in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
شرح رباعیات حضور قلندر بابا اولیاء ؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
اک لفظ تھا اک لفظ سے افسانہ ہوا
اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا
گردوں نے ہزار عکس ڈالے ہیں عظیم
میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا
تشریح !
اللہ تعالٰی کی عظمت کا اندازہ کون کر سکتا ہے۔ ایک لفظ میں ساری کا ئنات کو سمو دیا ہے۔ اس لفظ میں اربوں کھربوں بلکہ ان گنت عالم بند ہیں۔ یہ لفظ جب عکس ریزہو جاتا ہے تو کہیں عالم ملکوت وجبروت آباد ہوجاتے ہیں اور کہیں کہکشانی نظام اور سیارے مظہر بن جاتےہیں۔ کتنا برجستہ راز ہے یہ کے لفظ ہر آن اور ہر لمحہ نئ صورت میں جلوہ فگن ہو رہا ہے۔ اس ایک ہی لفظ کی ضیا پاشیوں کو ہم بقا کہتے ہیں اور کبھی فنا کا نام دیتے ہیں۔ اے عظیم! اس کی عظمت کی کوئی انتہا نہیں کہ اس نے" کن" کہہ کر ایک ذرہ بے مقدار پر اتنے عکس ڈال دئیے ہیں کہ میں پیمانہ بن گیاہوں ایسا پیمانہ جس کے ذریعے دوسرے ذرات( مخلوق) وہ نشہ اور شیفتگی حاصل کرسکتے ہیں جس سے پیمانہ خود سرشار اور وحدت کی شراب میں مست و بے خود ہے۔
83 - 8
Sanaye Mustafa official YouTube channel pr YouTube family ka welcome mare channel pr naat ki new new naat Khawan ki new naat album dhaikhne ka liyea mare channel ku like subscribe comments kere JazakhAllah stay blessed All YouTube family.