Channel Avatar

Sam's kitchen @UCCt4PseZJpHzUM3kYGA5Fsw@youtube.com

17K subscribers - no pronouns :c

Hello my wonderful friends and family! Welcome to my channel


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Sam's kitchen
Posted 3 days ago

❤️چکن شنواری کڑاہی پشاوری🩷
اجزاء:
چکن(آدھا کلو)
ٹماٹر(4 عدد)
نمک(حسب ذائقہ )
کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)
کٹی لال مرچ(1 چائےکا چمچ/حسب ذائقہ )
ادرک،لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ)
آئل(1 کپ)
زیرہ(1 چائے کا چمچ )
ہری مرچیں(2۔3 عدد باریک کٹی ہوئی)
دھنیا پاؤڈر(1چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر کلر چینج ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ،دھنیاپاؤڈر اور ڈیرھ گلاس پانی شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور چکن اچھی طرح گل جائے تو آخر میں زیرہ،کالی مرچ پاؤڈر اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ چکن شنواری کڑاہی تیار ہے۔گرم گرم روٹی، سلاد اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔

8 - 4

Sam's kitchen
Posted 3 days ago

موتی چور کے لڈو
اجزاء۔
بیسن 400گرام
اراروٹ 2کھانے کے چمچے
سوجی 2/1-1کھانے کے چمچے
رنگ کاٹ چٹکی بھر
گھی تلنے کے لئے
لڈو کے اجزاء۔
دانہ 400گرام
چینی 400گرام
پانی 300گرام
زردے کا رنگ چٹکی بھر
لیمن کلر چٹکی بھر
پسی جائفل جاوتری، الائچی 4/1چائے کا چمچہ
چار مغز 10گرام
بادام پستہ گارنش کے لئے
ترکیب۔
ایک پیالے میں 400گرام بیسن ، 2کھانے کے چمچے 2/1-1کھانے کے چمچے سوجی اور چٹکی بھر رنگ کاٹ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر پتلا آمیزے تیار کرلیں۔ خیال رہے کہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں۔پھر باریک سوراخ والی چھلنی سے بیسن کو گھی کے اوپر جھٹکیں۔ اس سے بیسن کے باریک باریک دانے کڑاہی میں گریں گے۔ جب کڑاہی بھر جائیں تو اس میں مزید بیسن نہ ڈالیں۔ دانوں کو کڑک ہونے تک فرائی کریں۔ پھر انہیں نکال کر چھلنی پر ڈال دیں اور گھی خشک ہونے دیں۔

لڈو کی تیار ی
دوسری کڑاہی کو ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں 400گرام چینی اور 300گرام کردیں۔رنگ کاٹ ڈالنے کے بعد جو میل اوپر آئے گا اسے نکال دیں۔ جب شیرے میں اُبال آئے تو اس میں دانہ شامل کرکے کچھ دیر تک پکائیں۔ جب آدھا شیرہ خشک ہوجائے تو اس میں چٹکی بھر لیمن کلر اور زردے کا اتنا رنگ ڈالیں کہ وہ پیلا ہوجائے اب دانے کو چیک کریں کہ وہ نرم ہوگیا یا نہیں۔ اگر نہیں تو تھوڑا سا پانی شامل کردیں۔ جب دانہ نرم ہوجائے تو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اب اس آمیزے کو ٹرے میں نکال لیں۔
پھر اس میں 4/1چائے کا چمچہ جائفل جاوتری ، الائچی پاﺅڈر اور چار مغز ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب نیم گرم ہوجائے تو ہاتھوں کی مدد سے مسل لیں اور ہاتھوں پر پانی لگا کر دبا دبا کر لڈو بنالیں۔تیار ہونے پر پستہ اور بادام سے سجاوٹ کرکے پیش کریں۔

