السلام علیکم۔
اردو ہماری قومی زبان اور نوجوان ہمارا عظیم قومی سرمایہ ہیں اور مجھے نہایت خوشی ہے کہ میں ان دونوں سے وابستہ ہوں۔
"Urdu With Rasheed Uz Zafar"
اس چینل کو بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ششم جماعت سے لے کر ماسٹرز تک کے اردو سلیبس پر نصاب کے عین مطابق لیکچرز یہاں دستیاب ہوں
آپ نہم، دہم اور گیارہویں،بارہویں جماعت کی اردو سلیبس سیریز میں تمام موضوعات جو کہ سلیبس میں شامل ہیں ان پر لیکچرز دیکھ سکیں گے۔
اس کے علاوہ اصنافِ ادب، اردو گرامر کے حوالے سے بھی مفید لیکچرز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
آج کے دور کی ضرورت کے عین مطابق مختصر موٹیویشنل لیکچرز اور علامہ اقبال کی شاعری کی ویڈیوز بھی آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اور اس کے ساتھ ساتھ آپ میری شاعری کی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔
مجھے پتہ ہے کہ نام روشن رکھیں گے بچے دیے کی مانند
انہی چراغوں کو ہی جلا کر تو میں رشید الظفر بنا ہوں
رشیــــــدالــظفـــر منہاس
لیکچرار اردو