Channel Avatar

Bunjaarun @UCHd7laj2XDtRVrzgU_71aYA@youtube.com

1.5K subscribers

See More from this channel...


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Bunjaarun
Posted 1 month ago

پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں یو ایس ایڈ نے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔ اس ادارے نے ایک ہزار 737 سکول تعمیر یا مرمت کیے، 51 ہزار 500 اساتذہ کو تربیت دی، اور 19 ہزار 500 طلبہ کو سکالرشپ فراہم کیے۔
’پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ‘ جیسے پروگراموں سے 20 لاکھ سے زائد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ، یو ایس ایڈ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں

#USAIDFacultyofEducationprojectinPakistatan
#hessa #HigherEducationSystemStrengtheningActivity
#USAIDinPakistan
#EducationForAll

#USAID
#USForeignAid
#DevelopmentWorks

2 - 0

Bunjaarun
Posted 1 month ago

ایمپاور ویمن میڈیا اینڈ ویونگ پیپل ٹو گرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایمپاور ویمن میڈیا اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے این پی سی میں صحافیوں کے لیے مذہب اور عقیدے کی آزادی پرایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)
لائیو واٹ یو بیلیو((Live What You Believeکے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں، نوجوانوں کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، اور مذہبی شخصیات کو FoRB اور امن، سلامتی، خواتین کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی میں اس کے اہم کردار کی سمجھ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ٹریننگ کا آغاز WPTG فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرن پیٹر نے شرکاء کا خیرمقدم سےکیا اور پروگرام کے مقاصد کا خاکہ پیش کیا جبکہ مسٹر آرون روون باب، ٹریننگ ماڈریٹر نے دن بھر انٹرایکٹو ڈسکشنز اور گروپ سرگرمیوں کی سہولت فراہم کی،ٹریننگ سیشنزمیں فکر انگیز مختصر فلمیں، گروپ ڈسکشن اور تین ڈائنامک پینل ڈسکشن شامل تھے،ایف او آر بی اور پیس اینڈ سیکیورٹی پینلسٹس بشمول مسٹر جارج چغتائی، علامہ احسان اللہ مسعود،غفران احمد چشتی سحرش ، عابد عباسی ، راجہ خالد، عمرانہ کومل ،چووہدری مدثر، ممبر گوننگ باڈی تنویر شہزاد ،نے اقلیتوں کے دیرینہ حقوق کے لیے رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا، FoRB ، سلیمہ منیر، سلویا شمایون اور ذوالفقار بیگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح خواتین کو ان کے عقیدے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے حقوق کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہونے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، سلیمہ منیر نے قومی اسمبلی کے ایوان بالا پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو مزید بلند کرنے کے لیے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کی تشکیل کا بل منظور کرے، امجد نذیر، عمرانہ ساغر اور مسٹر ڈیوڈ ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سمیت پینلسٹس نے بحث کی کہ کس طرح مذہبی آزادی جدت، تنوع، اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیتی ہے، گروپ سرگرمیوں کے ذریعے، تربیتی سیشن کے دوران شرکاء نے ایف او آر بی کو آگے بڑھانے کے عملی طریقے تلاش کئے،سماجی تبدیلی کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کیااور مسلسل تعاون کے لیے ایکشن پلان تیار کیا۔ تقریب کا اختتام پر ڈبلیو پی ٹی جی ایف کے پروگرام ایڈوائزر جارج چغتائی کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے صحافیوں کو امن، شمولیت اور برابری کے بیانیے کی حمایت کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی

#EmpowerWomenMedia & #WeavingPeopletoGrowFoundation in collaboration with Empower Women Media and #NationalPressClub hosted training on #FreedomofReligionandBelief for Journalists
Islamabad (Special report )

Weaving People to Grow Foundation in collaboration with the Empower Women Media organized a one-day training for journalists on Freedom of Religion and Belief (FoRB) at the National Press Club, Islamabad. The event, themed “Live What You Believe,” brought together journalists, youth representatives, civil society leaders, and religious figures to strengthen understanding of FoRB and its vital role in peace, security, women’s empowermentandeconomic development.
The training opened with Ms. #KiranPeter, Executive Director of #WPTG Foundation, who welcomed participants and outlined the objectives of the program. Mr. Aaron Rowan Bob, Training Moderator, facilitated interactive discussions and group activities throughout the day.
The sessions included thought-provoking short films, group discussions, and three dynamic panel discussions. Key highlights included:
• FoRB and Peace & Security – Panelists including Mr. George Chughtai, Allama Ehsanullah Mansoor, and Ghuhfran Ahmed Chisti, Executive Member of #Rawalpindi- #Islamabad Union of Journalists and Editor of Daily Jageer highlighted the importance of tolerance, interfaith harmony, and protecting minority rights for long-term stability.
• FoRB and Women Empowerment – Leaders such as Ms. Saleema Munir, Ms. Silvia Shamayoon, and Mr. Zulfiqar Baig shed light on how women face discrimination due to their faith and shared strategies to empower women to stand firm for their rights. Ms. Saleema Munir also stressed the upper house of the National Assembly to pass the bill on the formation of #NationalCommissionforMinoritiesRights to further elevate minority rights in Pakistan.
#FoRB, #Business&Economies – Panelists including Mr. #AmjadNazeer, Ms. #ImranaSaghar and Mr. #David #AssociatePressofPakistan (APP) discussed how religious freedom fosters innovation, diversity, and sustainable economic growth.
Through group activities, participants explored practical ways to advance FoRB, shared their visions for social change, and developed action plans for continued collaboration. The event concluded with closing remarks by Mr. George Chughtai, Program Advisor at #WPTGF , who highlighted the need for journalists to champion #narrativesofpeaceinclusion, and equality. This initiative is part of Empower Women Media’s global “ #LiveWhatYouBelieve” campaign, which seeks to equip changemakers with tools and resources to promote #religiousfreedom and #humandignity.

