in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
اگر آپ کو کسی ایک کہانی کا اختتام تبدیل کرنے کا موقع ملے تو وہ کون سی کہانی ہو گی اور آپ کیا اختتام لکھیں گے؟
59 - 75
السلام علیکم قارئین!نہایت مشقت کے بعد بالآخر قسط اپلوڈ ہو ہی گئی۔Hotspot ہی شیئر کر دیا کرو ظالموں، میرا انٹرنیٹ بہت سلو ہے۔
خیر، اصل مدعے پر آتے ہیں۔میں نے پہلے بھی یہ بات کہی تھی کہ میری لکھی گئی باقی تحریروں کی نسبت یہ تحریر تھوڑی چھوٹی ہو گی۔اگر میں باقاعدگی سے قسط لکھوں اور اپلوڈ کروں تو امید ہے کہ ایک،ڈیڑھ مہینے میں ناول مکمل ہو جائے گا لیکن......جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ممکن نہیں ہے🙃میں جو مرضی کر لوں مگر وقت کی پابندی مجھ سے نہیں ہو گی۔چلیں پھر دو مہینے لگ جائیں گے۔
دو ناولز ایک ساتھ آگے لے کر چلنا بہت مشکل ہے۔ہفتے والے دن الحمد سے والناس لکھنے کا دل نہیں کرتا اور سوموار والے دن رسم بندھن.......
میرے خیال سے پہلے ایک ناول کو ہی مکمل کر لیتے ہیں۔ویسے بھی الحمد سے والناس کی ہفتے میں ایک ہی قسط اپلوڈ ہوتی ہے۔دو مہینے میں آٹھ اقساط......زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا۔الحمد سے والناس کو ہم بعد میں مکمل کر لیں گے کیونکہ وہ ایک بہت مشکل ناول ہے اور رسم بندھن بالکل سادہ اور آسان......پہلے اچھے بچوں کی طرح اسے ہی پڑھ لیں۔
ایک اور اہم بات......تھوڑی سی تعریف کے قابل ہیں آپ لوگ،بالکل تھوڑی سی......🤐
میں رسم بندھن کو لکھنے سے تھوڑا سا گھبرا رہی تھی،سب سے بڑی وجہ عمر کا فرق اور پھر زخرف کی پریگنینسی......مجھے لگا تھا کہ زیادہ نہ سہی مگر تھوڑی بہت تنقید کا سامنا تو کرنا ہی پڑے گا مگر الحمداللہ!ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔یہ آپ لوگوں کا اعتماد ہی ہے جس نے مجھے آج یہ یقین دلا دیا ہے کہ میں حساس سے حساس موضوع پر بھی لکھ سکتی ہوں۔آپ کسی ایک ریل یا قسط کو پڑھ کر نتیجے پر نہیں پہنچے گے۔کم از کم وہ لوگ تو بالکل نہیں جنہوں نے مجھے پہلے پڑھا ہوا ہے۔بالکل یہی چیز خولہ پر بھی تھی۔میں تو بالکل حیران رہ گئی، کوئی منفی کمنٹ،کوئی ہیٹ کچھ بھی نہیں تھا۔مجھے اتنے مثبت رسپانس کی بالکل توقع نہیں تھی مگر آپ لوگ میری صحبت میں رہ رہ کر اچھے ہوتے جا رہے ہیں🫠
آخر میں اتنا ہی کہوں گیئں کہ جاگ جاؤ۔چینل کو سبسکرائب کروائیں سارے رشتے داروں اور دوستوں سے اور ناول کو آگے سے آگے سجیسٹ کریں اور دوسروں کو بھی اچھا بننے کا موقع فراہم کریں۔
جزاک اللہ خیرا❤️✨
107 - 27
”رمضان المبارک اور ایک بری عادت“
ہم سب کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی بری عادت میں مبتلا ضرور ہوتے ہیں۔میں آج ان عادات کی بات نہیں کر رہی جن کے بارے میں ہم جانتے نہیں۔میں ان عادات کی بات کر رہی ہوں، جن کے متعلق ہم جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے، گلٹ بھی محسوس کرتے ہیں، چھوڑنا بھی چاہتے ہیں مگر چاہ کر بھی چھوڑ نہیں پا رہے۔وہ بری عادات کچھ بھی ہو سکتی ہیں مثلاً میوزک سننا، فلمز دیکھنا، بد زبانی یا پھر کچھ اور......