in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥
*روز قیامت کی حسرت سے بچیں*
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
🛑*روز قیامت انسان کو اسکا نامہ اعمال دیا جائے گا۔*
*وہ اسمیں نمازیں، روزے، اور دیگر اعمال صالحہ نہیں پائے گا۔*
🛑 *اور کہے گا، الہی! یہ میرا نامہ اعمال نہیں۔ میں نے تو نیکیاں کیں تھیں وہ اس میں نہیں ہیں۔*
اس کو کہا جائے گا۔
🛑 *تیرا رب نہ تو ظلم کرنے والا ھے اور نہ بھولنے والا۔*
🛑 *تیرے نیک اعمال، لوگوں کی غیبتیں، چغلیاں، بدخوئیاں، طعنہ زننیاں کرنے کی وجہ سے ضائع ھو گئے۔*
⏳️اپنے نماز، روزے اور صدقہ کی حفاظت کیجیئے⏳️
4 - 0
🌿🌿قرآن وہ بارش ہے جو دلوں کی سخت زمین کو نرم کر دیتی ہے،💦💦🌿🌿
☘️☘️ وہ دریا ہے جس کے بہاؤ میں ڈوبنے والے کبھی پیاسے نہیں رہتے۔🌿🌿
🍀🍀یہ وہ صدا ہے جو صدیوں سے گونج رہی ہے، مگر آج بھی سننے والے کا دل پہلی بار کی طرح لرز اٹھتا ہے۔☘️☘️
💥💥یہ وہ روشنی نہیں جو آنکھوں سے دیکھی جائے، بلکہ وہ حقیقت ہے جو دل کی گہرائیوں میں اتر کر زندگی کو ایک نئی سمت دے دیتی ہے💞💞💞،☘️☘️۔
جو اس سے جُڑ جائے، وہ کبھی تنہا نہیں رہتا، 💖💖💖
اور جو اسے چھوڑ دے، وہ بھیڑ میں بھی کھو جاتا ہے.🖤🖤
7 - 0
🌿 *معانی القرآن* 🌿
Lecture_16
🍃 *قوم کے زوال کے اسباب* 🍃
🍀 *1۔ شرک اور تجارت میں بددیانتی* 🍀
▫️قومِ شعیب بنیادی طور پر مسلمان تھی لیکن اس میں بگاڑ آگیا تھا۔
▪️
🍀 *قومِ شعیب کی بڑی خرابیاں* 🍀
*1۔ شرک*
آج کے مسلمان بھی مسلمان ہوتے ہوئے بھی شرک کا ارتکاب کرتے ہیں۔
*2۔ تجارتی معاملات میں بددیانتی*
☑️ان دو چیزوں کی اصلاح کےلیے شعیب علیہ السلام آئے تھے۔
☘️ *اہم نکتہ*
☑️ *انبیاء صرف عقیدے کی اصلاح نہیں کرتے بلکہ معاشرتی برائیوں کی بھی اصلاح کرتے ہیں۔*
☘️ *تجارت میں بددیانتی*
▫️جھوٹ بول کر مال بیچنا
▪️کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا
▫️کسی کو دیتے وقت کم دینا اور لیتے وقت زیادہ لینا
▪️ناپ تول میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنا، جس سے لینے والے کو بھی پتا نہ چلتا کہ اس کو دھوکہ دے دیا گیا
ہر طرح کی بےایمانی
☘️ *اہم ترین نکتہ*
☑️ *زمین میں فساد صرف جنگ و جدل سے نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کے حقوق پامال کرنے سے بھی ہوتا ہے۔*
🍀 *2۔ بداخلاقی* 🍀
▪️قومِ شعیب نے شعیب علیہ السلام کے ساتھ گستاخانہ اور دھمکی آمیز رویہ اپنایا۔
▫️متکبرین کا دور میں یہی طریقہ رہا ہے۔
▪️جب کوئی ان کی بات نہیں منانتا تو وہ دھمکیوں پر اتر آتے ہیں۔
▫️باطل کے ذریعے سے بحث میں عاجز آ جانے کے بعد دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہیں۔
🍀 *3۔معاملات میں بددیانتی کو لازمی گرداننا* 🍀
⬅️ ہر دور کے مفسدین کا یہی خیال ہوتا ہے کہ
تجارت، سیاست میں بےایمانی و بداخلاقی نہ برتنے سے بڑا نقصان ہوگا، کوئی نفع نہ ملے گا۔
☘️ *اہم نکتہ*
☑️ *دنیا کے تمام لوگ صرف دھوکہ دہی اور بددیانتی سے ہی مالدار نہیں بنتے۔*
🍀 *4۔ خوشحالی میں اللہ سے دوری* 🍀
☑️ جو قوم مصیبت اور تکلیف سے اللہ کی طرف نہیں پلٹتی تو اللہ تعالیٰ اسے خوش حالی دے کر آزماتا ہے۔
☘️ *خوش حالی پر اکثریت کا رویہ*
▪️اللہ کو بھول جانا
▫️حالات و مصائب کو محض زمانہ اور موسم کے سبب قرار دینا
