Channel Avatar

Dr Farooq Sattar @UCKjHSacRPQE2DIKNdGfxB_A@youtube.com

1.7K subscribers - no pronouns :c

Muttahida Qaumi Movement (Pakistan) متحدہ قومی موومنٹ (پاکس


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Dr Farooq Sattar
Posted 2 days ago

ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی استقبالیہ کیمپ جامع کلاتھ سگنل/ دلپسند سوئٹ پر لگایا گیا۔ جس میں سینئرز مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس احمد قائمخانی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور انچارج سی او سی فرقان اطیب و دیگر ذمہ داران نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔۔۔!!!

#MQMPakistan #12RabiulAwwal ‪@KamranTessorikk‬

31 - 5

Dr Farooq Sattar
Posted 3 days ago

مصطفٰی ﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء رُکن قومی اسمبلی و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی ڈھیروں مبارکباد

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بیجھا

سیرت النبی ﷺ ہم سب کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے

اللہ پاک سے دعا ہے کہ آج کے دن کی برکت سے ہمارے وطن عزیز سے ہر طرح کی مشکلات اور آزمائشوں کا خاتمہ ہو آمین۔

#12RabiulAwwal
#MQMPakistan #Pakistan

35 - 5

Dr Farooq Sattar
Posted 4 days ago

ٹکرز / ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس۔
ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور۔
پارلیمانی کمیٹی کے اہم اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کی آمد۔
نائب وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مجوزہ ترمیمی بل پر بریفننگ دی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا۔

26 - 7

Dr Farooq Sattar
Posted 1 week ago

سینئر مرکزی رہنماء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رُکن قومی اسمبلی و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار نے (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداران کے اجلاس میں شرکت کی اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سمیت صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔۔۔!!!
اس موقع پر متحدہ بزنس فورم کے اراکین عاصم عزیز عالم، عدنان خان، فیصل حسین، طارق جان اور حمیر خان بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan

21 - 1

Dr Farooq Sattar
Posted 1 week ago

Dr Nikhat Shakeel MNA #MQMPakistan
Dinner Meeting at the informal Parliamentarians' Caucus on Social Cohesion and Peaceful Co-existence, in collaboration with the Resilient Women Network (RWN) and the kind blessings of the Hon'ble Speaker.Ayaz Sadiq Sagan

14 - 1

Dr Farooq Sattar
Posted 1 week ago

ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ویسٹ 4K چورنگی پر منعقدہ قومی شجر کاری مہم و یومِ دفاع پاکستان کی تقریب کی تصاویری جھلکیاں۔۔۔!!!

#MQMPakistan

40 - 2

Dr Farooq Sattar
Posted 1 week ago

یومِ دفاع 6 ستمبر 1965ء پاک بھارت جنگ، پاکستان کے شہداء، غازیوں اور بہادروں کو زبردست خراجِ عقیدت اور سلام تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
1965ء میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ میں افواجِ پاکستان نے بہترین دفاعی کارکردگی انجام دی، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء رُکن قومی اسمبلی و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار نے 6 ستمبر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء میں ہوئی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے شہداء، غازیوں اور بہادروں کو زبردست خراجِ عقیدت و سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر ہم تمام پاکستانی سلطنت خدادادِ پاکستان میں بطور ایک قومی دن کی حیثیت سے مناتے ہیں۔ اس عظیم دن 1965ء میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ میں افواجِ پاکستان نے بہترین دفاعی کارکردگی انجام دی۔ ملک کے جانثاروں، مجاہدوں، غازیوں اور شہیدوں کی شجاعت و بہادری اور دلیرانہ، ولولہ انگیزی اور بے پناہ قربانیوں کی یاد میں 6 ستمبر منایا ‎جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد پاکستان کی آرمی بحری فضائی افواج کی دفاعی اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاد دہانی ہے۔ اور آج کے دن ہم پاکستان کے بہادر اور دلیر ہیروز کو زبردست خراجِ عقیدت و سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی یہ دن منانا ضروری ہے تاکہ آنے والے وقت میں دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم اور حملے سے بطریق احسن نمٹا جاسکے۔ مجھ سمیت پاکستان کا ہر شہری، بچہ، جوان، بوڑھا، مرد اور عورت پاکستان آرمی اور جوانوں کے ساتھ ہیں اور انکی مُلک و قوم کے ساتھ حُبُ الوطنی سر فروشی اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
#MQMPakistan

14 - 1

Dr Farooq Sattar
Posted 2 weeks ago

تمام عالمِ اسلام کو ماہِ ربیع الاول کا چاند بہت بہت مبارک ہو۔۔۔!!!

ازطرف
ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سینئر مرکزی رہنماء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و رُکن قومی اسمبلی

