Channel Avatar

Sial Press @UC9DnZdPpleoTJ_dQoBVAxhw@youtube.com

30 subscribers - no pronouns :c

Islamic Information


Welcoem to posts!!

in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c

Sial Press
Posted 1 year ago

0 - 0

Sial Press
Posted 1 year ago

!ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت ہوتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتہ بھی نہیں چلا اور شادی کو اٹھارہ سال ہو گئے۔ دو چار دن پہلے ہی سعدی میاں کہہ رہے تھے کہ ایسے معلوم پڑتا ہے کہ کل ہی کی بات ہے کہ آپ کا ولیمہ کھانے پنڈی گھیب گئے تھے۔ میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت کچھ خیر حاصل کرتے ہیں لیکن اسے تسلیم نہیں کرتے کہ شاید یہ رشتہ ہی ایسا ہے یعنی مقابلے کا۔ مجھ سمیت سب مردوں کو چاہیے کہ اللہ نے انہیں بڑا بنایا ہے تو اپنا ظرف بھی بڑا کریں اور اپنی بیویوں سے حاصل ہونے والے خیر کو تسلیم کریں۔

قرآن مجید میں ہے کہ انسان کی دل میں لالچ رکھ دی گئی ہے لہذا یہ رشتوں میں ملنے والے خیر کو نہیں دیکھتا جو بہت زیادہ ہوتا ہے البتہ شر کو گنتا رہتا ہے جو بہت کم ہوتا ہے۔ اگر میاں بیوی پندرہ بیس سالوں سے ایک چھت کے نیچے ہیں یا ایک رشتے میں بندھے ہیں تو کوئی خیر ایک دوسرے سے حاصل کر رہے ہیں، تبھی تو رشتہ چلا رہے ہیں ورنہ توڑنے میں کیا دیر لگتی ہے، مرد ہو یا عورت۔ یہی بات میں عموما کاؤنسلنگ میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

بلاشبہ میری شخصیت کی تعمیر میں میری والدہ محترمہ اور اہلیہ کا بہت کردار رہا ہے۔ بنیادی محنت والدہ کی تھی جبکہ اہلیہ کے ساتھ نے اسے فنشنگ دی۔ شادی کرنے کے حوالے سے میں ایک نتیجے پر پہنچا ہوں اور اکثر نوجوانوں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کہ دین یعنی اخلاق کے بعد سب سے اہم چیز خاندان اور حسب نسب ہوتا ہے۔ قریش کی عورتیں بھی قریشی ہی تھیں۔ قریش کے خاندان میں ایک خاص اٹھان اور رکھ رکھاؤ تھا جو دنیاوی زندگی میں دین کی تنفیذ کے لیے بہت ضروری تھا کہ دین کی تطبیق اور تنفیذ جس دنیا میں کرنی ہے، اس کے لیے مینجمینٹ اور دیگر اسکلز وغیرہ چاہییں جو خاندانوں میں عموما وراثتا نقل ہوتی ہے۔

اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہن ام ہانی رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام دیا تھا تو انہوں نے اپنے بچوں کی وجہ سے معذرت کر لی۔ اس پر آپ نے تبصرہ کیا تھا کہ بہترین عورتیں قریش کی عورتیں ہیں جو اونٹ کی سواری کرتی ہیں اور بچوں کی خاطر اپنی زندگی کھپا دیتی ہیں۔ اسی طرح حضرت ہند رضی اللہ عنہا سے جب آپ نے بیعت لینا چاہی کہ اس پر بیعت کریں کہ کبھی بدکاری نہ کریں گی تو ان کا جواب تھا، رسول اللہ، کیا کوئی خاندانی عورت بدکاری بھی کر سکتی ہے!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ یہ دنیا متاع ہے اور اس دنیا کی بہترین متاع اور نعمت نیک بیوی ہے۔ مجھ سے جب کوئی دوسری شادی کے بارے مشورہ طلب کرتا ہے تو یہی کہتا ہوں کہ پہلی کو نعمت سمجھتے ہو تو یہ خیر ہے، جتنا جمع کر لو، اتنا کم ہے۔ اور اگلی پہلی کو زحمت سمجھ کر دوسری کرنا چاہتے ہو تو پھر انیس بیس کا ہی فرق ہوتا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کبھی زاویہ نگاہ بدل کر بھی میاں بیوی کو ایک دوسرے کو دیکھ لینا چاہیے جیسا کہ قرآن میں ہے کہ اگر تمہیں ان کی کوئی بات ناپسند ہو تو عین ممکن ہے، اللہ نے ان میں بہت خیر رکھ دیا ہو۔ اور یہ خیر ہوتا ہے، تبھی تو آپ رشتہ چلا رہے ہوتے ہیں، بھلے آپ زبان سے نہ مانتے ہوں۔

