in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
نعت
سخی تجھ سا شہاؐ کوئی نہیں ہے۔
مرا ترے سوا کوئی نہیں ہے۔
یہ اک ایسی ثنا کی ابتدا ہے۔
کہ جس کی انتہا کوئی نہیں ہے۔
حدِ سدرہ کی رفعت سے پلٹ کر۔
زمیں پر بیٹھتا کوئی نہیں ہے۔
تری شانِ عطا ظاہر ہو جس سے۔
کچھ ایسا مانگتا کوئی نہیں ہے۔
مریضِ ہجر کا کیا کیجیے گا۔
نہیں اُسکی دوا کوئی نہیں ہے۔
اُسے آقا نے سینے سے لگایا۔
جو کہتا تھا، مرا کوئی نہیں ہے۔
مدینے سے جو خالی ہاتھ لوٹا۔
مجھے اب تک ملا کوئی نہیں ہے۔
قلم اور لوح پر مختار ہو کر۔
فقیری مانگتا کوئی نہیں ہے۔
تمہاری یا تمہاری آل کی ہے۔
مرے لب پر ثنا کوئی نہیں ہے۔
کرم یہ زین اُنکا ہے، وگرنہ۔
مجھے پہچانتا کوئی نہیں ہے۔
زین جعفری
17 - 1
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Dasta E Imamia Karachi
ALBUM 2024 | 1446
Exclusive Noha on the Occasion of International Youm e Ali Asghar (a.s) | RELEASED NOW
میں بھی اصغر (ع) کا ہوں سپاہی ماں
Me Bhi Asghar (a.s) Ka Hoo Sipahi Maa
Reciter | Master Jawad, Master Mehdi, Master Raza
Poet | Janab Zain Jafri
Chorus | Own Rizvi & Co.
Audio | Five Star Studio
Video | TZ Films
Creatives | Aein Media
Click on the below link👇
https://youtu.be/oYfa3XQfPHw?si=8V3hQ...
6 - 0
Apnay betay, bhanji, or Bradar Shahid Ali Shahid k sath "Farmanday Salam" Taranay ki video Recording k doran li gai tasweer.
29 - 0
شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور اُنکے ساتھیوں کی نذر
وہ تجھ سے عشق میں ہم سب سے بڑھ گیا ہے رضاؑ۔
جسے برائے شہادت یہ دن ملا ہے رضاؑ۔
تیرا عظیم سپاہی تیری ولادت پر۔
لُٹا کے جان تیرے پاس آ گیا ہے رضاؑ۔
زین جعفری
21 - 4
وہ اور میں
)ماں کے نام ایک کلام(
راہ سے پتھروں کو ہٹاتی ہے وہ۔
اور قدم اپنے آگے بڑھاتا ہوں میں۔
اپنے کاندھوں پہ مجھ کو بٹھاتی ہے وہ۔
سامنے ساری دنیا کے آتا ہوں میں۔
میری خاطر مصلیٰ بچھاتی ہے وہ۔
غیب سے کوئی امداد پاتا ہوں میں۔
پہلے پہلے قلم کو تھماتی ہے وہ۔
اُس سے لفظوں کا گلشن سجاتا ہوں میں۔
میری لو کو ہوا سے بچاتی ہے وہ۔
دیپ بن کے سدا جگمگاتا ہوں میں۔
زین اشکوں کو اپنے چھپاتی ہے وہ۔
بےخبر مطمئن مسکراتا ہوں میں۔
زین جعفری
18 - 0
This is mainly to share live/recorded kalams of Shayar-e-Ahl-e-Bait Zain Jaffry, recited by him or others. Contact 03361185374