Channel Avatar

Hafeez Shah Voice @UCCFpxF4W9wXkXy40d75n8vw@youtube.com

2.1K subscribers - no pronouns :c

Assalam O Alaikum ! WelCome to "Hafeez Shah Voice" Yout


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Hafeez Shah Voice
Posted 8 months ago

حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ کے وضو کا پانی اور دوسری ضروریات مہیا کیا کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”مجھ سے (کچھ) مانگ۔“ میں نے کہا: جنت میں آپ کی رفاقت مانگتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”کوئی اور چیز؟“ میں نے کہا: بس یہی مانگتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”اس سلسلے میں تو سجدوں (نفل نماز) کی کثرت کے ذریعے سے میری مدد کر۔“

4 - 3

Hafeez Shah Voice
Posted 8 months ago

سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک دن مدینہ سے باہر تشریف لے گئے اور آپ ﷺ نے شہدائے احد پر نماز پڑھی جیسا کہ آپ ﷺ میت پر پڑھتے تھے پھر آپ ﷺ واپس آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا:

إِنِّي فَرَطٌ لَّكُمْ وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ وَإِنِّي وَاللَّهِ لَا نُظُرُ إِلَى حَوْضِ الانَ وَإِنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الْأَرْضِ ......

میں قیامت کے دن تمہارا پیش رو ہوں اور تمہارا گواہ بنوں گا میں اللہ کی قسم یقیناً اس وقت اپنے حوض کی طرف دیکھ رہا ہوں اور مجھے روئے زمین کے خزانوں کی چابیاں یا یہ فرمایا روئے زمین کی چابیاں دے دی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم ! مجھے تم لوگوں پر اس بات کا خوف نہیں کہ تم میرے بعد مشرک ہو جاؤ گے بلکہ تم پر اس بات کا ڈر ہے کہ تم دنیا کی طرف رغبت کرو گے۔
(الرقاق باب الحوض ..... رقم: ٦٥٩٠)

2 - 1

Hafeez Shah Voice
Posted 8 months ago

پندرھویں صدی قبل مسیح تک مصر میں عمالقہ کی حکومت تھی جو مصر کے باہر سے آکر مصر کی حکومت پر
قابض ہو گئے تھے۔ یوسف علیہ السلام اسی قوم سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے بعد مصر میں قومی انقلاب ہوا۔ عمالقہ کی حکومت ختم ہو گئی اور ایک ملکی خاندان نے مصر کی حکومت پر قبضہ کرلیا اور اپنا لقب فرعون اختیار کیا۔ موسٰی علیہ سلام سابق حکمران قوم بنی اسرائیل سے تعلق رکھتے تھے اور فراعنہ میں سے ایک فرعون کے پاس خدا کا پیغام لے کر بھیجے گئے۔
یہ فرعون اپنے زمانہ میں بڑے جاہ وجلال کا بادشاہ تھا۔ حضرت موسٰی علیہ السلام جب اس کے دربار میں آ کر کھڑے ہوئے تو فرعون نے ان کو حقیر سمجھا۔ دبے ہوۓ فرقہ کا ایک فرد جس کے پاس نہ شان دار کپڑے تھے اور نہ پرشکوہ سواری ،نہ اس کے آس پاس دنیوی اہمیت کی اور کوئی چیز موجود تھی ، اچانک بادشاہ کے دربار میں آکر کہتا ہے کہ میں تمھارے پاس خدا کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔ یہ دیکھ کر فرعون اور اس کے درباری ہنس پڑے۔انھوں نے حضرت مُوسٰی علیہ السلام کی بات کو مَذاق سمجھا۔ ان کے لئے ناقابلِ فہم تھا کہ اتنی معمولی حیثیت کا آدمی خدا کا نمائندہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے حضرت موسٰی علیہ السلام کے پیغام کو اس کے دلائل کے اعتبار سے نہیں دیکھا بلکہ اس اختیار سے دیکھا کہ اس کا پیش کرنے والا کیسا ہے۔ اور جب انہیں نظر آیا کہ ایسا کرنے والا ایک معمولی آدمی ہے تو انھوں نے ان کی بات کو دلائل کی عظمت کے باوجود، حقیر سمجھ کر نظر انداز کر دیا ۔
حضرت موسٰی علیہ السلام کی بات ملک میں پھیلنے لگی اور بہت سے لوگ اس کے وزن کو محسوس کرنے لگے۔ اس وقت فرعون نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس کی باتوں پر دھیان دے رہے ہو۔ یہ شخص تو عجیب الجھی ہوئی باتیں کرتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ اس کا مقصد کیا ہے ۔ دوسری طرف میرا معاملہ ہے کہ میں صاف اور سمجھ میں آنے والی بات کہتا ہوں ۔ میرے برتر ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ خدا نے مجھ کو بڑائی عطا کی ہے۔ اس ملک کا اقتصادی نظام میرے حکم کے تحت چل رہا ہے ، موسٰی اگر خدا کے نمائندے ہیں تو 'کیوں نہ ان پر سونے کے کنگن اتارے گئے یا فرشتوں کا دستہ ان کے ساتھ ہوتا" فرعون کی یہ باتیں اس حد تک کارگر ہوئیں کہ اس نے اپنی قوم کی عقل کھو دی اور قوم نے اس کا کہنا مان لیا ، وہ پہلے ہی سے فاسق لوگ تھے ۔(زخرف ۵۴)
جب بھی حق کی بے آمیز دعوت اٹھتی ہے تو اس کی زدسب سے پہلے ان لوگوں پر پڑتی ہے جو کسی چلے ہوۓ
مذہب کے بل پر عوامی قیادت حاصل کئے ہوں، ایسے لوگ جب دیکھتے ہیں کہ داعی کی باتوں سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہ کچھ دلفریب باتیں کہہ کر لوگوں کے ذہن کو اس سے پھیرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اگرچہ داعی کے کھلے ہوئے دلائل کے مقابلہ میں ان کی پر فریب باتوں کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ تاہم اکثر لوگ چونکہ حق اور ناحق کے معاملہ میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتے وہ گہرائی کے ساتھ دونوں باتوں کا موازنہ نہیں کرتے اور قائدین کی خوش نما باتوں میں آکر ان کے ساتھ ہو جاتے ہیں اور حق کے داعی کو چھوڑ دیتے ہیں ۔

3 - 3

Hafeez Shah Voice
Posted 9 months ago

Thanks to all my Subscribers.

6 - 5

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

Like......❤️♥️❤️

7 - 0

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

ذوالحجۃ کی کس تاریخ کو عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے ؟؟❔❓❔

1 - 0

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

دعاؤں کی درخواست ہے۔

3 - 0

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

Like ♥️❣️♥️😇

7 - 1

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

Visit my channel for quotes and motivational content.💯😇♥️

2 - 0

Hafeez Shah Voice
Posted 1 year ago

پیارے نبی پاکﷺ نے فرمایا

6 - 1