2 - 1

Bunjaarun
Posted 1 month ago

ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت

اسلام آباد — عمرانہ کومل
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 23 اگست 2025 کو صبح 11:06 بجے (پاکستان معیاری وقت) پیدا ہونے کی توقع ہے۔

24 اگست 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا۔

فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق، 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں (موسم صاف ہونے کی صورت میں)۔ اس لیے امکان ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی۔
تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

#ExpectedMoonSighting #rabiulAwwal1447 #AH
#imranakomal #imranasaghar #bunjaarun
#Islamabad#TheSpaceandUpperAtmosphereResearchCommission ( #SUPARCO ) has #announced that the new moon of Rabi ul Awwal, 1447 AH, is expected to be born on #23August2025* at 11:06 PST.

At the time of sunset on 24 August2025, the #ageofthenewmoon will be approximately *32 hours and 13 minutes*. The time duration between sunset and moonset is expected to be 45 minutes along the coastal areas of the country.

Based on #astronomicalparameters, there are good chances of sighting of the new moon on the evening of 24 August 2025 (subject to clear weather conditions). Consequently, the 1st of Rabi ul Awwal may likely to fall on #25August2025.

1 - 0

Bunjaarun
Posted 1 month ago

اگست جشن آزادی اور تاسیس جماعت اسلامی کا مہینہ ہے۔قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کا صحافیات کے ساتھ نشست میں خطاب
جماعت اسلامی عوام حقوق کی جدوجہد کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے۔بلقیس سیف سابق ممبر قومی اسمبلی
اسلام آباد(عمرانہ۔کومل )جماعت اسلامی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔عوامی مسائل کے حل لئے جماعت اسلامی ہمیشہ کوشاں رہی ہے
اگست کا مہینہ جشن ازادی اور تاسیس جماعت کا مہینہ ہے۔یہ بات قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے پنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی صحافیات کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہر شعبہ زندگی میں گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے۔پاکستانی عوام کے حقوق کی جدجہد ہو یابلوچستان کا مسئلہ،پختون خواہ میں امن و امان کی بات ہو یاغزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف اواز اٹھانے کا معاملہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی میدان میں نہیں۔۔انہوں نے کہا میڈیا کارکن ہونے کی حیثیت میں اپ کا فرض ہے کہ ان مسائل کے ھل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔سابق ممبر قومی اسمبلی بلقیس سیف نے اس موقع پر خطاب کرے ہوئے کہا کہ بلوچستان،خیبر پختون خواہ اور گوادر کے عوام کو انصاف دیا جائے،تعلیم ،صحت،روزگار،کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ال پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ جلد حل سامنے آئے۔انہوں نے کہا یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد ملا ہے اور جب تک قرآن کے نظام کو نافذ نہیں کیا جائے گا مسائل حل نہ ہو سکیں گے۔اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی تعارفی ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں ۔راولپنڈی ،اسلام آباد کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور جماعت اسلامی کی اس کاوش سراہا۔اس موقع پر عطیہ طیب نائب ناظمہ اسلام آباد، نگران میدیا سیل سعدیہ سیف، نگران نشرواشاعت اسلام آباد ساجدہ ابصار ،مدیحہ رحمان نگران نشرواشاعت راولپنڈی نے بھی شرکت کی#



#Secretaryinformation #jamaatislamiwomenwingislamabad #civicrights HappyIndependenceDay #PAKISTANZINDABAD

#pakistanindependenceday #independenceday #pakistan #august #pakistanzindabad

#hummanrights #womanrights #Youthrights #minorityrights #jobcreation #health #education

6 - 0

Bunjaarun
Posted 2 months ago

این ڈی ایم اے نےراوت زلزلہ آفٹر شاکس الرٹ جاری کردیا زلزلے کا مرکز راوت سے 15 کلومیٹر مشرق,جنوب مشرق تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے راولپنڈی، جہلم، گوجرات، اسلام آباد سمیت پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔ ماہرین کے مطابق 3.0 شدت تک آفٹر شاکس متوقع ہیں۔
رپورٹ۔ عمرانہ کومل

