؎ میرے اہل بیت کی مثال کشتیِ نوح کی سی ہے جو اس پر سوار ہو گیا اس نے نجات پائی اور جس نے اس سے روگردانی کی وہ ڈوب گی
(پیغمبرِ اسلام "ص")
؎ میں تمہارے درمیان دوگرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک کتاب خدا، دوسری میری عترت جو کہ میرے اہل بیت ہیںیہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جد انہیں ہوں گے یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر وارد ہوںگے جب تک تم ان دونوں سے وابستہ رہوگے اس وقت تک میرے بعد ہر گز گمراہ نہ ہوگے۔
(پیغمبرِ اسلام "ص")
؎ کہ میرے بعد تم قیامت تک قرآن اور اہل بیت سے رجوع کرنا اور آنحضرت ۖ نے ان دونوں سے تمسک کرنے کو گمراہی و ضلالت سے امان قرار دیا ہے۔
(پیغمبرِ اسلام "ص")
؎ میرے بعد تم میرے اہل بیت سے رجوع کرنا اور اپنے دین کے دستور و معارف انہیں سے لینا، اسی طرح خداکے بیان کردہ حدود، اس کے نبیۖ کی سنت اور حلال و حرام انہیں سے معلوم کرنا۔
(پیغمبرِ اسلام "ص")