13 - 4

Sam's kitchen
Posted 3 days ago

🌸🌸🌸چکن ریشمی کباب🌸🌸🌸

🌷اجزاء:🌷
•چکن قیمہ (دو بار گرائنڈ کیا ہو)_____ آدھ کلوا
•لہسن ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
پیاز_____ 1 عدد
•کالی مرچ (کٹی ہوئی ) _____آدھ چائے کا چمچ
•ہری الائچی (بیج کٹے ہوئے) _____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•سفید زیرہ پاوڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•کالا زیرہ پاوڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•پاپریکا پاوڈر_____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•دار چینی پاوڈر_____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•سفید مرچ_____ پاوڈر 1 تہائی چائے کا چمچ
•کریم_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•دہی_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•بیکنگ پاوڈر_____ 1چٹکی
•ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) _____ 5سے چھ عدد
•تیل_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ

🌸ترکیب🌸
ایک چوپر میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں
اب ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمہ کو لمبائی میں اسکیور یا راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں
اب اسے کوئلوں پر پکائیں
🌸🌸🌸😋😋😋🩷🌷🌷🌷

❤💚💙😘🌹

8 - 3

Sam's kitchen
Posted 3 days ago

موتی چور کے لڈو
اجزاء۔
بیسن 400گرام
اراروٹ 2کھانے کے چمچے
سوجی 2/1-1کھانے کے چمچے
رنگ کاٹ چٹکی بھر
گھی تلنے کے لئے
لڈو کے اجزاء۔
دانہ 400گرام
چینی 400گرام
پانی 300گرام
زردے کا رنگ چٹکی بھر
لیمن کلر چٹکی بھر
پسی جائفل جاوتری، الائچی 4/1چائے کا چمچہ
چار مغز 10گرام
بادام پستہ گارنش کے لئے
ترکیب۔
ایک پیالے میں 400گرام بیسن ، 2کھانے کے چمچے 2/1-1کھانے کے چمچے سوجی اور چٹکی بھر رنگ کاٹ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر پتلا آمیزے تیار کرلیں۔ خیال رہے کہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں۔پھر باریک سوراخ والی چھلنی سے بیسن کو گھی کے اوپر جھٹکیں۔ اس سے بیسن کے باریک باریک دانے کڑاہی میں گریں گے۔ جب کڑاہی بھر جائیں تو اس میں مزید بیسن نہ ڈالیں۔ دانوں کو کڑک ہونے تک فرائی کریں۔ پھر انہیں نکال کر چھلنی پر ڈال دیں اور گھی خشک ہونے دیں۔

لڈو کی تیار ی
دوسری کڑاہی کو ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں 400گرام چینی اور 300گرام کردیں۔رنگ کاٹ ڈالنے کے بعد جو میل اوپر آئے گا اسے نکال دیں۔ جب شیرے میں اُبال آئے تو اس میں دانہ شامل کرکے کچھ دیر تک پکائیں۔ جب آدھا شیرہ خشک ہوجائے تو اس میں چٹکی بھر لیمن کلر اور زردے کا اتنا رنگ ڈالیں کہ وہ پیلا ہوجائے اب دانے کو چیک کریں کہ وہ نرم ہوگیا یا نہیں۔ اگر نہیں تو تھوڑا سا پانی شامل کردیں۔ جب دانہ نرم ہوجائے تو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اب اس آمیزے کو ٹرے میں نکال لیں۔
پھر اس میں 4/1چائے کا چمچہ جائفل جاوتری ، الائچی پاﺅڈر اور چار مغز ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب نیم گرم ہوجائے تو ہاتھوں کی مدد سے مسل لیں اور ہاتھوں پر پانی لگا کر دبا دبا کر لڈو بنالیں۔تیار ہونے پر پستہ اور بادام سے سجاوٹ کرکے پیش کریں۔

3 - 3

Sam's kitchen
Posted 6 days ago

Thought of the day
Good morning #life#happylife

9 - 7

Sam's kitchen
Posted 1 week ago

Here's the translation of the recipe from Urdu to English:

