@naumanmaqsoodahmed
اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین کے مرکز میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں گئیں ہیں۔۔سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کے آپریشن کے دوران بھاری مشینری سے غیر قانونی تعمیرات گرا دیں گئیں اور کئی سال سے گھڑی ناکارہ گاڑیاں قبضے میں لے کر پارکنگ، فٹ پاتھ اور گرین ایریا واہگزار کرا لیا گیا ہے۔۔ اگر آپ کے کسی ایریا میں ایسی کوئی صوتحال ہے تصویر یا ویڈیو انباک کیجیے اور کمنٹ کیجیے۔۔
CDA, Islamabad #CDA #Encroachment #virałpost #pakistan #PakistanUpdates #BreakingNews #islamabad #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
5 - 1
@naumanmaqsoodahmed
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی رات گئے بڑی کارروائیاں۔۔ بنی گالا میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل، ملزمان رنگے ہاتھوں ملاوٹ کرتے پکڑے گئے۔۔ 15 ہزار لٹر تیار دودھ، 1200 کلوگرام بناسپتی گھی، 2500 کلوگرام سکم ملک پاوڈر اور 5 کلوگرام دیگر کیمیکل برآمد۔ملاوٹی دودھ اور اجزاء کو موقع پر تلف کردیا گیا،دو افراد موقع پر گرفتار، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج، شہری اپنے ارد گرد کے گھروں اور فارم ہاؤسز میں کہیں بھی کوئی خوراک سے منسلک کارخانہ دیکھیں تو اسلام آباد فوڈ اتھارتی کو رپورٹ کریں یا مجھے ویڈیو انباکس کر دیں،
15 - 4
: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی۔۔ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عارف خان نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔۔ مسافر کو ملیشیاء جاتے ہوئے آف لوڈ کیا جس کا تعلق مردان سے ہے۔۔ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد روانگی کی جعلی امیگریشن مہریں لگی ہوئی تھی۔۔مہر کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا ۔۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے انسداد سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
31 - 2
AUCTION SCHEDULE OF MISC: GOODS ON 12.11.2025 IN RESPECT OF AUCTION CELL COLLECTORATE OF CUSTOMS (ENFORCEMENT), PESHAWAR (FRESH & LEFTOVER LOTS)
پشاور میں نان کسٹم سمگلنگ کے سامان کی نیلامی۔۔ تمام سامان کی لسٹ اور سامان آپ کے لیے۔۔ اگر پھر بھی کوئی معلومات چاہیے تو کمنٹ کیجیے میں حاضر۔۔ نیلامی کا وقت صبح 10 بجے ہے۔۔
10 - 0
@naumanmaqsoodahmed
نان کسٹم پیڈ سمگلنگ کی گاڑیوں اور سامان کی نیلامی۔۔
پاکستان کسٹم کلیکٹریٹ کی کل پشاور کلیکٹریٹ میں نیلامی ہے۔۔ جن دوستوں کولسٹ اور دیگر معلومات چاہیے وہ کمنٹ کیجیے یا انباکس میں میسیج کیجیے لسٹ بھیج دونگا۔۔ طریقہ کار کے بارے میں جاننا ہے تو بتائیں میں 8 سے 9 بجے تک لائیو بھی آجاونگا۔۔ انشاء اللہ
وقت کم ہے اس لیے لسٹ میں سے کچھ دیکھنا ہے وت دیکھ لیجے گا۔۔
Auction of vehicles and miscellaneous goods (fresh and leftover lots ) under schedule no 07/2025-26 in respect of Collectorate of Customs Enforcement Peshawar
#auction2024 #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
6 - 0
@naumanmaqsoodahmed
سرکار کی للکار : جب قانونی نافذ کرنے والے خود ہی خلاف ورزیاں کریں۔۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ماڈل پولیس کیوں کہتے ہیں؟؟
گزشتہ 23 سال سے اس ملک کے بڑے بڑے میڈیا اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔۔ شروع سے ہی الیکٹرانک میڈیا میں رہا اور ایک نیوز اینکر کا سفر جہاں سے شروع کیا وہی آکر تھوڑی سی بریک لگی ہے مگر سفر اب بھی جاری ہے۔۔ آغاز میں صحافتی کیریئر کا آغاز ہوا تو کرائم رپورٹنگ اور انتظامیہ سمیت مختلف جنرل بیٹس پر سیکھنے کا موقع ملا.( ہر ادارے میں ایک رپورٹر کو ایک کسی ایک شعبے میں رپورٹنگ کے لیے مختص کیا جاتا ہے،جیسے سیاسی پارٹیوں کو کور کر نے والے رپورٹ کو پولیٹیکل بیٹ دی جاتی ہے اور اسے پولیٹیل رپورٹ کہا جاتا ہے، صحت کے شعبے میں ہیلتھ رپورٹر اور کھیلوں کے شعبے کے لیے سپورٹس رپورٹر کو تعینات کیا جاتا ہے۔) ۔۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اب بھی سیکھنے کا وہ عمل جاری ہے۔ مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔۔ اس عرصے میں نام اور معاملات شاید اتنے نا بنائے ہیں جتنا تجربہ، ٹھوکریں، دھوکے اور تنقید کے ٹوکرے اکٹھے کیے۔۔ خیر یہ تو دنیا کا دستور ہے کہ جس کے بھی کام آو اس کے شر سے بچنا بہت ضروری ہے۔۔ آگے آپ سمجھ گئے ہونگے۔۔ ؟خیر میں نے اس دوران تحقیقاتی رپورٹنگ میں بہت کام کیا۔۔ مختلف کرائم شوز، ڈاکیومنٹریز،پیکیجز،رپورٹس اورتحریریں بھی لکھیں جن پر بڑی بڑی برج بھی ہلے اور چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی نشاندہیوں پر تنقید بھی برداشت کی اور بعض اوقات سنگین نتائج کے محبت بھرے پیغامات بھی ملے۔۔ لیکن سفر جتنا بھی کٹھن ہو،، اس میں آنے والے اتار چڑھاوں اور رکاوٹیں آپ کو اچھا ڈرائیور نہیں تو کم از کم ان مسافروں کی نشاندہی ضرور کرا دیتی ہیں کہ کون سفر آسان بنا رہا ہے اور کون اس کے دوران ہی واپسی کا پیغام دے کر خود آگے نکال گیا یا آپ کی مستقل مزاجی کے آگے ہار مان کر خود ہی اگلے موڑ پر خید باد کہہ گیا۔۔
خیر موضوع پر آتے ہیں۔۔
کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر دیں ہیں۔۔ اس میں اگر کچھ خامیاں ہیں تو بہت ساری خوبیاں بھی ہیں جن کے زریعے آپ کو بر وقت معلومات اور تحقیقی سمیت تاریخ کا خزانہ بھی بآسانی مل جاتا ہے اور قوانین سے متعلق آگاہی بھی خوب مل جاتی ہے۔۔
میں بھی انہی لوگوں میں سے ہوں جو کسی نا کسی طریقے سے میرے چاہنے والوں اور میری فیملی کی طرح میسے ساتھ چلنے والے میری فالوورز اور سبسکرائبرز کی آگاہی کے لیے کچھ نا کچھ معلومات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ اسی سلسلے میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں اور میری ٹیم آپکو مختلف مقامات پر قوانین سے متعلق آگاہی اور بروقت معلومات کے لیے ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔۔
چند دن پہلے میری ٹیم اسلام آباد کے علاقے ٹیم بہارہ کہو میں ریکارڈنگ کر رہی تھی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ ۔۔ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل جو غلط طریقے سے یوٹرن سے سیدھے رانگ سائیڈ سے ہوتے ہوئے سملی ڈیم روڈ کی طرف داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی دوران کئی حادثات بھی رونماء ہوتے ہیں،، ان کی نشاندہی اور آگاہی کے لیے ایک ریکارڈنگ کے دوران عجیب اتفاق ہوا۔۔ جو آپ کی نظر سے بھی گزرا ہوگا ضرور۔
اگر آپ نے نہیں دیکھا تو ضرور ویڈیو دیکھیے گا ،، اس میں ایک نوجوان کو دیکھا گیا جو سموسے کھانے کے لیے غلط سمت سے آیا۔ایک اور موٹر سائیکل سوار جو سی ڈی اے کا ملازم ہے اور ایک پولیس افسر جو فیصل آباد سے اسلام آباد آئے ہیں۔۔
اب حیرت کی بات ہے کہ تینوں کے پاس لائسنس ہیں اور ان میں سے دو ایسے ڈرائیورز ہیں جو خود قوانین کی عملداری کروانے والے اداروں سے منسلک ہیں اور ظاہر ہے کہ ڈرائینگ لائسنسن بھی تبھی ملا جب ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی ملی اور ڈرائیونگ پا عبور ملا۔۔
اب نوجوان کا چالان ہوا تو اس نے فوراً پہلے تو کہا کہ میں ایک طالب علم ہوں اور میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ چالان بھر سکوں،، پھر فرمائش کی کہ آپ میرا 200 روپے والا چالان کر دیں میں سموسہ پلیٹ کھانے آیا تھا، اس لیے شارٹ کٹ لگا کر یہ راستہ اختیار کیا۔۔ ٹریفک افسر سے تکرار ہوئی، 1 ہزار روپے کا چالان ہوا تو کہنے لگا کہ میں چالان نہیں بھرونگا آپ قانون کے مطابق مجھ پر ایف آئی آر دے دیں اور اپنا سامان موٹرسائیکل پر چھوڑ کر جانے لگا پھر ٹریفک افسر نے سمجھایا کہ طلبہ،بزرگوں اور خواتین پر ایف آئی آر دینے کے لیے منع کیا گیا ہے۔۔ بہتر ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ڈرائیونگ کریں اور خلاف ورزی پر چالان بھرنا پڑتا ہے۔۔ تین خلاف ورزیاں تھی، جن میں نمبر پلیٹ غیر نمونہ،لائٹیں شیشیے درست نا رکھنا اور غلط سمت سے ڈرائیونگ کرنا اور اس پر ہیلمٹ بھی نہیں پہنا ہوا تھا،لیکن ایک چالان کیا ہے کیونکہ آپ طالب علم ہیں، نوجوان کو بات سمجھ میں آئی اور وہ چالان بھر کر چلا گیا۔۔
اگلی باری ایک سی ڈی اے کے ملازم کی آئی جو ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے تھا اور غلط سمت سے آرہا تھا۔۔ اس پر خلاف ورزی کرنے کے بعد کسی افسر سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا کہہ رہا تھا تاکہ چالان معاف ہو جائے، لیکن ٹریفک افسر نے اس کی بات نہیں سنی اور چالان کر دیا۔
