Channel Avatar

Pak247News @UCAMAlD0JDLzWsDLOViao7sA@youtube.com

7.8K subscribers - no pronouns :c

More from this channel (soon)


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Pak247News
Posted 1 week ago

وٹیوب میں فیملی سینٹر کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے والدین یا سرپرست یہ ٹریک کرسکیں گے کہ ان کے بچے اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں،اس فیچر سے والدین اور بچوں کے اکاؤنٹس زیادہ آسانی سے لنک ہو جائیں گے،کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم میں مواد تیار کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے،اس فیچر کو استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں اور اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے،والدین یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز میں جاکر فیملی سینٹر پیج پر جائیں،وہاں انوائیٹ اے ٹین (invite a teen) آپشن پر کلک کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹس کو لنک کریں،اکاؤنٹس کو لنک کرنے کے بعد والدین اپنی بچوں کی تمام تر سرگرمیوں جیسے کمنٹس، سبسکرپشنز اور اپ لوڈز وغیرہ جیسی تمام تر تفصیلات دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے،والدین اس وقت بھی ای میل نوٹیفکیشن بھیج سکیں گے جب بچوں کی جانب سے لائیو اسٹریمز شروع کی جائے گی یا یوٹیوب پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جائے گی،لنک اکاؤنٹس فیچر والدین اور بچوں دونوں کو کنٹرول فراہم کرتا ہے اور اسے کسی بھی وقت ٹرن آف کیا جاسکتا ہے،کمپنی کے مطابق اس فیچر کو آئندہ چند دن میں دنیا بھر کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے،اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں فیملی سینٹر میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا

12 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بھر سے 20,207,878 ویڈیوز جب کہ دنیا بھر سے 166،997،307 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں،ٹک ٹاک گزشتہ چند سال سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ازخود دنیا بھر سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرتا آ رہا ہے اور سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ایپلی کیشن نے پاکستان بھر سے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں،ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ٹک ٹاک نے نامناسب، فحش اور متنازع مواد پر مبنی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا،یان میں بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ 2024 کے عرصے کے دوران ٹک ٹاک کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریبا 0.9 فیصد ہے،ٹک ٹاک نے تین ماہ کے اسی عرصے کے دوران کمنٹس سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا،ایپلی کیشن نے سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 20,207,878 ویڈیوز کو ڈیلیٹ اور حذف کیا،کمپنی کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا،کمپنی نے بتایا کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں 13 سال سے کم عمر افراد کے 21,639,414 اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔
#pak247 #tiktok2023 #videos #Pakistan

4 - 1

Pak247News
Posted 2 months ago

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سب سے آسان ہدف وہ نوجوان ہوتے ہیں جن کی سوچ پختہ نہیں ہوتی اور وہ باآسانی سوشل میڈیا الگورتھمز کا شکار ہوجاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کا فیس بُک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے عادی ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً یہ نوجوان جن میں سے زیادہ تر کم عمر ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کی لت کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت خراب ہوجاتی ہے،2021ء میں وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں میٹا کی جانب سے کی گئی تحقیق کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ 13.5 فیصد نوجوان لڑکیوں نے مؤقف اپنایا کہ انسٹاگرام ’خودکشی کے خیالات کو پختہ کرتا ہے‘ جبکہ 17 فیصد لڑکیوں نے کہا کہ اس کے استعمال سے خوراک کے مختلف ڈس آرڈرز میں بھی اضافہ ہوا ہے،اگرچہ ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ اس پابندی کے باوجود اور والدین کی رضامندی کے بغیر ہی سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔موجودہ صورتحال سے مایوس ہوکر اور اس مسئلے سے نمٹنے کے حوالے سے بڑے سوشل میڈیا اداروں میں سنجیدگی کے فقدان کی وجہ سے، اٹرنی جنرلز کے گروپ نے اب میٹا پر مقدمہ دائر کیا ہے،33 مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوجوانوں اور بچوں کو اس کا عادی بنانے اور خراب ذہنی صحت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،33 ریاستوں نے قانونی چارہ جوئی کی اس درخواست پر دستخط کیے ہیں جوکہ اس قسم کی پہلی کوشش ہے جہاں وہ میٹا سے ہرجانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
#pak247 #socialmedia #children #Pakistan