*Chicken Shnawari Karahi Peshawari*

Ingredients:

- 1/2 kg chicken
- 4 tomatoes
- Salt (to taste)
- 1/2 teaspoon black pepper powder (or to taste)
- 1 teaspoon chopped red chili (or to taste)
- 1 tablespoon ginger-garlic paste
- 1 cup oil
- 1 teaspoon cumin seeds
- 2-3 green chilies (finely chopped)
- 1 teaspoon coriander powder

Instructions:

1. Heat oil in a karahi (wok) and fry chicken until its color changes.

2. Add chopped tomatoes, salt, red chili, ginger-garlic paste, coriander powder, and 1.5 cups water. Mix well and cover to cook.

3. When water dries and chicken is tender, add cumin seeds, black pepper powder, and chopped green chilies. Simmer for 10 minutes.

4. Serve hot with naan, salad, and raita.

*Peshawari-Style Chicken Shnawari Karahi is ready! Enjoy!*

Note: Shnawari Karahi is a popular dish from Peshawar, Pakistan. It's a spicy and flavorful stir-fry made with marinated chicken, vegetables, and spices.❤️چکن شنواری کڑاہی پشاوری🩷
اجزاء:
چکن(آدھا کلو)
ٹماٹر(4 عدد)
نمک(حسب ذائقہ )
کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)
کٹی لال مرچ(1 چائےکا چمچ/حسب ذائقہ )
ادرک،لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ)
آئل(1 کپ)
زیرہ(1 چائے کا چمچ )
ہری مرچیں(2۔3 عدد باریک کٹی ہوئی)
دھنیا پاؤڈر(1چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر کلر چینج ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ،دھنیاپاؤڈر اور ڈیرھ گلاس پانی شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور چکن اچھی طرح گل جائے تو آخر میں زیرہ،کالی مرچ پاؤڈر اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ چکن شنواری کڑاہی تیار ہے۔گرم گرم روٹی، سلاد اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو یہ چکن شنواری کڑاہی کی ریسپی پسند آئی ہوrscl

9 - 8

Sam's kitchen
Posted 2 weeks ago

: "My granddaughter is born, remember her in all your prayers."

Other translations:

"ابنتی پیدا ہوئی ہے، سب دعاؤں میں یاد رکھیں" = "ابنتي ولدت، اذكرها في جميع الصلوات"

"मेरी पोती हुई है, सब दुआओं में याद रखें"

Alhumdolillah mari poti huy hay sub duaon may yad rukhayn

25 - 27

Sam's kitchen
Posted 1 month ago

توا کلیجی
اجزاء

کلیجی
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
دہی ایک چوتھائی کپ
تیل ایک چوتھائی کپ
:گارنش کے لیے
(ہری مرچ تین سے چار عدد ﴿کٹی ہوئی
لیموں کے چھلکے تین سے چار عدد
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
(پیاز دو کھانے کے چمچ ﴿چوکور کٹی ہوئی
(پودینہ دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
(ٹماٹر دو کھانے کے چمچ ﴿چوکور کٹے ہوئ

ترکیب

ایک پیالے میں کلیجی، لہسن کا پیسٹ، ادرک کا پیسٹ، گرم مصالحہ، کُٹی لال مرچ، نمک، ہلدی، پسی لال مرچ، دہی اور تیل ڈال کر مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔
اب اس مکسچر کو پین میں ڈال کر پکائیں۔
جب کلیجی پک جائے تو اسے ڈش میں نکال لیں۔
پھر ہری مرچ، لیموں کے چھلکے، ہرا دھنیا، پیاز، پودینہ اور ٹماٹر سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

59 - 8

Sam's kitchen
Posted 1 month ago

Assalamu alakum
Juma Mubarik
#Allah#friday#jumamubarik

105 - 2

Sam's kitchen
Posted 1 month ago

Ma shaa Allah
#like#share#subscribe

93 - 3