اپنی کتاب مکالمہ کا انتساب اہلیہ محترمہ کے نام ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے اور یہی اس پوسٹ کے بھی آخری الفاظ ہیں کہ اللہ عزوجل مجھے بھی ان کے حق میں ایسا ہی خیر بنا دے جیسا کہ وہ میرے لیے خیر ثابت ہوئی ہیں۔

0 - 0

Sial Press
Posted 1 year ago

شادی سے پہلے لڑکی کو دیکھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دوست نے سوال کیا کہ دیندار لڑکی کو پیغام نکاح سے پہلے دیکھنے کے لیے اس کے گھر والوں سے کیسے مطالبہ کیا جائے؟ اس سے ایک لطیفہ یاد آیا کہ ایک لڑکے نے جہاں رشتہ بھیجا تو اصرار کیا کہ نکاح سے پہلے لڑکی کو دیکھنا اس کا شرعی حق ہے۔ لڑکی کے والد نے لڑکے کو گھر بلوایا۔ ڈرائنگ روم میں بٹھایا۔ لڑکی چائے دینے آئی لیکن اس نے نقاب کیا ہوا تھا۔ اس نے چائے سرو کی اور چلی گئی۔ لڑکے نے لڑکی کے والد کے سامنے احتجاج کیا کہ یہ کیا تماشا ہے۔ لڑکی کے والد نے سکون سے کہا کہ اس نے اپنا شرعی حق استعمال کیا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ اگر لڑکا مجھے پسند نہ آیا تو میں نقاب نہیں اٹھاؤں گی۔

خیر یہ تو ایک لطیفہ ہے لیکن سبق آموز ہے کہ بعض اوقات ایک شرعی حق غلط طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے کہ جس کی روک تھام ہونی چاہیے۔ پچھلے دنوں ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی کہ جن کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے انہیں کوئی چالیس مردوں نے ریجیکٹ کیا ہو گا جو ان کے گھر رشتہ دیکھنے آئے تھے اور کھانا کھا کر چلتے بنے تھے۔ یہ ریجیکشن کی فیلنگ ان کے لیے بہت اذیت ناک تھی۔

بلاشبہ حدیث میں ہے کہ لڑکی یعنی جہاں پیغام نکاح بھیجنا ہو، اس کو دیکھ لینا چاہیے۔ اس میں حرج نہیں ہے بلکہ بہتر ہے کہ حدیث میں ہے کہ یہ یعنی دیکھنا محبت پیدا ہونے یا بڑھنے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے جو کہ نکاح میں ویسے ہی مطلوب ہوتا ہے۔ البتہ اس میں مردوں کو یہ دھیان ضرور کرنا چاہیے کہ حیلے بہانے سے دیکھیں تا کہ اگر پسند نہ آنے پر انکار کرنا پڑ جائے تو اگلے کو ذہنی کوفت نہ ہو۔ مردوں کے لیے ریجیکشن شاید بڑا مسئلہ نہ ہوتا ہو لیکن صنف نازک کے لیے ہوتا ہے لہذا تصویر دیکھ لی یا حیلے بہانے سے دیکھ لیا، اسی سے کام چلا لینا چاہیے

