*بوند (BOOND)*
ہم لوگ اس چڑیا کی طرح ہیں جس کا کام فقط اپنی چونچ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آگ پر پانی کا *بوند* ڈالنا تھا۔ اس چڑیا کو پتا تھا کہ اس کی چونچ سے گرنے والے پانی کا *بوند* آگ بجھانے کے لۓ کافی نہیں لیکن اُس نے یہ عہد کر رکھا تھا کہ جب قیامت کے دن اللہ مجھ سے پوچھے گا کہ تُو اس وقت آگ کو دیکھ کر کیا کر رہی تھی؟ تو میں یہ کہوں گی کہ یا اللہ! میں اس وقت اپنی چونچ سے آگ پر پانی کا *بوند* ڈال رہی تھی۔
پاکستان میں رشوت خوری، بدعنوانی، طاقت کا ناجائز استعمال، غریب عوام اور کمزور لوگوں کے بنیادی حق کو چھیننا، ایسی ہوس کی اگ لگی ہوئی ہے ہمیں پتہ ہے کہ ہم اس اگ کو بجھا نہیں سکیں گے، مگر ہم اس اگ میں *بوند* تو ڈال سکتے ہیں۔
اللہ کے سامنے ہم یہ کہہ تو سکیں کہ یا اللہ ہم میں جتنی طاقت تھی اس اگ کو بجھانے میں ہم نے اتنا حصہ ڈالا۔