Channel Avatar

KEMSEN @UCF7v-bWbfy0O8BOEgcsP52g@youtube.com

1.6K subscribers - no pronouns :c

Educational Motivational Informative


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

KEMSEN
Posted 7 months ago

Eid Mubarak

3 - 0

KEMSEN
Posted 10 months ago

کالجز میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گا، تاہم یونیورسٹییز فیصلہ کرنے میں خود مختار ہوں گی۔

4 - 0

KEMSEN
Posted 10 months ago

تمام پنجاب بورڈ 10th کلاس کے امتحانات 1 مارچ 2024 سے جبکہ 9th کلاس امتحان 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ پارٹ کے امتحان 15 اپریل 2024 سے جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان 3 مئی 2024 سے شروع ہوں گے۔
@punjab.gov.pk/boards_punjab
@PPSC

4 - 0

KEMSEN
Posted 10 months ago

Student Alert
Before enrolling in any professional degree program, these two simple steps can save your FUTURE, TIME and HARD-EARNED MONEY!
Step 1: Make sure that the program is accredited by the relevant council. Contact numbers of all concerned councils are given in the post below.
Step 2: Make sure that the admitting university/ sub-campus/ affiliated institution is recognised by the Higher Education Commission by visiting: hec.gov.pk/site/HEIs

3 - 0

KEMSEN
Posted 11 months ago

لاہور میں مصنوعی بارشیں

آج لاہور کے 10 مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا۔ میں نے یہ تجربہ مال روڈ کے اطراف دیکھا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش تھی جو کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے کی گئی۔ اس مقصد کے لئے یو اے ای کی ٹیم اور طیارے گزشتہ دس دن سے لاہور میں تھے لیکن بادل ان کو پکڑائی نہیں دے رہے تھے۔ یواےای کافی عرصے سے مصنوعی بارش (کلاؤڈ سیڈنگ) میں بہت آگے رہا ہے۔

لاہور میں آج مصنوعی بارش کے وقت واسا اور ریسکیو کے محکمے ہائی الرٹ تھے کیونکہ حد سے زیادہ کلاؤڈ سیڈنگ کی صورت میں شہر میں مصنوعی سیلاب بھی آسکتا ہے۔اس مشق کا بڑا مقصد لاہور کی فضائی آلودگی کو کم کرنا تھا کیونکہ لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں اوپر موجود تھا۔اس مشق کے نتائج شام تک متوقع ہیں۔

اس وقت دنیا کے 50 سے زیادہ ممالک (بشمول امریکہ، آسٹریلیا، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور روس) اپنے علاقوں میں بارش اور پانی کی کمی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ (اور دیگر متعلقہ طریقے) استعمال کرتے ہیں۔

مصنوعی بارش کے لئے سلور آئیوڈائڈ کیمیکل استعمال ہوتا ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ دراصل خشک برف / سلور آئوڈائڈ جیسے مادوں کا استعمال کرتے ہوئے بارش کو بادلوں سےگرانے کا عمل ہے۔

جہاز کے نوزل کیمیکل ذرات کو اسپرے کرتے ہی چارج کرتے ہیں اور چارج شدہ بوندوں کو بادلوں میں لے جایا جاتا ہے جو بادلوں کو برسنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس پورے عمل یعنی ذرات چارج کرنے سے لے کر بارش تک صرف 15-20 منٹ لگتے ہیں۔

ونسنٹ جوزف شیفر ایک امریکی کیمیا دان اور ماہر موسمیات تھے جنہوں نے کلاؤڈ سیڈنگ حادثاتی طور پر دریافت کی جب اس نے دیکھا کہ ڈیپ فریزر میں خشک برف کو بہت زیادہ ٹھنڈے بادل میں داخل کرنے کے نتیجے میں برف کا کرسٹل بنتا ہے۔ اس سے کلاؤڈ سیڈنگ کی جدید تکنیکوں کی پیدائش ہوئی۔امریکہ میں اس کا پہلا تجربہ 1946 میں کیا تھا۔

ویتنام کی جنگ کے دوران، امریکی فوج نے شمالی ویتنام پر مون سون کے موسم کو بڑھانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا، خاص طور پر ہو چی منہ ٹریل کو 1967 سے 1972 تک نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن نے مون سون کا دورانیہ 30 سے 45 تک بڑھایا۔ اسے آپریشن پوپائے بھی کہا جاتا ہے۔

چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا کلاؤڈ سیڈنگ سسٹم ہے، جو بنجر علاقوں میں بارش بڑھانے اور یہاں تک کہ اہم واقعات کے لیے صاف آسمان کو یقینی بنانے جیسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بیجنگ میں 2008 کے اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے دوران بارش کو روکنے کی کوشش میں کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔اسی طرح 2021 میں، اسے بیجنگ میں ایک بڑے جشن کے لیے فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اگرچہ مصنوعی بارش قدرتی بارشوں کی طرح ہے اور ماحول میں موجود دھول اور ذرات کے معاملات کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن مصنوعی بارش کو فضائی آلودگی ختم کرنے کا یقینی حل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہمیں آلودگی کے اصل ذرائع کا قلع قمع کرنے پر کارروائی کرنے چاہئے تاہم یہ لاہور میں آج ہونے والا تجربہ ایک خوش گوار واقعہ تھا۔

5 - 0

KEMSEN
Posted 11 months ago

موبائل ٹاورز، سگنلز کی پریشانی اور لوسپیڈ انٹرنیٹ کا زمانہ ختم
انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز میں بڑا قدم

پاکستان نے سپیس پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے سٹارلنک سمیت تمام سیٹلائٹس ڈیٹا/سگنلز پروائیڈ کمپنیوں کو اجازت دے دی۔

اگلے تین ماہ میں سروسز شروع ہو جائیں گی۔

سرکاری اداروں کو پاکستانی سپیس ادارہ '' سپارکو'' یہ سروسز مہیا کرے گا۔ جبکہ عام صارفین سپارکو یا پرائیویٹ کمپنیز سے یہ سروسز حاصل کر سکیں گے۔

5 - 0

KEMSEN
Posted 11 months ago

Test Session PPSC SST Biology Posts 2023
Time Duration: 40 Days

Coz PPSC Will Conduct SST Biology Written Exam Test In The End of January 2024

You may Join This Test Session Contact No: 03337044549
( PPSC SST Biology Candidates)
@/ppsc @/ppsc_screening_test for the posts @/sstbiology

@/ppscsstbioprep @/sstbiologyprep

4 - 3

KEMSEN
Posted 11 months ago

PPSC Educators Update
ورکرز بورڈ میں SST ٹیچرز کی 169 پوسٹس پنجاب کے 13 اضلاع کیلئے بذریعہ PPSC اناونسڈ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2023
#SSTBIO
#SSTJOBS2023

3 - 0

KEMSEN
Posted 11 months ago

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*


*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

*2 غصے کو قابو میں رکھو*
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

*3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

*4 تکبر نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

*5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 22

*6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

*9 والدین کی خدمت کیا کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 58

*12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

*13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

*14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

*15 سود نہ کھاؤ،*
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

*16 رشوت نہ لو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

*17 وعدہ نہ توڑو،*
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

*‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

*20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،*
سورۃ ص، آیت نمبر 26

*21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

*23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

*24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

*‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

*26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

*27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

*28 بدگمانی سے بچو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*29 غیبت نہ کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*30 جاسوسی نہ کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*31 خیرات کیا کرو،*
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

*32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو*
سورة المدثر، آیت نمبر 44

*33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،*
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

*34 فضول خرچی نہ کیا کرو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

*‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*
سورة البقرۃ، آیت 262

*36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،*
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

*37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

*38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،*
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

*39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 114

*40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،*
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

*43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 256

*44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

*45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،*
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

*46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،*
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

*47 جنسی بدکاری سے بچو،*
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

*48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

*49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 286

*50 منافقت سے بچو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

*‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،*
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

*52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،*
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

*53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

*54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

*55 بخیل نہ بنو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

*56 حسد نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

*57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

*58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

*62 صحیح راستے پر رہو،*
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

*63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،*
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

*65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

*‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*67 جوا نہ کھیلو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*68 ہیرا پھیری نہ کرو،*
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

*69 چغلی نہ کھاؤ،*
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

*70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،*
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،*
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،*
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

*73 طہارت قائم رکھو،*
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

*74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

*‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

*76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

*77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

*78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

*79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

*‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 27

*82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،*
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

*83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

*84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔*
سورة توبہ، آیت نمبر 105

*85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،*
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

*‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،*
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

*‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،*
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

*88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

*89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،*
سورۃ النور، آیت نمبر 31

*90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

*91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

*92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،*
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

*93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،*
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

*‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔*
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

*96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،*
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،*
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

*99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،*
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں*
*کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*
*جزاکم اللہ خیرا*
🕌🕌🕌🕋

8 - 0

KEMSEN
Posted 11 months ago

لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین میں تعلیمی ادارے کل ہفتے 02-12-2023 کو بند رہیں گے۔
‪@ppscofficial‬
@punjab.gov.pk/

3 - 0