Channel Avatar

Weather Forecast Pakistan @UCCZ-HcPCOlgv2SRlG462M1A@youtube.com

107K subscribers - no pronouns :c

السلام علیکم! ہماری کوشش ہے کہ آپ تک بغیر سنسنی کے موسمی صور


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Weather Forecast Pakistan
Posted 2 hours ago

السلام علیکم!
سسٹم آج بھی کمزور شدت کے ساتھ موجود ہے ۔۔۔
شمال مشرقی بلوچستان ،شمالی اور مشرقی سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ ہونے کی توقع ۔۔۔۔ یکم سے 5 اکتوبر گرمی کی لہر اثر انداز ہونے کا امکان ۔۔۔۔۔ اس دوران نمی کم ہو گی تو حبس کی کیفیت میں کمی رہنے کی توقع ۔۔۔۔

93 - 0

Weather Forecast Pakistan
Posted 1 day ago

السلام علیکم!
گزشتہ رات سے صبح 5 بجے تک ملک کے شمالی علاقوں میں مختلف مقامات پر بادل تشکیل پانے اور بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں کچھ علاقوں میں صبح 5 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔۔۔ اب سلسلے کی شدت میں کمی آئے گی اختتام 30 کو ہی ہو گا۔۔۔۔۔اس کے بعد گرمی کی لہر اثرات مرتب کرے گی۔۔۔۔۔

504 - 10

Weather Forecast Pakistan
Posted 2 days ago

السلام علیکم!
شمالی علاقوں میں زبردست بارش کے بعد موسم میں کافی حد تک بہتری۔۔۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ۔۔۔۔

477 - 7

Weather Forecast Pakistan
Posted 3 days ago

السلام علیکم!
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا گلگت بلتستان کشمیر اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں بادل بننے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں معتدل تو کہیں تیز سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔۔۔

571 - 3

Weather Forecast Pakistan
Posted 4 days ago

السلام علیکم!
آئندہ رات سے بارش کا سلسلہ شمالی علاقوں سے شروع ہو گا جس کے سبب خیبرپختونخوا گلگت بلتستان کشمیر پنجاب کے علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ۔۔۔ اس سلسلے کے بعد باقاعدہ طور پر موسم خزاں کا آغاز ہو جائے گا جبکہ راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہونگی البتہ دن وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم ہی رہیں گے وسط اکتوبر کے آس پاس ایک اور مضبوط مغربی سلسلہ متوقع۔۔۔ جس کے بعد موسم میں کافی حد تک بہتری جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی دیکھنے کو ملے گی

554 - 6

Weather Forecast Pakistan
Posted 5 days ago

السلام علیکم!
آنے والے سلسلے سے ملک کے نصف شمالی حصے میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری کا امکان ۔۔۔ نصف جنوبی حصے میں صرف جنوب مشرقی سندھ بارش کا نظارہ کر سکے گا

494 - 7

Weather Forecast Pakistan
Posted 6 days ago

السلام علیکم!
26 سے 28 ستمبر ملک کے شمالی علاقوں میں بارش،ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔۔۔۔
اس دورانیے میں جنوب مشرقی سندھ کے چند مقامات پر بارش کی توقع۔۔۔۔۔

506 - 5

Weather Forecast Pakistan
Posted 1 week ago

السلام علیکم!
اینٹی سائیکلون یا ہائی پریشر کا کام ایک ہی ہوتا ہے اوپر سے ہواؤں کو نیچے کی طرف لانا اور ماحول کو خشک رکھنا۔۔۔۔
اب سورج خط استواء پر پہنچ چکا ہے اور قطب جنوبی کی طرف اپنا سفر شروع کرنے والا ہے۔۔۔ اب آئی ٹی سی زیڈ بھی جنوب کی طرف سرک جائے گی اور شمالی ہوائیں اپنا رنگ جمائیں گی۔۔۔ کچھ دن میں مون سون اپنے اختتام کو پہنچے گا اور موسم خزاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔۔۔ موسم خزاں میں عموماً بارشیں کم ہی ہوتی ہیں اس لیے جنوبی پاکستان کی اکتوبر اور نومبر کی اوسطاً بارش محض 2 سے 10 ملی میٹر کے درمیان ہے اور یہ بارشیں زیادہ تر ایل نینو پیٹرن کے ہوتے برستی ہیں۔۔۔۔ لانینا مزید مستحکم ہو رہا ہے اگر دسمبر سے فروری لانینا پیٹرن فعال ہوتا ہے اور درجہ حرارت اتار چڑھاؤ کا شکار نہیں ہوتے تو ملک کے شمالی علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری ریکارڈ ہو گی۔۔۔ آنے والا سلسلہ ملک کے نصف شمالی حصے پر اثر انداز ہو گا جنوبی حصے پر اینٹی سائیکلون بن چکا ہے اگلے 24 یا پھر 48 گھنٹوں میں جنوبی پاکستان سے مون سون باقاعدہ طور پر اپنے اختتام کو پہنچے گا ۔۔ البتہ شمالی پاکستان میں اس ماہ کے آخر تک انخلا ہو جائے گا اس بار کا مون سون مجموعی طور پر معمول سے زیادہ برسا ہے ۔۔۔۔

655 - 10

Weather Forecast Pakistan
Posted 1 week ago

السلام علیکم!

آئی ٹی سی زیڈ جنوب کی طرف سرکنا شروع۔۔۔۔مون سون پاکستان میں شدت کے ساتھ اثر انداز ہو امکان مزید کم۔۔۔۔
ہائی پریشر/اینٹی سائیکلون کی شدت بڑھنے کا امکان جس کے سبب مغربی سلسلہ شمالی و وسطی علاقوں تک محدود رہے گا۔۔۔
مون سون کا انخلاء پاکستان کے کسی بھی علاقے سے نہیں ہوا ۔۔ ستمبر کی 30 تک جو بھی بارش ہو گی وہ مون سون بارش ریکارڈ ہو گی۔۔۔
26 ستمبر سے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ۔۔۔۔ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع۔۔۔۔
لانینا کی شدت میں مسلسل بہتری۔۔۔۔ اگر پیٹرن بھی فعال ہو گیا تو شمالی پاکستان میں اچھے مغربی سلسلے اثرانداز ہونگے۔۔۔۔ اور جنوبی پاکستان میں بھی سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔۔۔ واللہ اعلم

524 - 3

Weather Forecast Pakistan
Posted 1 week ago

السلام علیکم!
گرمی کی لہر کا آغاز۔۔۔۔
رات اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ۔
گرمی یہ لہر 25 ستمبر تک متاثر کرے گی۔۔۔۔
حبس کی شدت میں بھی اضافہ ۔۔۔۔۔
اس ماہ کے آخر میں اثر انداز ہونے والے سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع۔۔۔۔۔ان شاء اللہ

593 - 5