ایسا نہیں ہے کہ یہ صرف آپ ہی ہیں جو اس فیز سے گزر رہے ہیں، تقریباً ہر انسان ہی اس فیز سے کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیں گزرتا ہے۔میرے ساتھ بھی یہ بہت بار ہوا تھا۔شروع میں بہت آسان تھا، کیونکہ جو چیزیں میں نے چھوڑی تھیں،وو مجھے اتنی عزیز نہیں تھیں مگر ایک جگہ آ کر میں رک گئی تھی۔”کہ یہ تو مجھ سے نہیں ہو گا“ کوئی بھی چیز جو آپ کو بےحد عزیز ہو اور اچانک آپ کو علم ہو کہ مذہب میں تو یہ نہیں ہے۔اس چیز یا عادت کی قربانی دینی پڑے گی۔اللہ کی رضا کی خاطر یہ کرنا پڑے گا مگر وہیں دوسری طرف نفس آپ کو ورغلائے کہ ”اللہ تو بہت غفور و رحیم ہے۔کچھ نہیں ہوتا۔ایک چھوٹی سی بری عادت ہی تو ہے“ یہاں بہت کم لوگ اللہ کی رضا کی خاطر سب آسانی سے قربان کر دیتے ہیں پھر اکثریت ہوتی ہے مجھ جیسے لوگوں کی جو ضمیر کی آواز کو تھپکیاں دے دے کر سلانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔کچھ کا ضمیر سو جاتا ہے، تو کچھ کا ملامت کرتا رہتا ہے۔خیر، کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر میں نے اپنی اس بری عادت کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔اس دن بہت روئی تھی میں۔(شاید 15 یا 16 سال کی تھی میں اس وقت) بس اس دن اچانک کہیں سے ایک سوال ذہن میں ابھرا۔
”ہر وہ چیز جو مجھے پسند ہے، آخر اسلام میں وہی حرام کیوں ہے؟“بڑے دل سے پوچھا تھا میں نے یہ......جانتے ہیں جواب کب ملا؟اسی دن،ایک دن بعد،ایک ہفتے بعد......نہیں، پورے دو سال بعد...... جواب بھی کسی اور نے نہیں دیا تھا، میرے دل نے خود دیا تھا۔آخرکار سوال کرنے والا بھی تو میرا دل ہی تھا نہ۔
”ایسا نہیں ہے کہ ہر وہ چیز جو مجھے پسند ہے،وہی حرام ہے بلکہ ہر وہ چیز جو حرام ہے،مجھے وہی پسند ہے۔“اگر آپ غور کریں تو دونوں جملوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔در حقیقت ہمیں ہر وہ چیز اٹریکٹ کرتی ہے جو اسلام میں منع ہے۔یہ فطری ہے ۔کچھ قصور شیطان کا ہے اور کچھ ہمارے اپنے نفس کا۔یہ انسانی ذہنیت ہوتی ہے، جس کام سے روکا جائے،ہمیں وہی کرنا ہے۔میں ابھی آپ سے کہوں کہ کہ آپ نے ایک لال بڑے سائز کے سیب کے بارے میں نہیں سوچنا، نہیں سوچنا......آپ نے سوچا نہ.....؟🙃ہر وہ چیز جس سے منع کیا جائے، ہمارا ذہن قدرتی طور پر اس طرف مائل ہوتا ہے۔لیکن ہم یہاں عام چیزوں کی بات نہیں کر رہے،اسلام کی بات کر رہے ہیں۔اچھا، کسی نے مجھ سے ایک بار کہا تھا کہ فضول منطق میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟کیا اتنا کافی نہیں کہ اللہ نے روک دیا تو بس روک دیا۔میں بالکل اس بات سے متفق ہوں،اللہ کے حکم کے آگے سب ختم،فل سٹاپ مگر انسان تو ہے ہی خطاکار۔اللہ نے تو نماز کا حکم بھی دیا ہے؟کتنے لوگ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں؟اگر پڑھتے ہیں تو کیا یہ بچپن سے پڑ رہے ہیں؟اسلام میں تو جھوٹ بھی بولنے سے منع کیا گیا ہے، تو کتنے لوگ جھوٹ نہیں بولتےہر کسی کی زندگی مختلف ہوتی ہے۔