*زلزلہ ایک غیر متوقع قدرتی آفت ہے*
*آفٹر شاکس کے لیے تیار رہیں*: شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور الرٹ رہیں۔ عمارت کے اندر ہوں تو کھڑکیوں، شیشوں، الماریوں، یا بھاری اشیاء سے دور رہیں جو گر سکتی ہیں۔ باہر ہوں تو عمارتوں، بجلی کے تاروں، یا درختوں سے دور کھلے علاقے میں جائیں۔ گیس لیک یا بجلی کے تاروں کی خرابی کی جانچ کریں اور نقصانات کی فوری اطلاع دیں۔ مزید معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں#

۔
#Anearthquakeoriginated on 03-08-2025 at 00:10 PST
Mag: 5.1
Depth: 10 Km
Lat: 33.45 °N Long: 73.31 °E
#Epicenter: #15Km #EastSouthEast of Rawat .#ndmaalert

#PMD #ISLAMABAD.

1 - 0

Bunjaarun
Posted 2 months ago

*لانگ مارچ کو تین دن سے لاہور میں روکے رکھنا بلا جواز ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق*

اسلام آباد(عمرنہ کومل )

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئین و قانون کی بالادستی اور احترام پر یقین رکھتی ہے- لاہور میں موجود بلوچ ، ملک کے آئین و قانون کا احترام کرنے والے پر امن شہری ہیں-اور اپنے جائز مطالبات کے لیے لانگ مارچ کے لیے نکلے تھے جو کسی صورت ملک کے آئین سے متصادم نہیں ہے- پر امن شہریوں کو اسلام آباد نہیں جانے دیا گیا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے حق دو بلوچستان تحریک کے لاہور پریس کلب پر جاری دھرنے سے خطاب کے دوران کیا - انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ خواتین لاہور کی جانب سے شرکاء دھرنا کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور کھل کر سب کے سامنے جدو جہد کرتی ہے -جماعت اسلامی کی موجودہ جدوجہد بلوچستان کے عوام کے شدید مسائل اور محرومیوں کے بارے میں ہے - بلوچستان میں جمہوری حکومت موجود ہے لیکن بے اختیار دکھائ دیتی ہے -ہر طرف کالے قانون کا راچ ہے -اس مایوس کن اور پریشان کن صورتحال کے خاتمے کے لیے پر امن بلوچ عوام حقوق مانگنے پر مجبور ہیں لیکن بنیادی حقوق تعلیم صحت اور روزگار کا مطالبہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے -حقیقی دھشت گرد قانون سے بالا دست ہیں۔جماعت اسلامی اپنے ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے لیے امن اور انصاف کے طلبگار ہیں#

#jamatislami #huqdoblochistanko

4 - 1

Bunjaarun
Posted 2 months ago

اور جب حاسد کا حسد نقصان پہچانے آئے، تو اے اللہ اپنی امان میں رکھنا۔ اور ان لوگوں کے شر سے محفوظ رکھنا جو ہماری زندگیوں پر نظر رکھ کر بیٹھے ہیں اور کچھ برا ہونے کے انتظار میں ہیں۔
آمین
#dua #nazarebaddoor #evileyeoff #Protection #allah #Aameen #imranakomal #imranasaghar #bunjaarun

2 - 0

Bunjaarun
Posted 2 months ago

Happy;Birthday to the Defender of Democracy

With gracefull MPA MS Nargis Faiz malik and jialies of PakistaPeoples party

President Asif Ali Zardari is celebrating his 70th birthday today. The best way to congratulate and pay tribute to him on this occasion is to understand his personality and politics as they truly are

#HappyBirthdaytotheDefenderofDemocracy, #PresidentofPakistan #AsifAliZardari #ppp
#nurgisfaizmalik #imranakomal #imranasaghar #bunjaarun

4 - 0

Bunjaarun
Posted 2 months ago

مزہ برسات کا چاہو تو اِن آنکھوں میں آبیٹھو​
سپیدی ہے ، سیاہی ہے ، شفق ہے ، ابرِ باراں ہے​

#barish #heavyrain2025 #dutyisbeauty #parliment #imranakomal #imranasaghar #bunjaarun

1 - 0

Bunjaarun
Posted 2 months ago

جب تک نہ زندگی کے حقائق پہ ہو نظر
تیرا زجاج ہو نہ سکے گا حریف سنگ

یہ زورِ دست و ضربتِ کاری کا ہے مقام
میدانِ جنگ میں نہ طلب کر نوائے چنگ

خونِ دل و جگر سے ہے سرمایہَ حیات
فطرت لہو ترنگ ہے غافل! نہ جل ترنگ

#yomealhaqpakistan #kashmir_freedom_challenge #kashmirreviewchallenge #kashmirvalley #KashmirBanyGaPakistan #abdulagul #kuljamatihuriatconfeeance #Kashmir

3 - 0