناپرتاہے
بنیادی سبب:۔
زیادہ روشنی اورپیلٹ Pellet))خوراک ،پرنوچنے اورماس خوری کی وجوہات ہیں
روک تھام:
*شیڈمیں ایسی جگہیں بنا ئیں جہاں کمزورمرغیاں اپنے آپ کوچھپاسکیں یاان مرغیوں کوعلیحدہ کردیں
* روشنی کی شدت اوردورانیہ کم کردیں
* پیلٹ(Pellet)خوراک کی بجاے میش (Mesh)خوراک دیں
مقعدکوچونچیں مارنا:
مرغیوں کے مقعدکوانگریزی میںVent کہتے ہیں۔مقعدکونوچنے کی بری عادت اس وقت شروع ہوتی ہے جب مرغی انڈے دیناشروع کرتی ہے۔جب مرغی پہلاانڈہ دیتی ہے توبعض اوقات انڈے کاسا ئیز بڑاہونے کی وجہ سے مقعدزخمی ہوجاتاہے اورمقعد سے خون رسناشروع ہوجاتاہے یامرغی خودہی مقعدپرچونچ مارکراسے زخمی کرلیتی ہے۔مقعدپرخون دیکھ کردوسری مرغیاں بھی متاثرہ مرغی پرحملہ کر کے اس کے مقعدکونوچناشروع کردیتی ہیں۔اس طرح مرغیوں میں پھرسے ماس خوری جیسی مہلک عادت شروع ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتاہے
بچاؤ:
مرغیوں کوایسے پنجروں میں رکھیں جن کی لمبا ئی12 انچ،چوڑای12انچ اوراونچائی14انچ ہو۔ان پنجروں میں روشنی کم رکھیں تاکہ یہ مرغیاں دوسری مرغیوں کونظرنہ آسکیں۔
انڈے کھانا
مرغیوں کااپنے یادوسری مرغیوں کے انڈے کھانامعاشی لحاظ سے بہت نقصان دہ عادت ہے
حقیقت میں مرغیوں کا انڈے کھانایاتوڑنافارمرکے منافع کوکھانے کے مترادف ہے۔انڈے کھانے کی عادت اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس بری عادت کی وجہ سے فارمرکوبہت زیادہ مالی نقصان برداشت کرناپڑتاہے۔اگرایک بارمرغیاں انڈے کھاناشروع کردیں توان کواس عادت سے روکنابہت مشکل ہے۔اگرشیدمیں کسی وجہ سے انڈہ ٹوٹ جائے اورمرغی اسے کھالے توتمام مرغیوں میں اپنے انڈے کھانے کی عادت عام ہوجاتی ہے
انڈے کھانے کاسبب:
*؛یہ عادت زیادہ تران مرغیوں میں پائی جاتی ہے جنہیں فرش پرپالاجاتاہے۔
* تھوڑی جگہ میں زیادہ مرغیاں پالنا
* روشنی کی شدت میں اضافہ ہونا
* پنجروں کی تعدادمیں کمی
* کچھ فارمرزٹوٹے ہوئے انڈے مرغیوں کے کھانے کیلئے فرش پرچھوڑجاتے ہیں جس سے مرغیوں میں انڈے کھانے کی بری عادت شروع ہوجاتی ہے
تدارک:
* دن میں تین سے چارمرتبہ انڈے اکٹھے کریں
* پنجروں میں روشنی کی شدت کم کردیں
* جب مرغیوں میں انڈے کھانے کی عادت کم ہوجاے * توانھیں کچھ دنوں کیلئے دودھ پلائیں
* مرغیوں کے انڈوں کی جگہ شیڈمیں پلاسٹک کے انڈے رکھ دیں تاکہ مرغیاں انھیں توڑنہ سکیں اوران کی یہ عادت خودبخودہی ختم ہوجاے
* احتیاط 14 ہفتے کی عمرمیں مرغیوں کی چونچ کٹوادیں * اورہرچھ ماہ بعدباقاعدگی سے چونچ کٹواتے رہیں
* خوراک میں ایک فیصدنمک کااضافہ کردیں
سرپرچونچ مارنا:
مرغیوں کی نسبت یہ عادت زیادہ ترمرغوں میں پائی جاتی ہے۔اگرمرغوں کی چونچ نہ کاٹی گئی ہوتووہ لڑائی کے دوران دوسرے مرغوںیامرغیوں کے سروں پرچونچیں مارتے ہیں جس وجہ سے سرپرزخم ہوجاتاہے اورخون نکل آتاہے۔اس طرح شیڈمیں ماس خوری جیسی خطرناک عادت شروع ہوجاتی ہے
لٹریابرادہ کھانا:
لٹرکھانے کی عادت چھوٹے چوزوں میں پائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ خوراک کالٹر پرگرنا ہے۔جب چوزے لٹرپرگری ہوئی خوراک کھاتے ہیں تووہ خوراک کے ساتھ ساتھ لٹربھی کھانا شروع کردیتے ہیں۔اس بری عادت کی وجہ سے چوزوں میں معدے کی بیماریاں پیداہوسکتی ہیں
روک تھام:
چوزوں کواس عادت سے بچانے کیلئے لٹرپراخباربچھادیں اوربرتنوں میں احتیاط سے خوراک ڈالیں تاکہ خوراک لٹرپرنہ گرے اورچوزے صرف برتنوں سے خوراک کھائیں
2 - 0
Shahzad Traders Peshawar is a trusted provider of high-quality veterinary semen and instruments, dedicated to advancing livestock animal healthcare. With a commitment to innovation and excellence, we offer a wide range of premium products.
🐄🐏🐓🦜