#RabiulAwal2024 #Rabiulawal

13 - 0

Dr Farooq Sattar
Posted 2 weeks ago

کے الیکٹرک کے ظلم ستم کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کے الیکٹرک کے مین ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے سے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کیا۔۔۔!!!
ایک مثالی فقید المثال مظاہرے کے لئے انیس قائمخانی اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
یہ تاریخی مظاہرہ اس لئے ہے کہ یہاں اس سے پہلے مظاہریاں اور جلسیاں ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
یہ کراچی کے غیور عوام جو سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں وہ یہاں آئے ہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ یزیدی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی جو وفاق اور صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دیتا ہے ان کے گھروں میں 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہمارا آج کا بنیادی مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ بند کرو۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم نے متعدد مرتبہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات کرنے کے کوشش کی تب جاکر ایم ڈی سے ملاقات کا وقت ملا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
جب اوپر والوں کا رویہ ایسا ہو تو نیچے والوں کا کیسا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کی عوام کو قدم قدم پر رسوا کیا جاتا ہے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،کراچی والوں کو بجلی ملتی نہیں مگر بھاری بھرکم بلز ضرور مل جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک والوں کراچی والوں پر ظلم بند کرو، کے الیکٹرک انتظامیہ زمین پر خدا بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی والوں کی اب بس ہوگئی برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب یہاں لاکھوں صارفین کے الیکٹرک کے آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ہی کیوں ہر ظلم اور ناانصافی سہے، کراچی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ظلم سہا اب کے الیکٹرک کے ظلم کا سامنا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک کراچی والوں سے 3 روپے سے 5 روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کرتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی سے مزید اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کراچی کرتا ہے، کراچی ملک کو پالنے اور چلانے والا شہر ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ملک کے گردشی قرضوں کا بوجھ بھی کراچی کے عوام سے لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم آج ریسرچ کرکے آئیں ہیں انشاء اللہ یہ ظلم بند کرواکر جائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کتنے خاندانوں کے چراغ گل ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
خدا کی قسم اگر ہم نے بھی ننگے تاروں کی طرح ایکٹ کیا تو بہت پچھتاؤ گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز ختم کرو، وفاق کے ٹیکس کو ہم پر مت ڈالو، یہ تمہارا اور وفاق کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
تم وفاق کے خلاف سپریم کورٹ میں جاؤ ہم کراچی والوں پر اس کا بوجھ کیوں ڈال رہے ہو۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کے ساتھ ناانصافی پر ہم نے سب باتیں وزیر اعظم کو بھی بتائی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
آج قومی اسمبلی کا سیشن ہے لیکن ہم نے یہاں عوام کی اسمبلی لگائی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کرکٹ میں ہم بنگلہ دیش سے ہار گئے، کرکٹ بورڈ کو بھی پیرائیوٹائیز کر دو، میں پیرائیوٹائیزیشن کمیٹی کا سربراہ ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
میں دیگر پاور کمپنیز کو دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں،ہم پری پیڈ بل دینا چاہتے ہیں، کارڈ کی صورت میں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک والوں تم کو اونر شپ ہم نے دی، اب تم 33 ارب روپے ہمیں وفاق سے دلاؤ، یہ ہمارا کے الیکٹرک سے مطالبہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پرائیویٹ پارٹیاں تھر کول سے بجلی بنا رہی ہیں، تھر کول کی 3000 میگا واٹ بنے والی بجلی ہم کو کیوں نہیں دی جارہی۔؟ ڈاکٹر فاروق ستار
گیس اور کوئلے کا پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے سے چل رہے ہیں،ان پاور پلانٹس کو لوکل کوئلے سے کیوں نہیں چلایا جا رہا۔؟ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک والوں اپنے گیس اور کوئلے کے پاور پلانٹ شیرشاہ جا کر بیج دو۔ ڈاکٹر فاروق ستار
جب دیگر کمپنیاں تھر کول سے کوئلہ نکال رہی ہیں تو تم کیوں نہیں نکالتے۔؟ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم کیا شریف ہوئے کے الیکٹرک بدمعاش ہو گئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
آج ایم کیو ایم نے پورے کراچی کے شہریوں کا حق ادا کیا اور مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیرے ہوئے پانی میں پتھر پھینک کر جمود ختم کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم نے بجلی صارفین کا مقدمہ بھرپور طریقے سے کے ای انتظامیہ کے سامنے رکھا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہماری بات چیت کا پہلا نقطہ بن قاسم پاور اسٹیشن ون اور ٹو کئی سال پرانے ہیں جس پر کے الیکٹرک نے توسیع مانگی ہے جس پر ہمین تحفظات ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم نے نیپرا سے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو توسیع کی اجازت نہ دیں
ہم کسی حال میں بن قاسم پاور اسٹیشن ون اور ٹو سے مہنگی بجلی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کے الیکٹرک کہہ رہی ہے کہ وفاقی حکومت تین ساڑے تین سو میگاواٹ اور دے، جبکہ وفاق ویسے ہی 1100 میگاواٹ دے رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم گلے سڑے پاور پلانٹس نہیں چلنے دین گے، لوڈشیڈنگ پر ایک گارنٹی ہمیں ملی ہے کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور صرف اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوگی سی ایس ایم کے تحت۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ٹیرف کو کم کرنے کے لیے ہم نے ان سے طریقے ڈسکس کیے ہیں اس میں وفاق کا بھی معاملہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ہم نے پی ایم ٹی اور فیڈرز کے حوالے سے بھی بات کی ہے
پری پیڈ سسٹم پر انہوں نے آنکھ بند کرکے حامی بھری ہے
مینٹینینس کے نام پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی یہ بھی ان سے بات کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم ڈی کے الیکٹرک گیس کا پلانٹ لگانے پر قوم سے معافی مانگیں
اگلی میٹنگ ہم 15 دن بعد کے الیکٹرک سے پھر کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
#MQMPakistan #Karachi #Pakistan #Rights

19 - 4

Dr Farooq Sattar
Posted 2 weeks ago

ایم کیو ایم کی جانب سے کے الیکٹرک سے کئے گئے مطالبات۔۔۔!!!
#MQMPakistan

14 - 1