▪️نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجاے ان نعمتوں کو استعمال کرکے اللہ کو ہی ناراض کردینا
🍀 *5۔ممنوع چیزوں کو مباح قرار دینا* 🍀
▫️حیلے بہانوں، مختلف قیاس آرائیوں اور نظریہء ضرورت کے تحت ممنوع کاموں کو کرنا
☑️یہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے کہ انسان کو حلال کے بجاے حرام آسانی سے مل جائے۔
⬅️جیسے اصحابِ سبت نے مچھلیاں پکڑنے کےلیے حیلے سازی سے کام لیا تھا کہ جمعہ کی شام جال لگا کر اتوار کی شام نکال لیتے۔
☘️ *اہم نکتہ*
حرام سے حاصل ہونے والی روزی انسان کےلیے وبالِ جان بن جاتی ہے۔ اس کا نقصان کہیں نہ کہیں نطر آجاتا ہے۔
🍀 *6۔ نہی عن المنکر نہ کرنا* 🍀
☘️ *اصحابِ سبت کے تین گروہ*
1۔ نافرمان گروہ: کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے
2۔ نصیحت کرنے والا گروہ: لوگوں کو اس کام سے روکنے اور اللہ کے عذاب سے ڈرانے والے
3۔ خاموش تماشائی، نیوٹرل
☑️ *نجات نہی عن المنکر کرنے والوں کو ملی۔*
☘️ *منکر نہ کرنا، باعثِ عذاب*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس قوم میں برائیوں کا ارتکاب کیا جائے اور برائیاں نہ کرنے والے لوگ، برائیاں کرنے والے لوگوں کی نسبت زیادہ بھی ہوں اور طاقت ور بھی اور معزز بھی لیکن وہ پھر بھی ان کو نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ سب کو عام عذاب میں مبتلا کردے۔
۔
🍀 *دعا* 🍀
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ، لَا اُحْصِيْ ثَنَائًَ عَلَیْکَ أَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ
’’اے اللہ! میں تیری رضا کے ساتھ تیرے غصے سے، تیرے عفو و کرم کے ساتھ تیری عقوبت و سزا سے اورتیرے (فضل و کرم کے) ساتھ ہی (تیرے عذابوں ) سے پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری حمد و ثنا کا شمار نہیں کرتا، تو ایسا ہی صاحبِ حمد و ثنا ہے جیسا کہ تو نے خود اپنی ثنا بیان فرمائی ہے۔‘‘
(صحیح مسلم :۴۸۶)
11 - 1
🌿 *استغفار کے عظیم فوائد* 🌿
📖 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًۭا"
"يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًۭا"
"وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍۢ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّٰتٍۢ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَٰرًۭا" (سورۃ نوح: 10-12)
---
✨ *استغفار کے 7 عظیم فوائد* ✨
❶ گناہوں کی معافی 🤲🏻 (سورۃ نوح: 10)
❷ بارش کی برکت 🌧️ (سورۃ نوح: 11)
❸ نیک اولاد کی نعمت 👶 (سورۃ نوح: 12)
❹ مال و دولت کی فراوانی 💰 (سورۃ نوح: 12)
❺ باغات اور سرسبزی عطا ہونا 🌴 (سورۃ نوح: 12)
❻ نہروں اور پانی کی بہتات 💦 (سورۃ نوح: 12)
❼ خوش حالی اور برکت والی زندگی 🕊️ (سورۃ ہود: 3)
📌 استغفار نہ صرف گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے، بلکہ دنیاوی اور اخروی کامیابی کا راستہ بھی ہے۔
اللہ ہمیں استغفار کی کثرت کی توفیق عطا فرمائے، آمین! 🤲🏻💖
10 - 0
The way to Allah is the way where we get successed . Come to Allah 's way this is the right path where we never disoppointed.
QURAN KA TARJUMA SIKHE ASSAN TARIKA SA LAFZI TARJUMA KA SATH
Learn with in easy way translation of quran then you can easily understand Quran
Let's learn Quran with its meaning and spread it All over the world 🌎