کچھ کو بچپن میں ہی ایمان کی دولت مل جاتی ہے، کچھ کو جوانی میں آسانی سے تو کچھ کو خوار ہونے کے بعد......کچھ لوگوں کو بڑھاپے میں بھی یہ توفیق نہیں ملتی۔ہم نے یہاں خود کا دوسروں سے موازنہ نہیں کرنا بلکہ خود کا موازنہ خود سے کرنا ہے۔اپنے ماضی اور حال کا موازنہ کرنا ہے۔یہ سوچنا ہے کہ اس رمضان کون سی بری عادت کو ترک کرنا ہے۔کون سی ایسی چیز ہے جو ہمیں بےحد عزیز ہے مگر ہے غلط۔اپنا تجزیہ خود کریں اور کسی ایک بری عادت کو چھوڑنے کی کوشش کریں۔شیطان قید ہے مگر آپ کا جہاد النفس ابھی بھی جاری ہے۔یہ سنہرا موقع ہے اپنے نفس سے لڑنے کا کیونکہ ایک طاقت آپ سے بےحد دور ہے۔میں نہیں کہتی کہ مکمل انسان یا مسلمان بن جائیں۔بس ایک چیز ہے جسے ہم کوشش کہتے ہیں،آپ نے بس وہی کرنی ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیں گا اور قسط ان شاءاللہ اب کل ہی لکھوں گیئں۔❤️✨
138 - 34
تجوید کیا ہے؟
تجوید کا معنی ”بہتر بنانا یا درست کرنا“ ہے۔تجوید کا مقصد ہر لفظ کو اس کے مخرج(جائے ادا) اور صحیح طریقہ سے ادا کرنا ہے۔
یہ تجوید کورس ایک پیاری سی قاری نے سجیسٹ کیا ہے اور میں نے ذاتی طور پر خود فاؤنڈیشن کی اونر سے بات کی ہے، مجھے کافی اچھا لگا۔آپ میں سے کوئی تجوید کورس یا فہرست میں موجود کوئی اور کورس کرنا چاہتی ہیں تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔👇👇
0336-5031219
کورسز فری ہیں، آپ یکم رمضان سے پہلے ہی رجسٹریشن کروا لیں۔لیکن اگر آپ کو کچھ شبہات ہیں اور گروپ میں ایڈ ہونے سے پہلے آپ کوئی سوال کرنا چاہتی ہیں تو میں ایک ٹک ٹاک ای ڈی مینشن کر رہی ہوں،وہاں آپ پوچھ سکتی ہیں۔👇👇
muhammadshafey9595
یاد رکھیں کہ آپ نے مجھے میسج نہیں کرنا،انہیں کرنا ہے اور جب تک آپ مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو جاتیں تب تک ایڈ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔پہلے اپنے تمام شبہات دور کر لیں۔عمر کی کوئی حد نہیں۔(کورس صرف خواتین کے لیے ہے)
اس کے علاؤہ رمضان المبارک میں، میں ان شاءاللہ آپ کے ساتھ بہت سے اہم موضوعات اور واقعات کمیونٹی میں ڈسکس کروں گیئں تا کہ ہم کچھ نیا سیکھ سکیں۔
اور کس کس کے شہر میں چاند نظر آ گیا ہے؟کیونکہ یہ تو ممکن نہیں کہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن چاند نظر آ جائے😅
جزاک اللہ خیرا❤️✨
85 - 20
Aj meri chutti ha.Ab chye absent mark kro ya leave,ap ki mrzi🙆
Aj glti se me prhny beth gyi hon,bs es lye nhi likh ski.Kl In Shaa Allah likhon gin❤️✨
77 - 14
Aslam o Alaikum!AJ me nhi likh saki.Family me kisi ko death ho gyi ha.Duaon ki darkhwast ha.Kl ka bhi kuch nhi pata, filhal mental health theak nhi
71 - 27
Aslam o Alaikum Everyone!
All types of novels are available on my channel except bold novels.✖️
💞 Spiritual novels
💞 Funny novels
💞 Suspicious novels
💞 Sad and Happy novels
💞 Love stories
You are not allowed to upload my novels on any channel or any website without my permission.