اسلام و علیکم بہن بھائیو
میں کوئی ٹریولز ایجنٹ نہیں ھوں یہ صرف میرا شوق ھے پہلے پاکستان کہ تمام شمالی علاقہ کی سیر کر چکا ھوں۔ لاہور سے ہنزہ موٹر بائک پر 2010 میں اور بہت ۔۔۔۔
لیکن یہ سب کچھ بہت ھی بے رنگ اور پھیکا لگنے لگا جب اللہ تعالی نے اپنے کرم سے مجھے اپنے اور اپنے محبوب کہ گھر کی زیارت کروائی
مسجد الحرم اور مسجد نبوی کے بارے میں اپنے احساسات تو بیان نہیں کر سکتا وہ جو صحن میں بیٹھ کر میناروں کو دیکھنا، آذان کی آواز، لوگوں کا ھجوم حرم کی طرف آتے ھوئے، اس کا احساس صرف وہ ھی کر سکتا ھے جسے اللہ تعالی نے یہ شرف بخشا ھو ، اللہ پاک سب کو یہ شرف نصیب فرمائے۔
لیکن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی ہر چیز ہر جگہ میں اتنا سکون اور مزہ ھے کیا بتاو
خواہ وہ گلیاں ہوں، بازار ھو، ناشتہ ھو، رات کا کھانا ھو، شاپنگ مال ہو، ھوٹل ھو۔
یہ تمام وڈیوز ایسی تو نہیں کہ میرے بہن بھائی اس سے رہنمائی حاصل کر سکے۔لیکن ان میں بیشتر ایسی ہیں کہ عمرہ اور حج کیلئے رہنمائی کر سکیں۔
wee.so/bu4fp