0 - 0

Sial Press
Posted 1 year ago

ChatGPT)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیٹ جی پی ٹی کہ جس کی بنیاد اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے، کو استعمال کرنے کا موقع ملا۔ بہت مفید ٹول ہے لیکن یہ کہنا کہ یہ ویلیو نیوٹرل ہے تو درست نہیں ہے۔ اس کی بنیاد دو چیزیں ہے؛ ایک یہ کہ 2021 تک کا انٹرنیٹ ڈیٹا اور دوسرا وہ پرنسیپلز کہ جن پر اس کی ٹریننگ ہوئی ہے اور اس کی لرننگ جاری ہے۔ یہ پرنسیپلز در اصل ہیومن تھاٹ ہے یا آسان الفاظ میں انسانی سوچ ہے کہ جس کا ٹیکا اس روبوٹ کے دماغ میں انڈیلا گیا ہے جیسا یہ کہ یہ کسی کو گالی نہیں دے گا وغیرہ وغیرہ

سائنس میں اس کے جوابات بہت اچھے ہیں۔ یہ آپ کو پورے پورے پروگرامز لکھ دے گا۔ اسی لیے اسٹوڈنٹس کی چاندی لگی ہے۔ لیکن چیٹ جی پی ٹی والے ایک ایڈ آن لا رہے ہیں کہ جس سے معلوم ہو جائے گا کہ یہ اسائنمنٹ چیٹ جی پی ٹی کی ہے، اسٹوڈنٹ کی نہیں۔ البتہ سوشل سائنسز میں اسے احتیاط سے استعمال کریں اور لوگوں کو بھی یہی مشورہ دیں کہ اندھے بہرے ہو کر اس کے نتائج پر اعتماد نہ کریں۔ میں دو چار دن اس کے ساتھ کھیلا ہوں۔ ایک تو اس کے ایک ہی سوال کے جوابات بدلتے رہے، جس سے معلوم ہوا کہ یہ سیکھ رہا ہے۔ دوسرا یہ کہ جوابات میں تعصب بھی تھا مثلا اس کے جوابات انڈین، امریکن اور سیکولر رجحانات رکھے ہوئے معلوم ہوئے۔

مثال کے طور میں نے اس سے سوال کیا کہ مجھے دنیا کی تاریخ کی سب سے موثر شخصیت کے بارے بتلاؤ، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیا۔ میں نے کہا کہ دنیا کی دو موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ۔ اس نے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نام لیا۔ اور ساتھ میں بتلایا کہ پہلے کے فالوور 1.9 بلین اور دوسرے کے 2.4 بلین ہیں۔

جب میں نے پوچھا کہ مجھے دنیا کی تاریخ کی تین موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ۔ تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد جس کو تیسرے نمبر پر بیان کیا، آئی واز ریئلی شاکڈ۔ نہ اس نے نیوٹن کا نام لیا اور نہ مارٹن لوتھر، نہ آئن اسٹائن اور نہ نیلسن منڈیلا، نہ نپولین بونا پارٹ اور نہ چرچل، نہ اسکندر اعظم اور نہ سائرس دی گریٹ، نہ کنفیوشش اور نہ گواتم بدھا، اس نے گاندھی کا نام لیا، جی ہاں گاندھی جی، تاریخ انسانی کے تیسرے بڑے لیڈر ہیں۔

کیا انٹرنیٹ پر موجود محض ڈیٹا کی بنیاد پر یہ ممکن ہے کہ چیٹ چی پی ٹی تیسرے نمبر پر گاندھی کا نام لے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے قائد اعظم محمد علی جناح کو دنیا کی تیسری بڑی شخصیت قرار دے دیا جائے، اور محض انٹرنیٹ ڈیٹا کی بنیاد پر۔ کیا دنیا کی بقیہ شخصیات کے بارے انٹرنیٹ پر ڈیٹا موجود نہیں ہے یا اتنا موجود نہیں ہے جتنا گاندھی جی کے بارے ہے۔ پھر میں نے سوال دھراتے ہو یہ کہا کہ دنیا کی تاریخ کی پانچ، سات، دس موثر ترین شخصیات کے بارے بتلاؤ تو اس میں نیوٹن، مارٹن لوتھر، آئن اسٹائن اور اسکندر اعظم وغیرہ گاندھی جی سے نیچے تھے۔ گاندھی جی ایک بڑے لیڈر تھے، مانا، لیکن اتنے بڑے بھی نہ تھے۔ دیگر جو چیٹس ہوئیں، ان پر کسی اور پوسٹ میں گفتگو کریں گے۔

0 - 0