ہم سب بیرونی دُنیا میں اپنے ہونے کو ثابت کرنے کے لئے اپنے ہی دماغ کے شور میں اس قدر الجھ گئے ہیں کہ ہمیں اپنی اندر کی دُنیا میں ہمہ وقت موجود خاموشی کی وہ آواز سُنائی ہی نہیں دیتی جو ہمیں ہمارے حقیقی سکون کا پتہ بتا رہی ہےاور بھول رہے ہیں کہ خاموشی تو خدا کی زبان ہے ۔اس چینل کا مقصد ہلکی پھلکی تحریروں کے ذریعے شور میں گھری دنیا میں اندر کے سکوت کی آواز کو بلند کرنا ہے کیونکہ ۔۔۔
جب سکوت بولتا ہے ۔۔۔
تو۔۔۔
آوازوں کا شور خودبخود تھم جاتا ہے ۔۔۔
اور ۔۔۔
جب شور تھم جاتا ہے ۔۔۔
تو ۔۔۔
انسان اپنے حقیقی سکون کو پا لیتا ہے ۔
آئیے اس پُر سکون فیملی کا فرد بنیں 😇اور اس چینل کو سبسکرائب کریں
آپ سب کے لئے دعا گو،
اندرونی سفر کی ایک مسافر،
عظمیٰ خاطف ۔