اس کے بعد باری آئی ایک گاڑی میں بیٹھے ایک دراز قد شخص ہی جو مخالف سمت سے یو ٹرن سے ہی ہیوی اور لائٹ ٹریفک کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے رانگ سائڈ سے آیا اور دھر لیا گیا۔۔ ٹریفک آفیسرکو اترتے ہی لائسنس دینے کے بجائے اپنا تعارف کرایا کہ میرا تعلق فیصل آباد پولیس سے ہے اور مجھے پتہ نہیں تھا کہ میں مخالف سمت پر ہوں۔۔ جس پر ٹریفک آفیسر نے یہی جواب دیا کہ اگر آپ کو نہیں پتہ تو عام لوگ کیسے یہ سمجھینگے کہ ڈرائیونگ لائسنس کیوں دیا جاتا ہے؟؟
خیر ان تینوں شخصیات کا چالان ضرور ہوا لیکن اس میں یہ سبق ملا کہ قانون سب کے لیے برابر ہو تو عمداری یقینی ہوتی ہے۔۔ امید ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مجھ سمیت ہر ایک کو یہ سمجھ میں آجائے کہ اس ملک میں رہنے والوں نے ہی اس کو آگے لیکر چلنا ہے تاکہ ہماری آگے آنے والے نسلوں کے لیے بہترین ملک ہو اور ہم فخرسے کہہ سکیں یہ ہے ہمارا پاکستان،،
کمنٹ میں بتائیے گا ضرور آپ کے زہن میں کوئی تجویز یا کوئی اصلاح ہو۔۔
اگلی تحریر تک ۔۔۔ اللہ حافظ
#naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed #naumanmaqsoodreporter
20 - 0
@naumanmaqsoodahmed
خطرات کا مول لیتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس کوسٹر کو اس لیے روکا ہے کیونکہ یہ دروازہ کھلے دروازے کے ساتھ مسلسل فاسٹ لین میں آرہی تھی،، جسے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نشاندہی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔۔ اہم شاہراہوں پر اکثر دیکھا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹر حضرات، چلتی بس،کوسٹر یا وین کا دروازہ کھلا رکھتے ہوئے سواری بٹھانی شروع کر دیتے ہیں اور فاسٹ لین سے گاڑیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اچانک اپنی لین تبدیل کر کے بائیں لین کی جانب مڑ جاتے ہیں جس کے بائث کئی بڑے حادثات رونماء ہوتے ہیں، جو نا صرف قانونی کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلنے والے دیگر مسافروں خود سواریوں کے بھی خطرے کا باعث ہے۔اس لیے پبلک ٹرانسپورٹرز کے لیے واضح پیغام ہے کہ دوران ڈرائیونگ اپنی مسافر بس، کوسٹر یا وین کا دروازہ ہر گز مت کھولیں اور بائیں لین میں رہیں، تاکہ کوئی آپ اور آپ کے ساتھ دیگر سفرکرنے والے محفوظ بھی رہیں اور آپ قانونی کاررائی سے بھی بچ سکیں۔۔
#itp #trafficsafety #TrafficUpdate #TraficPolice #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed
9 - 2
@naumanmaqsoodahmed
اسلام آباد : سرکاری ملازمین کے مزے۔۔ بڑی خوشخبری آگئی۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں ہاوس رینٹ سیلینگ میں85 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے منظوری دی۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی جس میں ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی تجویز کابینہ کو بھیجی گئی تھی۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کی تجویز کی تھی ۔۔ اضافے سے مجموعی طور پر بارہ ارب کا اثر پڑے گا۔۔
#notify #BreakingNews #PakistanZindabad #PakistanPolitics #naumanmaqsood #naumanmaqsoodahmed
0 - 0
@naumanmaqsoodahmed
لاہور : شہر میں سموگ کی صورتحال ۔۔ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ۔۔ ریسٹورنٹس رات 11 اور مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کا حکم۔۔نومبر کی 7 تاریخ کے بعد بغیر فٹنس گاڑیاں بند کرنے کا حکم۔۔ریسٹورنٹ پیر سے جمعرات تک رات کو 11 بجے بند ہونگے۔جمعہ سے اتوار تک رات 11 بجے تک بند ہونگے۔2
، 3 ہفتے تک اتوار کو کمرشل سرگرمیوں پر پابندی ہونی چائیے، لاہور ہائیکورٹ
#lahore #ClimateAction #HighCourt #EnvironmentalJustice #viralreelschallenge #viralpost❤️ #trendingpost
4 - 0
Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –
your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.
As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.
Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!
#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood
Joined 2 October 2021