Channel Avatar

SaM Stitching @UCPAMM1cf4nLuyjrVgoFpV-Q@youtube.com

45K subscribers - no pronouns :c

Hi, 💓 Welcome to the "SaM Stitching" channel if you want to


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

SaM Stitching
Posted 8 months ago

*پہلے عشرے کی دعا🌙*

* رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
سب مسلمانوں کو رمضان کریم بہت بہت مبارک ہو اپنی دعاؤں 🛐📿میں ہر مسلمان کو یاد رکھیے گا۔💖

17 - 1

SaM Stitching
Posted 10 months ago

آج سے تقریبا 100 سال بعد، مثال کے طو پر2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہ رہے ہونگے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں کبھی یاد بھی نہیں کریں گے۔آج ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟
ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جاہلانہ اور احمقانہ تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک کاموں میں گزاریں، لیکن تب بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
یاد رکھیں، آج ہمیں اپنی اور دوسروں کی بھلائی کرنے کا موقع ملا ہے، صرف ایک چیز جو ہمیشہ باقی رہے گی وہ ہے ہماری دنیا اور آخرت کی زندگی میں کیے گئے نیک اعمال۔

ہمارے پاس اب بھی وقت ہے نیک اعمال کر لیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللّٰہ تعالٰی ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

18 - 4

SaM Stitching
Posted 10 months ago

پتا ہے میں زیادہ بات کیوں نہیں کرتا ؟ کیونکہ جب میں بات کرتا ہوں تو یا تو بات بگڑ جاتی ہے ، یا میری کوئی بھی بات کسی کو بھی سمجھ ہی نہیں آتی ، یا پھر میری بات نظر انداز ہو جاتی ہے ۔تو پھر ایسی باتوں سے کیا فائدہ جس سے ہر صورت نقصان ہی اٹھانا پڑے ۔
اسی لیے میں خود سے باتیں کرتا ہوں۔چاند سے۔ستاروں سے۔بادلوں سے باتیں کرتا ہوں۔تنہائیوں سے باتیں کرتا ہوں۔اپنے رب سے باتیں کرتا ہوں،اور یہ سب میری باتیں سنتے ہیں،سمجھتے ہیں،حوصلہ دیتے ہیں،تسلی دیتے ہیں۔اور ان سے میں کبھی مایوس نہیں ہوتا!!!!
🌹💜🥀

14 - 0

SaM Stitching
Posted 10 months ago

Beautiful Neck Design Tutorial || New Neck Design For Eid Cutting and stitching by "SaM Stitching"
https://youtu.be/RlANODguAvU?si=y85qI...

2 - 0

SaM Stitching
Posted 1 year ago

خلیل الرحمن قمر صاحب لکھتے ہیں
کہ میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا اور غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ یا لنڈے کے کپڑے نہیں پہنتا تھا ایک بار میرے ابا کو کپڑے کا سوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ہے تو ابا جی نے اجازت دے دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹ_سلوا لیا جس کا اُن دنوں بڑا رواج تھا۔۔
وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا: ”اویے_خیلے_اے_کوٹ_کتھو_لیا_ای۔؟
میں نے کہا: ”سوایا ہے چاچی“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں لیکن اُن کو اعتبار نہ آیا خالہ اور پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا۔۔
حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا کہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔۔
پڑھنے لکھنے اور جاب کے بعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے کا کوٹ پہن کر گیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگا کر پوچھنے لگے: ”خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے “
مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا: ”بھاٸی جان لنڈے چوں لیا اے“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں پھر بھی اُن کو اعتبار نہ آیا۔۔ اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔۔۔

سچ ہے یہ معاشرہ بڑا منافق ہے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔۔۔
🌼💜🥀

27 - 2

SaM Stitching
Posted 1 year ago

*صبح کا آغاز درود شریف سے کریں*

*اَللّٰھُمَّ صَلِِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
🌼💜🥀

5 - 0

SaM Stitching
Posted 1 year ago

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔

بابا جی نے کہا:-
بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔

امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-
مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں۔

بابا جی نے کہا:-
چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں.
اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔
اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔

صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے چائے کی ایک پیالی پلانےپر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا پوچھا جائے گا۔۔۔
🌼💜🥀

13 - 1

SaM Stitching
Posted 1 year ago

ﺳﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﮐﯽ ہوﺗﯽ ہے.
ﺟﺐ اللّٰه ﻧﺎﺭﺍﺽ ہوﺗﺎ ہے ﺗﻮ ﺳﺠﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ بھی ﻟﮯ ﻟﯿﺘﺎ ہے , ﻓﺮﺽ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺩﺍ نہیں ہوتیں...ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﺁﺗﺎ ہے ﺗﻮ ﺁﺩﮬﯽ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﮭﮍﺍ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﺎ ہے , ﺳﺠﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ہے، ﺭﻭ ﺭﻭ ﮐﺮ ﺗﻮﺑﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻭﺍﺗﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺟﺎﮰ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﺘﺎ ہے..!
🥀💜🌼

23 - 3

SaM Stitching
Posted 1 year ago

Pintucks and Cutwork Capri Design Cutting and Stitching || Capri Pintucks Design By "SaM Stitching" https://youtu.be/WCnrs2q_4Rg?si=n8_Cr...

2 - 0

SaM Stitching
Posted 1 year ago

"پاکستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی خوراک گندم یا چاول نہیں دوسروں کا حق
ہے۔"💯🌹
🥀💜🌼

9 - 0