5 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اب بھی پوری دنیا میں ایک ہفتے میں 17 سو کے قریب افراد کو ہلاک کر رہا ہے، اور خطرے والی آبادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بیماری کے خلاف اپنی ویکسینیشن کو جاری رکھیں,فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے ویکسین کی کوریج میں کمی پر ایک انتباہ دیا،اقوام متحدہ کی صحت کے ادارے کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صحت کے کارکنوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کی کوریج میں کمی آئی ہے جو دو سب سے زیادہ خطرہ والے گروپ ہیں،ڈبلیو ایچ او تجویز کرتا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ والے گروپوں میں لوگ اپنی آخری خوراک کے 12 ماہ کے اندر کورونا وائرس ویکسین حاصل کریں۔
#worldwide #covid #pak24

7 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

کینیا کی اعلٰی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے،کینین ہائی کورٹ کی جج جسٹس سٹیلا موٹوکو نے ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کینین پولیس کی فائرنگ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا کے شہر نیروبی کے قریب مگاڈی کے علاقے میں پراسرار طور پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ابتدا میں کینین پولیس نے اسے غلط شناخت کا معاملہ بتایا تھا تاہم بعد کی تحقیقات میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا۔

34 - 1

Pak247News
Posted 2 months ago

بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے ایک دن بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات اور صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں،اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سے جب ایک روز قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کرنے کے اقوام متحدہ کے گروپ کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ ایک آزاد پینل کی سفارشات تھیں،
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ عمران خان کی موجودہ صورتحال کو زیادہ مثبت انداز میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتےہیں،
حکومت اور اس کے اتحادیوں نے عمران کی نظربندی سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اداروں کے خلاف سازش قرار دیا،اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی نظر بندی پاکستان کا ’اندرونی معاملہ‘ ہے

2 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کے لیے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم پر مشتمل بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں,
گزشتہ سال سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 43 فیصد اضافہ ہوا تھا اور 2024 میں 27 لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمد متوقع ہے،
سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں تشیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی عرب کا دورہ کرنے کے خواہش مند افراد کو ویزا کے حصول کے حوالے مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں، طویل انتظار سے بچنے کے لیے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشیر کی ویب سائٹ پر اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں
سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ٹرانزیٹ ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو مخصوص ائیرلائنز کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے، اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اُن مسافروں کے لیے آن ارائیول ویزا دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکا یا شینگن ویزا ہو۔سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا ہے، اس ویزے کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دورے کرسکتے ہیں اور عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔

22 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا،انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔

14 - 0

Pak247News
Posted 2 months ago

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔ سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا، مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلو گرام ہے۔ چھ فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔ رواں سال امریکا میں بھی شدید گرمی پڑی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا۔ اس بار غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔ مجسمے کے سر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اسے ہٹا دیا،سخت موم کا نقطہ پگھلا بالعموم 60 سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔ سر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہو گیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے

16 - 1

Pak247News
Posted 2 months ago

پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ سے زائد آبادی کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، بجٹ دستاویزات میں تفصیلات سامنے آ گئیں،حکومت پنجاب جون 2024 کے اختتام پر ایک ہزار 685 ارب روپے کی مقروض ہو گی، اس وقت پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے، پنجاب کا ہر شہری لگ بھگ 13 ہزار 200 روپے کا مقروض ہے،حکومت پنجاب عالمی بینک کی 3.5 ارب ڈالر کی مقروض ہے جبکہ اسے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا 1.29 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اس کے علاوہ حکومت پنجاب چین کی 1.39 ارب ڈالر کی مقروض ہے۔
#pak247 #budgetdecor #panjabi #Pakistan

5 - 1